اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by یاور عظیم »

[center]غزل

محبت کا نگر آباد رکھنا
بلا خوف و خطر آباد رکھنا

محبت میں کوئی آساں نہیں ہے
وفا کی رہگذر آباد رکھنا

شکستہ ہیں در و دیوار اِس کے
بڑا مشکل ہے گھر آباد رکھنا

نئے افکار سے میرے خدایا
مرا شہر ِ ہنر آباد رکھنا

اُداسی کہہ رہی ہے شہر ِ جاں کی
ہمارے بام و در آباد رکھنا

تم اپنی جاگتی آنکھوں میں جاناں
کوئی خواب ِ سحر آباد رکھنا

کسی کی یاد میں دن رات یاور
دیار ِ چشم ِ تر آباد رکھنا

یاورعظیم[/center]

کئی دن کی غیر حاضری کے بعد آج ایک غزل پیش کر رہا ہوں ، مسئلہ یہ تھا کہ میں جہاں رات کی
ملازمت کر رہا ہوں ، وہاں دفتری کام کے علاوہ انٹر نیٹ استعمال کرنے پر پابندی لگ گئی تھی
آج دیکھا تو نیٹ کُھلا تھا ، آپ کی قیمتی آرا کا انتظار رہے گا ،
Last edited by یاور عظیم on Fri Dec 19, 2014 12:20 am, edited 1 time in total.
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by اضواء »

تم اپنی جاگتی آنکھوں میں جاناں
کوئی خواب ِ سحر آباد رکھنا

کسی کی یاد میں دن رات یاور
دیار ِ چشم ِ تر آباد رکھنا

یاورعظیم

:clap: zub;ar zub;ar

آپ کا شکریہ ........
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by یاور عظیم »

بہت شکریہ اُضوا
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by یاور عظیم »

اک تازہ غزل کے ساتھ حاضر ہوں ، امید ہے آپ سب حوصلہ افزائی کریں گے

[center]غزل
جب گزرگاہ ِ محبت نہ کشادہ ہو گی
جستجو منزل ِ جاناں کی زیادہ ہو گی

دل کے جذبوں پہ اندھیرے ہی مسلط ہوں گے
چاندنی جب نہ سر ِ بام ِ ارادہ ہو گی

رونق ِ محفل ِ بادہ ہے ہمارے دم سے
ہم نہ ہوں گے تو کہاں محفل ِ بادہ ہو گی

جب تلک ڈھانپ نہ لے چادر ِ افلاک مجھے
بے لباسی مرے پیکر کا لبادہ ہو گی

اب اگر لوٹ کے آئیں گے بچھڑنے والے
کوئی آغوش ِ محبت نہ کشادہ ہو گی

میری معصوم نظر ڈھونڈ رہی ہے اُس کو
کوئی لڑکی تو بھرے شہر میں سادہ ہو گی

یاور عظیم[/center]
Last edited by یاور عظیم on Fri Dec 19, 2014 12:21 am, edited 1 time in total.
زین
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 7582
Joined: Thu Jun 23, 2011 11:22 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by زین »

یاور عظیم wrote:[center]غزل



محبت میں کوئی آساں نہیں ہے
وفا کی رہگذر آباد رکھنا

شکستہ ہیں در و دیوار اِس کے
بڑا مشکل ہے گھر آباد رکھنا

تم اپنی جاگتی آنکھوں میں جاناں
کوئی خواب ِ سحر آباد رکھنا

کسی کی یاد میں دن رات یاور
دیار ِ چشم ِ تر آباد رکھنا

یاورعظیم[/center]


کئی دن کی غیر حاضری کے بعد آج ایک غزل پیش کر رہا ہوں ، مسئلہ یہ تھا کہ میں جہاں رات کی
ملازمت کر رہا ہوں ، وہاں دفتری کام کے علاوہ انٹر نیٹ استعمال کرنے پر پابندی لگ گئی تھی
آج دیکھا تو نیٹ کُھلا تھا ، آپ تمام کی قیمتی آرا کا انتظار رہے گا ،
بہت خوب اور زبردست
اور شکریہ کے آپ نے وقت نکالا۔۔۔۔۔اب روزانہ آیا کریں

;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;
زین
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 7582
Joined: Thu Jun 23, 2011 11:22 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by زین »

