زبان وبیان کے نام سے نیا سیکشن یا فورم کھولا جائے؟

اپنی تجاویز ، رائے ، تبصرے اور فورم سے متعلق شکایات وغیرہ یہاں درج کریں
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by عبیداللہ عبید »

چاند بابو wrote:
اس کی سب سے بڑی وجہ ایک دوسری زبان اور ایک خشک مضمون ہے۔

چونکہ عربی سے ہم لوگ نابلد ہیں اس لئے اس میں چاہے آپ کوئی بہترین ناول بھی لکھ دیں گے وہ ہمارے لئے ایک خشک مضمون ہی ہو گا۔
اردو گرائمر اوراصلاح کے اسباق بھی تقریبا ایسے ہی ہوتے ہیں اور بلاشبہ ایک خشک مضمون ہے۔
آپ لوگ اگر اصرار کریں گے تو میں یہ سیکشن بنا ضرور دیتا ہوں لیکن یہ میں گارنٹی دیتا ہوں کہ ٹھیک دس دن بعد میرے سمیت کوئی بھی وہاں کر رخ کرنا پسند نہیں کرے گا۔
ماموں! ہر آدمی کا اپنا ایک دلچسپی کا میدان ہوتا ہے ، اسی میں وہ تگ وتاز کرتاہے ، وہ اس کی ذوق وشوق کا محور ہوتاہے ۔ہم میں سے کتنے ہیں جنہیں بھلا انگریزی گرامر اچھالگتاہے ؟ کیا ہم میں سے تقریبا اسی فیصد ایسے نہیں ہوں گے جو یہ زبان انگریزوں کی طرح بغیر گرامر رٹائے سیکھنا چاہتے ہیں لیکن مجھے بتائیے جسے بائبل (جو قدیم انگریزی کا ایک شاہکارہے )سمجھنا ہو یا انگریزی ادب کا طالب علم ہو وہ انگریزی گرامر پر دسترس کے بغیر یہ چیزیں حاصل کرسکتاہے ؟ ظاہر ہے نہیں ۔

اسی طرح مدرس بھیا فی الحال ہمیں وہ عربی سکھانے کے قابل بنارہے ہیں جس سے ہم قرآن حدیث ، فقہ اور دوسرے اسلامی علوم سمجھ سکیں ۔اور حقیقت ہے کہ کسی بھی زبان کا ایسا حصہ خشک اور مشکل ہی ہوگا۔

لیکن انگریزی کی طرح عربی زبان کے دوسرے پہلو بھی ایسے موجود ہیں جو رنگین ہیں اور ایک عام مسلمان کے لیے دلچسپی کے حامل ہوسکتے ہیں بلکہ میں دعوے سے کہتاہوں کہ انگریزی کی نسبت عربی کے کچھ زیادہ ہیں ۔اس میں بھی تجارت ، قانون ،سائنس ،ناول ، افسانے ، کہانیاں ، تاریخ ، بول چال ، شعر وشاعری اور دلچسپیون کا ڈھیر سارا مواد موجود ہے ۔

اردو زبان پر بھی لسانیات کے یہی اصول لاگو ہوتے ہیں کہ اس کا گرامر اور اصلاح ِ سخن کا حصہ ہر کس وناکس کے لیے دلچسپی کا حامل نہ ہوگا لیکن اس حقیقت سے ہم صرف نظر نہیں کرسکتے کہ بہترین تحریر چاہے وہ ناول کی شکل میں ہو یامضمون ،شعر ہو یا نثر ، زبان وبیان پر پوری گرفت کے بغیر وجود میں نہیں لائی جاسکتی ۔ اور آپ مجھ سے بہتر سمجھتے ہوں گے کہ زبان وبیان میں گرامر ، رسم الخط ، صحتِ الفاظ ، لغت سے واقفیت وغیرہ تو شامل ہیں نا ۔

دس دن بعد کیا کوئی دس سال تک رخ نہ کرے کیونکہ میں اوپر بتاچکاہوں کہ :

“انگریزی اور عربی دنیاکی دوبڑی زبانیں ہیں ۔ان دونوں کے بڑے بڑے فورموں پر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ کچھ سیکشن ایسے ہیں جو سالوں سے خالی پڑے ہیں یا ان میں ایک دو مراسلات کے علاوہ کچھ بھی نہیں لیکن فورم کے منتظمین انہیں حذف نہیں کرتے اور آئندہ کے امید پر انہیں رکھ چھوڑتے ہیں “

(جاری )
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by عبیداللہ عبید »

