میں کیا کر سکتا ہوں ؟

معاشرے اور معاشرت پر مبنی تحاریر کے لئے یہاں تشریف لائیں
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

میں کیا کر سکتا ہوں ؟

Post by محمد شعیب »

ہم میں سے ہر ایک حالات کی خرابی، مہنگائی، بے راہ روی، ملکی سطح سے لے کر گھریلو سطح تک ہر جگہ پریشانی اور مسائل کا رونا رو رہا ہے.اور کوئی حکومت کو تو کوئی علماء کو، کوئی عوام کو تو کوئی امریکہ،یہودی وغیرہ کو اس کا سبب بتلاتا ہے.
لیکن ہم میں سے کوئی یہ نہیں سوچتا کہ ان حالات میں مجھے کیا کرنا چاہئے ؟ میری کیا ذمہ داریاں ہیں؟
کیا ہم میں سے ہر ایک پر حالات کی مناسبت سے الگ الگ ذمہ داریاں لاگو نہیں ہوتیں؟
کیا ہم میں سے ہر ایک اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے ؟ ہم میں سے ہر ایک میں جتنی استعداد اور صلاحیت ہے کیا اس کے بقدر ہم میں سے ہر ایک کوشش کر رہا ہے ؟
اس طرز میں کوئی نہیں سوچتا. کیونکہ اس طرح سوچنے سے کچھ کرنا پڑے گا. اور ہم کچھ کرنے کے لئے تیار نہیں. ہم صرف دوسروں کے خلاف بول سکتے ہیں. دوسروں پر کیچڑ اچھال سکتے ہیں. زرداری، اوبامہ، اسرائیل، انڈیا وغیرہ پر ہر باتیں تھوپ کر کیا ہم نے اپنی ذمہ داریاں پوری کر لیں؟
ارے دوستو!
سوچو تو سہی.
اگر میں اپنی ذمہ داریاں پور ی کر دوں. یعنی میری ذات کے مجھ پر کیا حقوق ہیں، میرے گھر والوں، رشتہ داروں، پڑوسیوں، دوست احباب کے جو حقوق ہیں میں ان سب حقوق کو پورا کر دوں تو سمجھیں یہ ایک بہت بڑا انقلاب ہے. انقلاب صرف خون بہانے،لڑائی کرنے، شور شرابہ کرنے، جلسے کرنے، نارے لگانے کا نام نہیں.
خود کو بدلنا اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا سب سے بڑا انقلاب ہے. اسی لئے رسول اللہ sw: نے نفس سے جہاد کو جہاد اکبر کہا ہے.
میں کوئی ادیب نہیں ہوں. اور میں نے کوئی زیادہ مضامین بھی نہیں لکھے. اور نہ ہی اس مضمون کے ذریعے کوئی داد حاصل کرنا مقصود ہے.
واللہ یہ ایک دکھڑا ہے. ایک المیہ ہے جو میں آپ کے سامنے بیان کر رہا ہوں. اس مضمون کو پڑھ کر سوچنا ضرور. شاید کچھ کرنے کا جذبہ پیدا ہو......
فقط
محمد شعیب
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: میں کیا کر سکتا ہوں ؟

Post by محمد شعیب »

دوستو اس پیغام کو انٹرنیٹ پر پھیلائیں. بے شک اپنے نام سے نشر کریں. لیکن سب کو سوچنے اور کچھ کرنے پر مجبور کریں.
جزاکم اللہ خیرا
Post Reply

Return to “معاشرہ اور معاشرت”