یاور عظیم wrote:اک تازہ غزل کے ساتھ حاضر ہوں ، امید ہے آپ سب حوصلہ افزائی کریں گے
[center]
غزل

رونق ِ محفل ِ بادہ ہے ہمارے دم سے
ہم نہ ہوں گے تو کہاں محفل ِ بادہ ہو گی

اب اگر لوٹ کے آئیں گے بچھڑنے والے
کوئی آغوش ِ محبت نہ کشادہ ہو گی

میری معصوم نظر ڈھونڈ رہی ہے اُس کو
کوئی لڑکی تو بھرے شہر میں سادہ ہو گی

یاور عظیم
[/center]

واقعی یہ لاجواب شعر ہیں۔۔۔۔آپ کا بہت بہت شکریہ

v;g
v;g
v;g
v;g
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by اضواء »

یاور عظیم wrote:اک تازہ غزل کے ساتھ حاضر ہوں ، امید ہے آپ سب حوصلہ افزائی کریں گے
[center]
غزل


رونق ِ محفل ِ بادہ ہے ہمارے دم سے
ہم نہ ہوں گے تو کہاں محفل ِ بادہ ہو گی

r:o:s:e r:o:s:e

اب اگر لوٹ کے آئیں گے بچھڑنے والے
کوئی آغوش ِ محبت نہ کشادہ ہو گی

r:o:s:e r:o:s:e
یاور عظیم
[/center]



بہترین غزل ہے

جاری رکھئیے ............
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by یاور عظیم »

زین wrote:
[center]غزل

رونق ِ محفل ِ بادہ ہے ہمارے دم سے
ہم نہ ہوں گے تو کہاں محفل ِ بادہ ہو گی

اب اگر لوٹ کے آئیں گے بچھڑنے والے
کوئی آغوش ِ محبت نہ کشادہ ہو گی

میری معصوم نظر ڈھونڈ رہی ہے اُس کو
کوئی لڑکی تو بھرے شہر میں سادہ ہو گی

یاور عظیم[/center]



واقعی یہ لاجواب شعر ہیں۔۔۔۔آپ کا بہت بہت شکریہ

v;g
v;g
v;g
v;g
بڑی مہربانی آپ کی کہ اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کیا ، سلامت رہیں
Last edited by یاور عظیم on Tue Jan 10, 2012 1:04 am, edited 1 time in total.
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by یاور عظیم »

{أضواء} wrote:




بہترین غزل ہے

جاری رکھئیے ............
بہت شکریہ اُضوا ، سلامت رہیں
فاروق درویش
کارکن
کارکن
Posts: 38
Joined: Sun Jan 08, 2012 7:38 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by فاروق درویش »

کمال روانی اور قادر الکلامی ہے آپ کے سخن میں ............سدا خوش آباد
والعصر سے والناس کی تفسیر لکھوں گا: آزادی ء غِلمان کو زنجیر لکھوں گا

www.farooqdarwaish.com
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by یاور عظیم »

فاروق درویش wrote:کمال روانی اور قادر الکلامی ہے آپ کے سخن میں ............سدا خوش آباد
جناب یہ آپ کی محبت ہے ، میں بس تھوڑی بہت قافیہ پیمائی کرتا ہوں ، آپ ایسے احباب کی
رائے سے حوصلہ ملتا رہتا ہے ، بہت شکریہ
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by یاور عظیم »

السلام و علیکم ، ایک غزل کے ساتھ حاضر ہوں ، آپ تمام کی قیمتی آرا کا انتظار رہے گا

[center]غزل

بس رہا ہے آنکھوں میں اِک جہان شیشے کا
ہے زمین شیشے کی آسمان شیشے کا

کیا سمجھ وہ پائے گا ، نقش اپنے چہرے کے
آدمی نہ ہو جب تک قدردان شیشے کا

رُوبرو ہمارے اِک روشنی کا پیکر ہے
روشنی کے پیکر پر ہے گمان شیشے کا

منزلِ محبت بھی کیا عجب مسافت ہے
راستے ہیں پتھر کے کاروان شیشے کا

دیکھتا ہوں میں اکثر ، نیند کے سمندر میں
کانچ کے سفینے پر بادبان شیشے کا

کُچھ خبر نہیں یاور ، کس لیے مرے سر پر
اُس نے تان رکھا ہے ، سائبان شیشے کا

یاور عظیم[/center]
Last edited by یاور عظیم on Fri Dec 19, 2014 12:23 am, edited 1 time in total.
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by اضواء »