چاند بابو wrote:
دوسری بات رہی اراکین کی غلطیوں کی تصحیح کی تو یہاں سب کے مزاج ایک جیسے نہیں ہوتے ہیں،
ایک طرف تو عتیق بھیا کہہ رہےہیں کہ آپ میری زیادہ سے زیادہ غلطیوں کی نشاندہی کریں لیکن دوسری طرف عبید بھیا کی بات بھی بالکل درست ہے کہ اکثر جو بندہ بڑی جرات سے اپنی غلطی تسلیم کرنے کی بات کرتا ہے وہی کچھ غلطیوں کی نشاندہی کے بعد ہی اکتا بھی جاتا ہے۔
دراصل یہ انسانی فطرت ہے کہ ہم اپنے آپ پر ہونے والی تنقید برداشت نہیں کر سکتے ہیں، ایک دو بار کے لئے تو یہ بات درست ہے لیکن جب بات بات پر کسی کو ٹوکا جائے تو اگر وہ زیادہ قوتِ برداشت کا مالک ہے تو چند دن برداشت کرنے کے بعد دوبارہ لکھنا چھوڑ دے گا جس کی وجہ صرف یہ ہو گی کہ اسے بار بار ٹوکا جا رہا ہے، اور اگر وہ تھوڑی قوتِ برداشت کا مالک ہوا تو تصحیح کرنے والے پر پل پڑے گا، دونوں صورتوں میں نقصان ہو گا اردونامہ کا جو میں یا کوئی بھی رکن نہیں چاہے گا کہ ہو۔
اور پھر سب سے بڑی بات یہ کہ چونکہ یہ ایک الائیو فورم ہے اور ہر بندہ اپنے تبصروں میں بالکل آزاد ہے۔
ایسے میں اکثر گلے شکوے اور غلط فہمیاں جنم لے لیتی ہیں، اب یہی بات لے لیجئے جہاں میں نے ان دو اصحاب کی غلطیوں کی نشاندہی کی ہے،
اگر میری پوسٹ سے نیچے کوئی اپنا تبصرہ ان الفاظ میں کر دے کہ “پڑھنا لکھنا آتا نہیں اور آئے ہیں اردونامہ پر اردو کی ترویج کے لئے“ تو میں چاہے مذاق کر رہا تھا یا ان کی تصحیح خلوصِ دل سے کر رہا تھا لیکن بات بگڑ جاتی اور یقین دونوں احباب کو دلی دکھ ہوتا کہ میں نے ان کی غلطی کی نشاندہی سرِ عام کر کے ان کی جگ ہنسائی کا موقع پیدا کردیا۔
البتہ یہ بات بہت مناسب ہے کہ کوئی بھی رکن کسی دوسرے کی غلطی کی نشاندہی اسے ذاتی پیغام میں کر دے ، یہاں عبید بھیا کی بات درست ہے کہ ایسے میں غلطی اور اس کی اصلاح کا علم صرف دو اراکین کو ہی ہو گا ایک غلطی کرنے والے کو اور دوسرا غلطی کی اصلاح کرنے والے کو۔
لیکن میرے خیال میں اگر یہ ممکن ہو تو یہ طریقہ کار اختیار کرنے میں کوئی زیادہ حرج نہیں لیکن شاید یہ طریقہ کار ہر دفعہ کے لئے کارگر نہیں ہو گا،
کیونکہ اردونامہ کے اکثر قارئین اور اراکین کے پاس وقت کی کمی ہے اور اردونامہ کے علاوہ غمِ روزگار بھی ہے جس سے ہر فرد کو بخوبی نبرد آزما ہونا پڑتا ہے، اس لئے اگر کسی کے پاس وقت ہو تو نشاندہی کر دے اور اگر نا ہو تو رہنے دے یہ لازم امر نہیں ہے۔
تیسرے اگر موضوع کا رخ دیکھتے ہوئے اور غلطی کرنے والے کے اندازِ تحریر کو دیکھتے ہوئے آپ اس بات کا یقین کر سکتے ہیں کہ جس کی اصلاح کے لئے لکھا جائے گا وہ اس بات کا برا محسوس نہیں کرے گا تو نہایت مناسب الفاظ میں اس کے تصحیح یہیں کی جا سکتی ہے لیکن اس کے لئے انداز نہایت مناسب ہو اور اسے اس بات کا احساس دلانا ہرگز ضروری نہیں ہے کہ وہ بار بار یہی غلطیاں دہرا رہا ہے اور یا اسے اردو تو آتی ہی نہیں ہے۔
تاکہ وہ اس بات کا برا نا منا جائے، البتہ یہ طریقہ کار صرف ایسی غلطیوں کےلئے اختیار کیا جائے جہاں غلطیوں کی بھرمار ہو جیسا کہ ابھی دو دن پہلے میں نے عتیق بھیا اور اشفاق بھیا کی عبارت کے ساتھ کیا یہ نہیں ہونا چاہئے کہ ہم ہر تحریر پڑھنا ہی اسی نقطہ نظر سے کر دیں کہ کیسے اور کہاں چاند بابو کو مات دی جا سکتی ہے۔ ایسا کرنے سے چاند بابو ناراض بھی ہو سکتا ہے۔

