Page 2 of 3

Re: عربی محاورات

Posted: Sun Oct 24, 2010 9:48 pm
by چاند بابو
نہیں شعیب بھیا میں نے ایک دن بھی مدرسے میں نہیں پڑھا ہے صرف ناظرہ قرآن شریف کے لئے مدرسہ گیا تھا وہ بھی روز صبح فجر کے بعد اور شام کو عصر کے بعد بس.
اس کے علاوہ وہیں سے تیسویں پارے کی چند سورتیں زبانی یاد کیں تھی.
اس کے علاوہ باقی تمام دینی تعلیم میری اپنی کاوش اور میرے ابو کی مہربانی ہے، میرے ابو اللہ تعالٰی انہیں لمبی عمر عطا کرے بہت خداخوفی والے اور بہت نفیس انسان ہیں یاد اللہ کے شوقین اور اپنا تمام فارغ وقت مسجد میں‌ گزارنے کے عادی ہیں.ان کی وجہ سے کچھ دین کے بارے میں‌آگاہی حاصل کرنے کا شوق ہوا اور اسی شوق کی خاطر کچھ مطالعہ کیا اور کوشش کی کہ کچھ علم مل جائے.
اس کے علاوہ چند دوست ایسے ملے جو صاحبِ علم تھے اور ان کی مجالس میں بیٹھنے سے کافی کچھ ملا.

Re: عربی محاورات

Posted: Sun Oct 24, 2010 10:25 pm
by محمد شعیب
صحبت صالح ترا صالح کند
صحب طالح ترا طالح کند

ترجمہ: نیک کی صحبت سے نیک بنو گے اور برے کی صحبت سے برے.

احب الصالحین ولست منہم
لعل اللہ یرزقنی صلاحا

ترجمہ: میں صالحین سے محبت کرتا ہوں اگرچہ خود صالح نہیں ہوں
شاید اس محبت کی وجہ سے اللہ مجھے بھی صالح بنا دے.

Re: عربی محاورات

Posted: Tue Oct 26, 2010 5:56 pm
by مدرس
اضواء کہاں‌ہو میرا خیال یہ تھا کہ کم از کم ایک سو محاورہ یہاں‌شئر کریں گے

Re: عربی محاورات

Posted: Thu Nov 11, 2010 4:33 pm
by مدرس
الجنس یمیل الی الجنس
جنس اپنی جنس سے مناسبت رکھتی ہے

Re: عربی محاورات

Posted: Thu Nov 11, 2010 8:27 pm
by چاند بابو
جزاک اللہ۔
پھر سے اس سلسلے کو آگے بڑھانے کا شکریہ۔

Re: عربی محاورات

Posted: Sat Nov 13, 2010 3:15 pm
by مدرس
لا تنظر الی من قال
بل انظر الی ما قال



یہ مت دیکھو کہ کہنے والا کون ہے بلکہ یہ دیکھو کہ کیا کہہ رہا ہے .

Re: عربی محاورات

Posted: Fri Nov 26, 2010 8:28 pm
by مدرس
القرض مقراض المحبہ

ادھار محبت کی قینچی ہے

Re: عربی محاورات

Posted: Tue Nov 30, 2010 7:28 pm
by مدرس
الناس اعداء لماجھلوا

لوگ جس چیز کو نہیں جانتے اس کے دشمن ہو جاتے ہیں .

Re: عربی محاورات

Posted: Mon Jan 03, 2011 3:58 pm
by مدرس
Image




سیکھنے کا جوھر انسان میں ہے ناکہ پتھروں میں

Re: عربی محاورات

Posted: Mon Jan 03, 2011 4:01 pm
by نورمحمد
{أضواء} wrote:خاطب الناس على قدر عقولهم

"لوگوں سے ان کی سمجھ کے مطابق خطاب کرو“

بہت زبردست محاورہ ہے- - - - - جزاک اللہ

Re: عربی محاورات

Posted: Mon Jan 03, 2011 4:07 pm
by نورمحمد
مدرس wrote:
من ضحک ضحک
جو دوسروں پر ہنسے گا اس پر ہنسا جائیگا

بہت زبردست - اللہ تعالی ہمیں فہم عطا کرے - آمین

Re: عربی محاورات

Posted: Mon Jan 03, 2011 4:30 pm
by مدرس
Image
ڈرو ! اس شخص کے شر سے جو تمہارے ساتھ احسان کا معاملہ کرے
ایک اورآرٹ
Image

Re: عربی محاورات

Posted: Mon Jan 03, 2011 4:33 pm
by مدرس
جس نے صبر کیا وہ کامیاب ہوا
Image

Re: عربی محاورات

Posted: Mon Jan 03, 2011 4:35 pm
by مدرس
وہ شخص ہلاک نہیں‌ہوتا جو پنے آپ کو پہچانتا ہے
Image

Re: عربی محاورات

Posted: Mon Jan 03, 2011 5:39 pm
by نورمحمد
مدرس بھائی -

محاورات کے ساتھ ساتھ خطاطی بھی بہت خوب ہے-

جزاک اللہ

Re: عربی محاورات

Posted: Mon Jan 03, 2011 7:41 pm
by مدرس
شکریہ جناب کہ اس غریب فورم کی طرف آپ نے رخ کیا ورنہ تو اس طرف آتے ہوئے سب ہی گھبراتے ہیں .

Re: عربی محاورات

Posted: Mon Jan 03, 2011 8:51 pm
by چاند بابو
ارے واہ مدرس بھیا،
ایسی کوئی بات نہیں ہے کوئی بھی یہاں آتے ہوئے گھبراتا نہیں ہے۔ بس سمجھ تھوڑی کم آتے ہے نا اسی لئے۔
ویسے بہت خوب خطاطی ہے میرے خیال میں آپ کلک سافٹ وئیر کا استعمال کر رہے ہیں۔
ایسے ہی ہے نا؟؟؟

Re: عربی محاورات

Posted: Tue Jan 04, 2011 12:09 pm
by مدرس
نہیں‌ جناب یہ خطاطی تو اس ویب سائٹ کی ہی ہے جہاں‌ یہ امیجز اپلوڈ ہیں

Re: عربی محاورات

Posted: Sat Jan 08, 2011 12:38 pm
by نورمحمد
کیا بھائی یہ سلسہ ختم ہو گیا ؟‌؟‌؟ :?: :?: :?:

Re: عربی محاورات

Posted: Sat Jan 08, 2011 2:39 pm
by مدرس
نہیں عنقریب جاری ہے