یاور عظیم wrote: [center]


منزلِ محبت بھی کیا عجب مسافت ہے
راستے ہیں پتھر کے کاروان شیشے کا

دیکھتا ہوں میں اکثر ، نیند کے سمندر میں
کانچ کے سفینے پر بادبان شیشے کا

کُچھ خبر نہیں یاور ، کس لیے مرے سر پر
اُس نے تان رکھا ہے ، سائبان شیشے کا

یاور عظیم
[/center]




:clap: :clap:

بہت ہی اچھی غزل پئیش کی ہے آپ نے zub;ar

آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
زین
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 7582
Joined: Thu Jun 23, 2011 11:22 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by زین »

یاور عظیم wrote:السلام و علیکم ، ایک غزل کے ساتھ حاضر ہوں ، آپ تمام کی قیمتی آرا کا
انتظار رہے گا
[center]
غزل



منزلِ محبت بھی کیا عجب مسافت ہے
راستے ہیں پتھر کے کاروان شیشے کا

دیکھتا ہوں میں اکثر ، نیند کے سمندر میں
کانچ کے سفینے پر بادبان شیشے کا



یاور عظیم
[/center]

واہ بہت ہی زبردست
خوبصورت شاعری کا بہت بہت شکریہ
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by یاور عظیم »

بے شکریہ اُضوا ، بے حد شکریہ زین
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by یاور عظیم »

[center]غزل

طوفان مقابل ہے نہ دھارا ہے مقابل
حیرت ہے کہ خاموش کنارہ ہے مقابل

اِن جشن مناتے ہوئے لوگوں کو خبر کیا
یہ جنگ تو کچھ سوچ کے ہارا ہے مقابل

اِس شہر سے اب ترک ِ سکونت ہی بھلی ہے
اِس شہر کا ہر شخص ہمارا ہے مقابل

اب صرصر ِ حالات کا رُخ تیری طرف ہے
یہ تیری ہزیمت کا اشارہ ہے مقابل

ہرچند کہ وہ دشمن ِ ایماں ہے ہمارا
لیکن ہمیں ہر حال میں پیارا ہے مقابل

تُم جیسے خدوخال کسی اور کے کب ہیں
وہ کون حسیں ہے جو تمہارا ہے مقابل

تسخیر ِ مہ و مہر تو آسان ہے لیکن
یاور مری قسمت کا ستارہ ہے مقابل

یاور عظیم[/center]

حال ہی میں "تخلیقات" پبلشرز لاہور سے شائع ہونے والی ایک کتاب "2011 کی بہترین شاعری" میں
شامل میری ایک غزل... آپ کی قیمتی آرا کا منتظر....یاور عظیم
Last edited by یاور عظیم on Fri Dec 19, 2014 12:24 am, edited 1 time in total.
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by اضواء »

یاور عظیم wrote:[center]غزل


ہرچند کہ وہ دشمن ِ ایماں ہے ہمارا
لیکن ہمیں ہر حال میں پیارا ہے مقابل



تسخیر ِ مہ و مہر تو آسان ہے لیکن
یاور مری قسمت کا ستارہ ہے مقابل

یاور عظیم[/center]

:clap: :clap: v;g zub;ar

بہت ہی شاندار کاوش پر آپ کا شکریہ

جاری رکھئیے r:o:s:e
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
سیما
کارکن
کارکن
Posts: 133
Joined: Thu Nov 17, 2011 5:08 am
جنس:: عورت

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by سیما »

بہت ہی زبردست لکھا آپ نے شکریہ بھائ :clap:
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by پپو »

zub;ar zub;ar
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by یاور عظیم »

{أضواء} wrote:
یاور عظیم wrote:[center]غزل


ہرچند کہ وہ دشمن ِ ایماں ہے ہمارا
لیکن ہمیں ہر حال میں پیارا ہے مقابل



تسخیر ِ مہ و مہر تو آسان ہے لیکن
یاور مری قسمت کا ستارہ ہے مقابل

یاور عظیم[/center]

:clap: :clap: v;g zub;ar

بہت ہی شاندار کاوش پر آپ کا شکریہ

جاری رکھئیے r:o:s:e
آپ کا بہت شکریہ
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”