اسی لیے تو میں نے لکھاتھا کہ موضوع پر گفتگو کے درمیان اصلاح کے لیے روک ٹوک مناسب نہیں ہے تاکہ موضوع کی روانی بھی متاثر نہ ہو اور ساتھی بھی خفانہ ہوں ۔اسی طرح ہر جگہ روک ٹوک سے ساتھی سیاستدانوں کی طرح ایک دوسرے کی کی ٹانگ کھینچنے کی عادتِ بد میں مبتلاہوجانے کا بھی خدشہ ہے۔

“پھر ساتھی کی ناراضگی کا خطرہ نہ ہو تو اصلاح کی جائے “میرے خیال میں ایسا مناسب نہیں کیونکہ اس سے متعلقہ موضوع کا رخ کبھی کبھار دوسری طرف مڑجاتا ہے اور اصل موضوع جس کے لیے مراسلہ قائم کیاجاچکاہوتاہے،درمیان میں تشنہ رہ جاتاہے ،ایسے میں وہ تجویز پھر مناسب لگتی ہے کہ ذاتی پیغام کے ذریعے آگاہ کیاجائے ۔

الگ سیکشن کافائدہ یہ ہوگا کہ جو سیکھنے والے ہوں گے وہ جائیں گے اور جو نہیں چاہتے ان پر کوئی پابندی نہیں ہوگی ۔اور ہاں ! الگ سیکشن صرف اصلاح کی غرض سے قائم نہیں ہوگا بلکہ مفید مباحث کے لیے بھی تو قائم کیاجاسکتاہے ۔
(جاری)
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by نورمحمد »

چاند بھائی اور عبید بھائ آپ دونوں حضرات کا بہت بہت شکریہ . . .

چاند بھائی عربی کے متعلق میں ایک بات یہ بھی عرض کر دوں کہ عربی فونٹ کی عدم موجودگی کی وجہ سے عبارت پڑھنا بہت دشوار ہو جاتا ہے ( یہ مسئلہ سب کو ہے یا نہیں اس کا مجھے علم نہیں )
یہ بھی ایک وجہ ہےجس کی وجہ سے نئے لوگ اس کو یوں ہی چھوڑ دیتے ہیں..( اس بارے میں شاید منتظمین کچھ کوشش کر بھی رہے ہیں مگر غالبا" اابھی تک یہ مسئلہ حل نہ ہو پایا ہے - اللہ آسان کردے - آمین)

دوسرے یہ کہ اگر عربی اشعار وغیرہ کا بھی کوئی عربی داں اس میں اضافہ کرتا رہے ( ترجمہ کے ساتھ) تو بھی لوگ اس میں انٹریسٹ لیتے رہیں گیں - ( جس طرح عربی محاورات کے ضمن میں ہو رہا ہے - مگر یہاں کی آخری پوسٹ بھی 3 جنوری کی ہے). خیر یہ سب جاننے والے مل جل کر ہی کر سکتے ہیں-

باقی اردو کی تصحیح کے بارے جو آپ سب کو مناسب لگے - مگر کچھ تو پہل اس میں بھی ضروری ہے تاکہ مجھ جیسے لوگوں کو بھی اس کا کچھ نفع ہو سکے

جزاک اللہ خیر.
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by عبیداللہ عبید »

نورمحمد wrote:چاند بھائی اور عبید بھائ آپ دونوں حضرات کا بہت بہت شکریہ . . .

