Page 5 of 6

Re: پی ایچ پی بی بی (سوال و جواب)

Posted: Wed Apr 16, 2014 1:33 pm
by میاں محمد اشفاق
\styles\prosilver\theme
یہاں‌تک تو میں رات کو بھی چکر لگا گیا تھا مگر آپ والی کہی ہوئی فائل نا موجود ہے

Re: پی ایچ پی بی بی (سوال و جواب)

Posted: Wed Apr 16, 2014 1:38 pm
by یاسر عمران مرزا
اچھا اس کے اندر سی ایس ایس کی کتنی فائلیں ہیں، اگر اس میں نہ ملیں تو اس کے اندر اس نام کا فولڈر تلاش کریں

css

Re: پی ایچ پی بی بی (سوال و جواب)

Posted: Wed Apr 16, 2014 1:46 pm
by میاں محمد اشفاق
Image

css
اس فولڈر میں بس یہ
Image

Re: پی ایچ پی بی بی (سوال و جواب)

Posted: Wed Apr 16, 2014 3:38 pm
by محمد شعیب
بھائی theme فولڈر کھولیں. اس میں common.css موجود ہے.

Re: پی ایچ پی بی بی (سوال و جواب)

Posted: Thu Apr 17, 2014 11:14 pm
by چاند بابو
جی میاں‌ صاحب تھیم میں Common.css یا Stylesheet.css نامی فائل موجود ہو گی اسی میں تبدیلی کرنی ہے آپ کو، اس فائل کو کھولنے کے لئے Notepad++ کا استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہو گا.
تبدیلی کرتے ہوئے آپ کو پتہ ہونا چاہئے کہ آپ جو فونٹ تبدیل کر رہے ہیں وہ کس جگہ پر کام کرتی ہے.
اس کےلئے آپ اس Container کام نام دیکھیں گے تو پتہ چل جائے گا.
مثال کے طور پر Body text صفحہ کی باڈی میں موجود کام کرے گا.
Menu آپ کی مینو کے لئے کام کر رہا ہو گا Title صفحات کے ٹائیٹل کےلئے کام کرے گا.
آپ اگر سی ایس ایس فائل کو بغور پڑھنے کی کوشش کریں گے تو سب سمجھ آجائے گا.

Re: پی ایچ پی بی بی (سوال و جواب)

Posted: Thu Apr 17, 2014 11:19 pm
by میاں محمد اشفاق
جی میں نے نوٹ پیڈ‌میں اوپن کی تھی مگر وہ تو بہت ہی مشکل ہے میں نے دوبارہ کوشش کی تھی پھر بھی سمجھ نہیں آئی پھر کروں گا

Re: پی ایچ پی بی بی (سوال و جواب)

Posted: Thu Apr 17, 2014 11:30 pm
by محمد شعیب
بہتر یہ ہو گا کہ آپ نوٹ پیڈ ++ ڈاؤن لوڈ کریں
[link]http://notepad-plus-plus.org/download/v6.5.5.html[/link]
اس میں سب کچھ سمجھ آئے گا.

Re: پی ایچ پی بی بی (سوال و جواب)

Posted: Thu Apr 17, 2014 11:45 pm
by چاند بابو
جی میں نے بھی نوٹ پیڈ پلس پلس کا ہی کہا تھا.
عام نوٹ پیڈ میں کچھ سمجھ نہیں آتا ہے.

Re: پی ایچ پی بی بی (سوال و جواب)

Posted: Sat Apr 19, 2014 3:01 am
by محمد شعیب
تو پھر کیا پیش رفت ہوئی میاں صاحب ؟

Re: پی ایچ پی بی بی (سوال و جواب)

Posted: Sat Apr 19, 2014 2:42 pm
by میاں محمد اشفاق
Image
ہر جگہ یہ ہی فونٹ لکھے ہوئے ہیں سی پلس پلس واقعی میں بہت آسان ہے مگر مسلہ یہ ہے کہ ان کو لکھا کیسے جائے کہ جمیل نوری نستعلیق فونٹ میں لاگو ہو جائے کیونکہ موجودہ فونٹ تو اسطرح لکھا گیا ہے
"Lucida Grande", Verdana, Helvetica, Arial, sans-serif;
اگر میں آریل کی جگہ جمیل نوری نستعلیق لکھ دوں تو اور باقی وہ ہی رہنے دوں‌تو کیا فرق پڑے گا

Re: پی ایچ پی بی بی (سوال و جواب)

