اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by یاور عظیم »

اضواء wrote:بہترین انتخاب پر آپ کا شکریہ ;fl;ow;er;
السلام علیکم اضوا صاحبہ ، اسے میری اپنی شاعری کا انتخاب کہا جا سکتا ہے
یہ میری تازہ غزل ہے، اور میں نے ہی شئیر کی ہے
اریبہ راؤ
کارکن
کارکن
Posts: 183
Joined: Tue Jun 09, 2015 3:28 am
جنس:: عورت

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by اریبہ راؤ »

یاور عظیم wrote:[center]غزل

تمغہ ء حسنِ نگارش بھی نہیں چاہتے ہیں
شعر کہتے ہیں ، ستائش بھی نہیں چاہتے ہیں

گھر کی بنیاد میں رکھتے ہیں خرابی ہم لوگ
در و دیوار میں لرزش بھی نہیں چاہتے ہیں

ہم خداؤں کی پرستش کے نہیں ہیں قائل
ہم اناؤں کی پرستش بھی نہیں چاہتے ہیں

ہمیں روٹی نہیں ملتی یہ کتابیں پڑھ کر
سو یہ بیکار کی دانش بھی نہیں چاہتے ہیں

اپنے ماحول کو سفاک بنا کر ہم لوگ
آگ اور خون کی بارش بھی نہیں چاہتے ہیں

جن پرندوں کو غلامی کا نہیں ہو احساس
اپنی آزادی کی کوشش بھی نہیں چاہتے ہیں

ہمیں آوارگی اچھی نہیں لگتی یاور
مستقل کوئی رہائش بھی نہیں چاہتے ہیں

یاور عظیم[/center]
بہترین....

Sent from my EK-GC100 using Tapatalk
اریبہ راؤ
کارکن
کارکن
Posts: 183
Joined: Tue Jun 09, 2015 3:28 am
جنس:: عورت

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by اریبہ راؤ »

یاور عظیم wrote:[center]غزل

چُپ چاپ سر ِ شہر ِ وفا سوچ رہے ہو
لگتا ھے کوئی اپنی خطا سوچ رہے ہو

وہ کون ھے گُزرا تھا جو اِس راہگزر سے
کِس کے ہیں نقوش ِ کف ِ پا سوچ رہے ہو

تم سوچتے رہتے ہو کہ کیا دیکھ رہا ہوں
میں دیکھتا رہتا ہوں کہ کیا سوچ رہے ہو

خود اپنے گلستان کے پھولوں کو مسل کر
ناراض ھے کیوں موج ِ صبا سوچ رہے ہو

اِک وہ ہیں جو تکمیل ِ سفر کر بھی چکے ہیں
اِک تم ہو ابھی نام ِ خدا سوچ رہے ہو

یکرنگی ِ افکار کے اِس دور میں یاور
حیران ہوں تم سب سے جدا سوچ رہے ہو

یاور عظیم[/center]
ذبردست......!!

Sent from my EK-GC100 using Tapatalk
اریبہ راؤ
کارکن
کارکن
Posts: 183
Joined: Tue Jun 09, 2015 3:28 am
جنس:: عورت

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by اریبہ راؤ »

اک وہ ہیں جو تکمیلِ سفر کر بھی چکے
اک تم ہو ابھی نامِ خدا سوچ رہے ھو..........!!
بہت ہی خوب

Sent from my EK-GC100 using Tapatalk
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by یاور عظیم »

آئینہ نور wrote:اک وہ ہیں جو تکمیلِ سفر کر بھی چکے
اک تم ہو ابھی نامِ خدا سوچ رہے ھو..........!!
بہت ہی خوب

Sent from my EK-GC100 using Tapatalk
السلام علیکم ، آپ کا بہت شکریہ ، سلامت رہیں
اریبہ راؤ
کارکن
کارکن
Posts: 183
Joined: Tue Jun 09, 2015 3:28 am
جنس:: عورت

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by اریبہ راؤ »

یاور عظیم wrote:
آئینہ نور wrote:اک وہ ہیں جو تکمیلِ سفر کر بھی چکے
اک تم ہو ابھی نامِ خدا سوچ رہے ھو..........!!
بہت ہی خوب

Sent from my EK-GC100 using Tapatalk
السلام علیکم ، آپ کا بہت شکریہ ، سلامت رہیں
وعلیکم السلام ....!!