عربی فونٹ کا مسئلہ غالبا تمام فورم پر موجود ہے لیکن یہ کچھ زیادہ اہمیت نہیں رکھتا کیونکہ بہرحال اردو کی یہ امتیازی خصوصیت ہے کہ اس میں تمام آوازیں اداکرنے کی صلاحیت موجود ہے اسی طرح اردو نے عربی سے حرکات سکنات کے تمام علامات قبول کیے ہیں اور اردو کے چند فانٹس ایسے ہیں جو عربی رسم الخط کانعم البدل اگرچہ نہیں لیکن بدل ہوسکتے ہیں جیسے خطِ نسخ
Last edited by عبیداللہ عبید on Sat Feb 19, 2011 11:37 am, edited 1 time in total.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by چاند بابو »

ارے واہ عبید بھیا آپ تو ڈٹ ہی چکے ہیں اس کام کےلئے۔
خوشی ہوئی یہ جان کر۔
اور یہ اردونامہ کی پالیسی کا حصہ بالکل نہیں ہے کہ کوئی موضوع ایسا نہیں ہونا چاہئے جہاں آمدورفت نا ہو۔
یہ صرف میری ذاتی رائے تھی۔
بہرحال اب اگر آپ اس کام کے حق میں اتنی بحث اور اتنے دلائل لے آئے ہیں تومیرا اپنا دل چاہنے لگا ہے کہ اس بارے میں کوئی الگ فورم ہونا چاہئے۔
ٹھیک ہے اردونامہ پر ایک الگ سیکشن اردو زبان دانی کے لئے بھی بنا دیا جاتا ہے۔
آپ اب یہ تجویز دیں کہ وہاں کن کن موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا،
میرے کہنے کا مطلب ہے کہ اس زمرہ میں کیا کیا ہو، یعنی اردو گرائمر، اصلاح، لغاتِ اردو وغیرہ وغیرہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by عتیق »

واہ عبید اللہ عبید بھیا
آپ کے اس بہترین تحریر نے تو دل جیت لی ہے
ہاں اب تو کچھ کچھ فائدہ دیکھتا ہوں الک سیکشن میں.
چلو ہم بھی آپ کے ساتھ ہوئے.ان شاء اللہ
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by عبیداللہ عبید »

عتیق wrote:واہ عبید اللہ عبید بھیا
آپ کے اس بہترین تحریر نے تو دل جیت لی ہے
ہاں اب تو کچھ کچھ فائدہ دیکھتا ہوں الک سیکشن میں.
چلو ہم بھی آپ کے ساتھ ہوئے.ان شاء اللہ
عتیق بھیا اس کے لیے آپ ہی مبارک باد کے مستحق ہیں کیونکہ آپ نے نکتہ اٹھایا اور اس پر بحث و مباحثہ ہوا ۔

عزت افزائی اور پسندیدگی کے لیے شکرگزار ہوں ۔

میرے ساتھ کی بات اس لیے نہ کیجیے کہ ایک کاروباری شخصیت ہوں ، آج ہوں اور کل نہیں ہوں گا لیکن خود قدم اُٹھائیے ، ساتھی بنیں گے اور کارواں بنتا جائے گا۔
Last edited by عبیداللہ عبید on Sat Feb 19, 2011 9:38 am, edited 1 time in total.
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by عبیداللہ عبید »

چاند بابو wrote:ارے واہ عبید بھیا آپ تو ڈٹ ہی چکے ہیں اس کام کےلئے۔
خوشی ہوئی یہ جان کر۔
اور یہ اردونامہ کی پالیسی کا حصہ بالکل نہیں ہے کہ کوئی موضوع ایسا نہیں ہونا چاہئے جہاں آمدورفت نا ہو۔
یہ صرف میری ذاتی رائے تھی۔
بہرحال اب اگر آپ اس کام کے حق میں اتنی بحث اور اتنے دلائل لے آئے ہیں تومیرا اپنا دل چاہنے لگا ہے کہ اس بارے میں کوئی الگ فورم ہونا چاہئے۔
ٹھیک ہے اردونامہ پر ایک الگ سیکشن اردو زبان دانی کے لئے بھی بنا دیا جاتا ہے۔
آپ اب یہ تجویز دیں کہ وہاں کن کن موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا،
میرے کہنے کا مطلب ہے کہ اس زمرہ میں کیا کیا ہو، یعنی اردو گرائمر، اصلاح، لغاتِ اردو وغیرہ وغیرہ۔

البتہ اگر عبید اللہ عبید بھائی یہ ذمہ داری اپنے سر لیں کہ وہ یہاں اچھی خاصی معلومات بہم پہنچا سکتے ہیں تو پھر یہ سیکشن بنانے میں مجھے کوئی عار نہیں ہے۔
ماموں ! اس میں کوئی ضد وغیرہ نہیں تھی اپنی ،صرف ایک تجویز تھی جسے آپ نے درخور اعتنا سمجھا۔شکریہ