Posted: Sat Apr 19, 2014 6:49 pm
by محمد شعیب
آپ باقی کچھ بھی تبدیل نہ کریں. بس ان سب سے پہلے جمیل نوری نستعلیق لکھ دیں.
مثلا ایک لائن ہو گی

Code: Select all

font-family: Verdana, Helvetica, Arial, sans-serif;
اسے یوں کر دیں

Code: Select all

font-family: jameel noori nastaleeq, Verdana, Helvetica, Arial, sans-serif;

Re: پی ایچ پی بی بی (سوال و جواب)

Posted: Sun Jul 06, 2014 2:39 pm
by محمد شعیب
کیاپی ایچ پی بی بی کی پوسٹس میں ٹیبل بنایا جا سکتا ہے یا نہیں ؟

Re: پی ایچ پی بی بی (سوال و جواب)

Posted: Mon Jul 07, 2014 12:47 pm
by چاند بابو
جی بالکل ممکن ہے مگر اس کے لئے خاص موڈز انسٹال کرنا ہو گا.

Re: پی ایچ پی بی بی (سوال و جواب)

Posted: Mon Jul 07, 2014 1:31 pm
by محمد شعیب
مجھے بہت زیادہ ضرورت پڑتی ہے.
اگر آپ یہ موڈ انسٹال کر دیں تو عنایت ہو گی.

Re: پی ایچ پی بی بی (سوال و جواب)

Posted: Wed Oct 12, 2016 11:16 pm
by محمد شعیب
لگتا ہے یہ پوسٹ ماجد بھائی کی نظر سے اوجھل ہو گئی۔۔۔

Re: پی ایچ پی بی بی (سوال و جواب)

Posted: Sun Oct 16, 2016 7:55 pm
by چاند بابو
سوری واقعی ایسا ہی ہے۔
اگر ابھی بھی ضرورت ہے تو مجھے بتا دیں میں کرتا ہوں۔

Re: پی ایچ پی بی بی (سوال و جواب)

Posted: Sat Nov 05, 2016 12:12 pm
by محمد شعیب
جی ضرور۔ ٹیبل کا آپشن تو بہت بہترین ہے۔

Re: پی ایچ پی بی بی (سوال و جواب)

Posted: Tue Nov 08, 2016 11:07 pm
by چاند بابو
لیجئے جناب پھر ٹیبلز کے لئے یہ والا پلگ ان ٹرائی کریں

Re: پی ایچ پی بی بی (سوال و جواب)

Posted: Mon Nov 14, 2016 12:11 pm
by میرا پاکستان
محمد شعیب wrote:میں چاہتا ہوں انتظامیہ کے تمام اراکین سیکھیں. تاکہ کسی کو بھی بیک اینڈ سنبھالنا پڑے تو مسئلہ نہ ہو.
چلیں آپ شروع کریں میاں صاحب
سب سے پہلے پی ایچ پی بی بی ڈاؤن لوڈ کریں
[link]https://www.phpbb.com/downloads/[/link]
یہاں سے لینگویج ڈاؤن لوڈ نہیں کرنا. سبز والے پر کلک کریں.
پھر اسے ان زپ کر کے www فولڈر میں کاپی کر یں. اور فولڈر کا نام کوئی آسان سا رکھیں. مثلا phpbb
اب ویمپ رن کریں. پھر یہ پیج کھولیں localhost/phpbb
انسٹالیشن شروع ہو جائیگی.
یہاں تک کرنے کے بعد مجھے بتلائیں.

بھائی آپ نے تو پورا سلیبس ہی کروا دیا اور مجھ سے تو ابھی انسٹال نہیں ہو رہا۔ کیا پہلے مجھے ویمپ انسٹال کرنا ہوگا۔

Re: پی ایچ پی بی بی (سوال و جواب)

Posted: Fri Nov 18, 2016 10:32 pm
by محمد شعیب
میرا پاکستان wrote: بھائی آپ نے تو پورا سلیبس ہی کروا دیا اور مجھ سے تو ابھی انسٹال نہیں ہو رہا۔ کیا پہلے مجھے ویمپ انسٹال کرنا ہوگا۔
جی بھائی۔ اگر آپ لوکل ہوسٹ پر سیکھنا چاہتے ہیں تو پہلے ویمپ یا زیمپ سرور انسٹال کریں۔ اگر اس کی انسٹالیشن میں کوئی دشواری ہے تو بتلائیں۔