Sent from my EK-GC100 using Tapatalk
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by اضواء »

یاور عظیم wrote:
اضواء wrote:بہترین انتخاب پر آپ کا شکریہ ;fl;ow;er;
السلام علیکم اضوا صاحبہ ، اسے میری اپنی شاعری کا انتخاب کہا جا سکتا ہے
یہ میری تازہ غزل ہے، اور میں نے ہی شئیر کی ہے
w.a
جی ہاں ;fl;ow;er; بہت ہی خوب ہے
شئیر کرنے پر آپ کے ہم ممنون ہے مشکور ہے ... اور ہمیں مزید و جدید کا انتظار ہے
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اریبہ راؤ
کارکن
کارکن
Posts: 183
Joined: Tue Jun 09, 2015 3:28 am
جنس:: عورت

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by اریبہ راؤ »

السلام علیکم ......!!
"آنکھ کی پتلیاں" کے متبادل کوئی لفظ ہو تو بتا دیجئے .....
اریبہ راؤ
کارکن
کارکن
Posts: 183
Joined: Tue Jun 09, 2015 3:28 am
جنس:: عورت

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by اریبہ راؤ »

بہت شکریہ.....
اللہ پاک آپ کو دونوں جہان میں کامیاب کرے امین :)....مجھے اس کے جواب میں فورم کی طرف سے ای-میل موصول ہو گئ تھی

Sent from my EK-GC100 using Tapatalk
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by یاور عظیم »

[center]غزل

خاموشی کا سرمایہ
رات کی جیبوں میں پایا

چاند کی آنکھیں روتی ہیں
چاندنی کون چرا لایا

بوڑھے پیڑ بتاتے ہیں
دھوپ اگاتی ہے سایہ

حسن سرائے کی خوشبو
عشق مسافر لے آیا

یاور ، نیند کی ٹہنی پر
خواب کا پتہ مرجھایا

یاور عظیم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by اضواء »

بہترین ہے :clap: zub;ar
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اریبہ راؤ
کارکن
کارکن
Posts: 183
Joined: Tue Jun 09, 2015 3:28 am
جنس:: عورت

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by اریبہ راؤ »

خوبصورت..........!!

Sent from my EK-GC100 using Tapatalk
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by یاور عظیم »

اضواء wrote:بہترین ہے :clap: zub;ar
آپ کا بہت شکریہ
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by یاور عظیم »

آئینہ نور wrote:خوبصورت..........!!
آپ کا بہت شکریہ
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by یاور عظیم »

[center]غزل

میری نظر میں رہتا ہے
چاند سفر میں رہتا ہے

دُکھ ، منحوس پرندہ ہے
عشق شجر میں رہتا ہے

خالی خالی اک انساں
بھرے نگر میں رہتا ہے

جیون بیڑا ، سرگرداں
دُکھ ساگر میں رہتا ہے

یاور ، کوئی منظر ساز
پس منظر میں رہتا ہے

یاور عظیم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by اضواء »

بہت خوب :clap: :clap:
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by یاور عظیم »

[center]غزل

کہاں تنہائی کا پتہ ہے مجھے
ابھی یہ موڑ کاٹنا ہے مجھے

تُو ملاقات کی نشانی دے
بھول جانے کا عارضہ ہے مجھے

جسم سے روشنی نکلتی ہے
جگمگانے کا تجربہ ہے مجھے

کیا ہنومان کے سہارے سے
اپنی سیتا کو ڈھونڈنا ہے مجھے

ایک تصویر جب کبھی دیکھوں
سات رنگوں کا سلسلہ ہے مجھے

میں تری رات کا ستارہ تھا
روشنی نے چھپا دیا ہے مجھے

اپنے دل کے فریم سے یاور
اس کا فوٹو نکالنا ہے مجھے

یاور عظیم[/center]
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by میاں محمد اشفاق »

بہت خوب جناب. شئیر کرنے کا بہت شکریہ
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by افتخار »

zub;ar

بہت خوب
sanisnow88
کارکن
کارکن
Posts: 57
Joined: Wed Jul 22, 2015 2:36 pm
جنس:: عورت

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by sanisnow88 »

"نظم"

میری الجھن کو سلجھا دو
محبت میری الجھن ہے
سلجھنے میں نہیں آتی
یہ الجھن کیسی الجھن ہے
میری رگ رگ میں شامل ہے
بہت بےچین رکھتی ہے
بہت بےتاب کرتی ہے
نظر جب تم پہ پڑتی ہے
بہت سیراب کرتی ہے
ادھوری انکہی باتیں
کئی قصے کئی یادیں
کوئی بھولی سی سوغاتیں
تمھارے بن جو گزری ہیں
عجب وہ چاندنی راتیں
مجھے بےزار کرتی ہیں
انوکھے راز کہتی ہیں
تمھارے بن جو گزرے ہیں
سب ہی لمحے ادھورے ہیں
وہ جن میں تم نہیں ہوتے
سب ہی قصے ادھورے ہیں
سب ہی باتیں ادھوری ہیں
سب ہی یادیں ادھوری ہیں
میری الجھن کو سلجھا دو
محبت میری الجھن ہے

نائمہ غزل


Sent from my Nokia_X using Tapatalk
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”