اردو زبان وادب کے فورموں پر صرف ایک فرد دیکھنے میں آئے ہیں جو اردو کے اس حصے کی طرف متوجہ ہیں لیکن اس کی کوششیں بھی ادھوری ہیں کیونکہ آپ کے کہنے کے مطابق اس خشک اور بور موضوع کو کون ہاتھ لگاتاہے جوحقیقت بھی ہے ،وہ فردتفسیر احمد یا کچھ اس کے نزدیک نام رکھتے ہیں ۔بقیہ تمام اردو دان یا اردو سے عشق و محبت کے دعوے رکھنے والوں کی کی کاوشیں اس میں صرف ہورہی ہیں کہ کس طرح اردو کو نیٹ پر ایک مقام دلایاجائے جو دوسری زبانوں کی ہمسری نہ ہو تو کم ازکم احساسِ کمتری میں مبتلانہ ہو۔

اگر چہ یہ مذکورہ خیال کچھ برانہیں اور وقت کا ایک اہم تقاضا ہے لیکن اس میں مشغول رہ کر اردو زبان کی خدمت کو صرف یہی قراردینا بھی کوئی دانشمندی نہیں ہے بلکہ اردو پر ایک جمود طاری کردینے کے مترادف ہے ۔

میرے خیال میں اس کی ذمہ داری کسی کے سر نہ ڈالیں تو بہتر ہے کیونکہ زبان کے امور ایسے ہوتے ہیں جن میں ماہرین کے درمیان کافی اختلاف پایاجاتا ہے ،جیسے اردو املا کے موضوع پر ماہرین کے درمیان ایسا اختلاف موجود ہے جس کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ۔اب کسی سوال کا جواب اگر کوئی دے گا تو وہ زبان کاماہر ہوگا اور اپنی فکر کے مطابق رائے پیش کرے گا ۔

صرف سیکشن بنائیں اور چھوڑدیں لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ اس میں غیر متعلقہ مراسلات نہ ہوں ۔

جہاں تک میری بات ہے ،میں خود بہت مصروف رہتاہوں ۔میری مصروفیت کا اندازہ اس سے لگائیں کہ باوجود اپنی کوشش کے آپ کے فون نمبر پر ابھی تک فون نہ کرسکا،جس کے لیے معذور بھی ہوں اورشرمندہ بھی ۔
Last edited by عبیداللہ عبید on Sat Feb 19, 2011 9:40 am, edited 1 time in total.
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by عبیداللہ عبید »

چاند بابو wrote:ٹھیک ہے اردونامہ پر ایک الگ سیکشن اردو زبان دانی کے لئے بھی بنا دیا جاتا ہے۔
آپ اب یہ تجویز دیں کہ وہاں کن کن موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا،
میرے کہنے کا مطلب ہے کہ اس زمرہ میں کیا کیا ہو، یعنی اردو گرائمر، اصلاح، لغاتِ اردو وغیرہ وغیرہ۔
جیسے آپ مناسب سمجھیں ، باہمی مشورے سے طے کرلیں گے کہ کن کن موضوعات پر سیکشن بننے چاہیے ۔

میرے خیال میں مرکزی صفحے کے تحت ۔۔۔۔۔اردو زبان وبیان۔۔۔۔اور پھر اس سیکشن کے تحت :

اردو زبان وبیان:۔۔۔۔اردو قواعد

اردو زبان وبیان:۔۔۔۔اردو رموز وعلامات

اردو زبان وبیان:۔۔۔۔اردو اصطلاح سازی

اردو زبان وبیان:۔۔۔۔اردو لغات

اردو زبان وبیان:۔۔۔۔اردولسانیات

اردو زبان وبیان:۔۔۔۔نکاتِ سخن

وغیرہ وغیرہ

اس میں سے کچھ ایسے ہوں گے جو پہلے سے فورم پر موجود ہوں گے جنہیں اگر اس ایک سیکشن کے تحت لایا جائے تو بہتر ہے ویسے آپ بہتر سمجھتے ہیں۔

اور ہاں ایک بات اور ،اگر عتیق بھائی اس امر کی اجازت دیں تو اس تھریڈ کا عنوان تبدیل کیاجائے تاکہ جواحباب شرکت نہ کرسکے وہ بھی ایک نظر اسے دیکھ لیں اور ممکن ہے اپنی رائے شامل کرلیں۔

میں یہ عنوان تجویز کرتاہوں :“ زبان وبیان کے نام سے نیا سیکشن یا فورم کھولا جائے؟ “ ان سے اجازت طلب کریں اور باہمی مشورے سے کوئی عنوان طے کیاجائے یہ میرا ذاتی خیال ہے کوئی حتمی بات نہیں ۔(ختم)
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by چاند بابو »

عبید اللہ بھیا بہت بہت شکریہ
سب سے پہلی بات تو آپ نے تفسیر بھیا کا نام لیا ان کا پورا نام سید تفسیر احمد ہے اور واقعی اردو کے لئے ان کی خدمات گراں قدر ہیں اردونامہ پر ان کے نام کا ایک پورا سیکشن دانشکدہ تفسیر موجود ہے لیکن ناجانے کیوں وہ پچھلے بہت عرصے سے کہیں نظر نہیں آ رہے ہیں اگر آپ کو ان کے بارے میں کچھ پتہ ہو تو بتایئے گا ضرور میں خود انہیں کافی عرصہ سے ڈھونڈ رہا ہوں۔

باقی سیکشن انشااللہ کل بناؤں گا آج بہت دیر ہو گئی ہے، دھاگے کا نام تبدیل کر رہا ہوں تاکہ باقی احباب بھی ادھر تشریف لا سکیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: زبان وبیان کے نام سے نیا سیکشن یا فورم کھولا جائے؟

Post by عتیق »

جزاک اللہ چاند بھیا
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by عبیداللہ عبید »

چاند بابو wrote:عبید اللہ بھیا بہت بہت شکریہ
سب سے پہلی بات تو آپ نے تفسیر بھیا کا نام لیا ان کا پورا نام سید تفسیر احمد ہے اور واقعی اردو کے لئے ان کی خدمات گراں قدر ہیں اردونامہ پر ان کے نام کا ایک پورا سیکشن دانشکدہ تفسیر موجود ہے لیکن ناجانے کیوں وہ پچھلے بہت عرصے سے کہیں نظر نہیں آ رہے ہیں اگر آپ کو ان کے بارے میں کچھ پتہ ہو تو بتایئے گا ضرور میں خود انہیں کافی عرصہ سے ڈھونڈ رہا ہوں۔

باقی سیکشن انشااللہ کل بناؤں گا آج بہت دیر ہو گئی ہے، دھاگے کا نام تبدیل کر رہا ہوں تاکہ باقی احباب بھی ادھر تشریف لا سکیں۔
سید تفسیر احمد سے میں بالکل ناواقف ہوں ، ان کی چند کاوشیں کچھ اردو فورمز پر نظرآئی تھیں اسی وجہ سے واقف تھا،ایک فورم پر عربی کا سلسلہ شروع کیاتھا اس میں کچھ تسامحات تھے ان کی نشاندہی کی تھی لیکن وہ کم آمیز لگ رہے ہیں ، بات آگے نہ بڑھ سکی ۔

اردو نامہ پر ان کے نام پر سیکشن سے میں آج واقف ہوا ، ممکن ہے نظر سے نہ گزری ہو ،

کیا ان کی مطبوعہ کتابیں بھی ہیں ؟؟
Last edited by عبیداللہ عبید on Sun Feb 20, 2011 12:34 pm, edited 1 time in total.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: زبان وبیان کے نام سے نیا سیکشن یا فورم کھولا جائے؟

Post by محمد شعیب »

اس تھریڈ میں ایک مرتبہ پہلے بھی کچھ لکھنا چاہا تو بجلی چلی گئی :(
اب اس تھریڈ کا عنوان تبدیل ہو گیا ہے.
خیر
عبید بھیا تو ایک گرما گرم شخص لگتے ہیں. تیزوتند حملے کرنے والے.
ایک بات سمجھ نہیں آئی...
عبید صاحب بار بار چاند بابو کے لئے "ماموں" کا لفظ استعمال کر رہے ہیں. کیا آپ دونوں کی پہلے سے ایسی گپ شپ ہے یا واقعی چاند بابو ان کے رشتے میں ماموں لگتے ہیں . :lol:
اگر طنزا کہہ رہے ہیں تو یہ کوئی اچھی بات نہیں. چاند بابو وسیع ظرف انسان ہیں. اس لئے شاید بار بار صرف نظر فرما رہے ہیں.
اور عبید بھیا ماشاء اللہ ہیں تو ایک اچھے اردو دان لیکن مزاج میں کچھ تیزی معلوم ہوتی ہے. اپنا موقف بیان کرتے ہوئے شدت اختیار کر جاتے ہیں. بھیا ذرا دھیرے.....
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: زبان وبیان کے نام سے نیا سیکشن یا فورم کھولا جائے؟

Post by عبیداللہ عبید »

محمد شعیب wrote:اس تھریڈ میں ایک مرتبہ پہلے بھی کچھ لکھنا چاہا تو بجلی چلی گئی :(
اب اس تھریڈ کا عنوان تبدیل ہو گیا ہے.
خیر
عبید بھیا تو ایک گرما گرم شخص لگتے ہیں. تیزوتند حملے کرنے والے.
ایک بات سمجھ نہیں آئی...
عبید صاحب بار بار چاند بابو کے لئے "ماموں" کا لفظ استعمال کر رہے ہیں. کیا آپ دونوں کی پہلے سے ایسی گپ شپ ہے یا واقعی چاند بابو ان کے رشتے میں ماموں لگتے ہیں . :lol:
اگر طنزا کہہ رہے ہیں تو یہ کوئی اچھی بات نہیں. چاند بابو وسیع ظرف انسان ہیں. اس لئے شاید بار بار صرف نظر فرما رہے ہیں.
اور عبید بھیا ماشاء اللہ ہیں تو ایک اچھے اردو دان لیکن مزاج میں کچھ تیزی معلوم ہوتی ہے. اپنا موقف بیان کرتے ہوئے شدت اختیار کر جاتے ہیں. بھیا ذرا دھیرے.....
گرماگرم سے مراد اگر شعیب بھائی کا مطلب تندخو ہے تو یہ بات نظرِ ثانی کی محتاج ہے ۔بہرحال پھر بھی میرے جملوں کی ساخت وپرداخت سے ،اگرگرماگرمی جھلکتی ہے تو میں بلامشروط معافی کا طلب گار ہوں ۔

میرے اور ماموں کی اس لفظ کے بارے میں انڈر سٹینڈنگ پہلے سے موجود ہے ، انہوں نے بھی مجھے کئی مراسلات میں بھانجا کہہ کرمخاطب کیاہے ۔

وہ کہاوت ہے نا “کہ میاں بیوی راضی تو کیاکرے قاضی “۔ طنز تومیرے وہم وگمان میں بھی نہیں البتہ مزاح کہہ سکتے ہیں آپ نہ مذاق ۔

جہاں تک موقف کے بارے میں شدت کے ساتھ اظہارکامعاملہ ہے ،میں نے اپنا نقطہ نظر ٹھونسنے کی نہیں البتہ بیان کرنے کی کوشش کی ہے جس سے کسی بھی دوسرے فرد کو اختلافِ رائے کا بھرپور حق حاصل ہے ۔اور یہ تھریڈ اسی لیے کھولا گیا ہے کہ اس پر مختلف آرا سامنے آجائیں ۔

اگرچہ میری مادری زبان پشتو ہےلیکن میں عربی ، انگریزی اور اردو تینوں زبانوں کا خوشہ چین(طالب علم ) اور مطالعہ کرتاہوں ۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: زبان وبیان کے نام سے نیا سیکشن یا فورم کھولا جائے؟

Post by چاند بابو »

محمد شعیب wrote:ایک بات سمجھ نہیں آئی...
عبید صاحب بار بار چاند بابو کے لئے "ماموں" کا لفظ استعمال کر رہے ہیں. کیا آپ دونوں کی پہلے سے ایسی گپ شپ ہے یا واقعی چاند بابو ان کے رشتے میں ماموں لگتے ہیں . :lol:
اگر طنزا کہہ رہے ہیں تو یہ کوئی اچھی بات نہیں. چاند بابو وسیع ظرف انسان ہیں. اس لئے شاید بار بار صرف نظر فرما رہے ہیں.
ارے شعیب بھیا ایسی کوئی بات نہیں ہے مجھے عبید بھیا کا ایسا کہنا بالکل برا نہیں لگا ہے اور میں نے اسی لئے انہیں ایسا کرنے کے نہیں روکا۔
مجھے یقین ہے کہ میرا یہ بھانجا مجھ سے عمر میں بڑاہے لیکن کیا ہوا ماموں چھوٹے بھی تو ہوتے ہیں۔
اور پھر تو چندا ماموں تو صدیوں سے جگ بھر کا ماموں ٹھہرا ہے اس میں ناراضگی کیسی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: زبان وبیان کے نام سے نیا سیکشن یا فورم کھولا جائے؟

Post by چاند بابو »

لیجئے عبید اللہ بھیا اردوزبان دانی کے لئے ایک الگ سیکشن ترتیب دے دیا گیا ہے۔
اردو زبان و بیان
فی الحال اس سیکشن میں تین موضوعات کا احاطہ کرنے کے لئے فورم بنائے گئے ہیں۔

اردو قواعد
اردوزبان کے قوائد بارے فنی معلوماتی دھاگہ

اصطلاح سازی
زبان و بیان کی اصلاح سازی

اردو لغات
اردو زبان میں دستیاب لغات کی معلومات اور ڈاونلوڈ

ان فورمز میں کام شروع کیا جا سکتا ہے اور جیسے ہی ضرورت محسوس کی جائے گی ان کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا جائے گا۔
آپ اس میں کام شروع کیجئے ہم سے بھی جو بن پایا انشااللہ کریں گے اور اگر مزید کسی تبدیلی یا کسی کمی بیشی کی ضرورت ہے تو یہیں آگاہ کیجئے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: زبان وبیان کے نام سے نیا سیکشن یا فورم کھولا جائے؟

Post by عتیق »

ماشاء اللہ شکریہ چاند بھیا میں بھی کوشش کرتا ہوں گھر میں کافی کام ہے
آج پورا دن رنگ کرتے کرتے تھک گیا لیکن اردونامہ کی محفل کھینچ لائی ہے.
ان شاء اللہ فارغ ہوکر ضرور
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: زبان وبیان کے نام سے نیا سیکشن یا فورم کھولا جائے؟

Post by محمد شعیب »

بہت خوب
اچھا قدم ہے.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: زبان وبیان کے نام سے نیا سیکشن یا فورم کھولا جائے؟

Post by چاند بابو »

بہت شکریہ پسند کرنے کا اب یہ موضوع آپ کی قیمتی شئیرنگ کا منتظر ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by نورمحمد »

عبیداللہ عبید wrote:
نورمحمد wrote:چاند بھائی اور عبید بھائ آپ دونوں حضرات کا بہت بہت شکریہ . . .

چاند بھائی عربی کے متعلق میں ایک بات یہ بھی عرض کر دوں کہ عربی فونٹ کی عدم موجودگی کی وجہ سے عبارت پڑھنا بہت دشوار ہو جاتا ہے ( یہ مسئلہ سب کو ہے یا نہیں اس کا مجھے علم نہیں )
یہ بھی ایک وجہ ہےجس کی وجہ سے نئے لوگ اس کو یوں ہی چھوڑ دیتے ہیں..( اس بارے میں شاید منتظمین کچھ کوشش کر بھی رہے ہیں مگر غالبا" اابھی تک یہ مسئلہ حل نہ ہو پایا ہے - اللہ آسان کردے - آمین)

دوسرے یہ کہ اگر عربی اشعار وغیرہ کا بھی کوئی عربی داں اس میں اضافہ کرتا رہے ( ترجمہ کے ساتھ) تو بھی لوگ اس میں انٹریسٹ لیتے رہیں گیں - ( جس طرح عربی محاورات کے ضمن میں ہو رہا ہے - مگر یہاں کی آخری پوسٹ بھی 3 جنوری کی ہے). خیر یہ سب جاننے والے مل جل کر ہی کر سکتے ہیں-

باقی اردو کی تصحیح کے بارے جو آپ سب کو مناسب لگے - مگر کچھ تو پہل اس میں بھی ضروری ہے تاکہ مجھ جیسے لوگوں کو بھی اس کا کچھ نفع ہو سکے

جزاک اللہ خیر.
عربی فونٹ کا مسئلہ غالبا تمام فورم پر موجود ہے لیکن یہ کچھ زیادہ اہمیت نہیں رکھتا کیونکہ بہرحال اردو کی یہ امتیازی خصوصیت ہے کہ اس میں تمام آوازیں اداکرنے کی صلاحیت موجود ہے اسی طرح اردو نے عربی سے حرکات سکنات کے تمام علامات قبول کیے ہیں اور اردو کے چند فانٹس ایسے ہیں جو عربی رسم الخط کانعم البدل اگرچہ نہیں لیکن بدل ہوسکتے ہیں جیسے خطِ نسخ

آپ بالکل بجا فرما رہے ہیں - مگر میرے جیسے کم علم لوگوں کو عربی فونٹ سے بہت آسانی ہوگی -
Post Reply

Return to “آپکی رائے، تجاویز، اور شکایات”