محبت کی شادی (love marriage) کرنا کیسا ہے.

معاشرے اور معاشرت پر مبنی تحاریر کے لئے یہاں تشریف لائیں
Post Reply
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

محبت کی شادی (love marriage) کرنا کیسا ہے.

Post by عتیق »

[center]دوستو! آج میں ایک ایسا موضوع لیکر آیا ہوں جس میں معاشرہ بری طرح جام ہے.اور تو اور لڑکے اور لڑکیاں گھروں سے بھاگ کر شادی کرتے ہیں.جس سے دوخاندانوں میں بدنامی کے ساتھ ساتھ معاشرے اور اہل خاندان سے وہ گھر بھی الگ ہوجاتے ہیں یا خاندان اس گھر کو اپنی نظر میں برا سمجھ نے لگتے ہیں.اور لڑکا لڑکی بھی اس گھر سے الگ ہوجاتے ہیں.اور بہت سے ایسے واقعات بھی سنے ہیں کہ پسند کی شادی کے بعد دونوں کو علاقے میں اپنی ہی گھر کے فرد باپ بھائی یا رشتےدار گولی مار دیتے ہیں.
آخر کیا وجہ ہے ؟
[/center]
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: محبت کی شادی (love marriage) کرنا کیسا ہے.

Post by علی خان »

میرے خیال میں اس میں سب سے زیادہ ہاتھ ٹی وی ڈراموں اور فلموں کا ہے، کیونکہ جہاں دیکھو بس محبت کی شادی ہی سب کچھ ہے. میڈیا ہمیں یہی دیکھاتا ہے. کہ اگر کامیاب زندگی گزارنی ہے تو بس محبت کی ہی شادی کروں. یہی بنیادی وجہ ہمارے معاشروں میں بگاڑ کا سبب بن رہا ہے، اور ہمارے بچے جن کے ذہن کچھے ہوتے ہیں، انہی ڈراموں اور فلموں سے متاثر ہوتے ہیں. اور یہ سمجھتے ہیں کہ اگر محبت کی شادی کی جائے گی. تو وہ بہت ہی کامیاب اور خوشیوں سے َبری ہوگی. اور والدین کی پسند کی شادی کو بچے غلط تصور کرتے ہیں، انکے خیال میں والدین انکے لئے بُرا چاہتے ہیں. اسی وجہ سے وہ نافرمان ہوکر کبھی کبھی بھاگ جاتے اور اسکا نتیجہ خاندان کی بدنامی کی صورت میں نکلتا ہے. اور پھر خاندان کواپنی بدنامی بچانے کے لئے انکو گولی مارنا پڑتی ہے.

میری اپنی رائے میں اسکے پیچھے یہی ہماری میڈیا اورمغربی این جی اوز ہی کا ہاتھ ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: محبت کی شادی (love marriage) کرنا کیسا ہے.

Post by افتخار »

میرا بھی خیال اشفاق بھیا سے ملتا ھے۔ کہ میڈیا کا رول بہت اھم ھے۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: محبت کی شادی (love marriage) کرنا کیسا ہے.

Post by محمد شعیب »

اگر کسی کو کوئی لڑکی پسند ہو اور وہ اس سے شادی کرنا چاہے، تو یہ کوئی بری بات نہیں.
لیکن شادی سے پہلے غیر شرعی کام مثلا نکاح سے پہلے ملنا، باتیں کرنا اور حدود سے تجاوز کرنا وہ امور ہیں جن سے نہ صرف آخرت خراب ہوتی ہے بلکہ دنیا میں بھی ان حرکتوں کے خطرناک نتائج سامنے آتے ہیں. جیسا کہ آپ نے اوپر ذکر کیا.
تو فی نفسہ پسند کی شادی کوئی امر قبیح نہیں بلکہ اصل بری چیز وہ غیر شرعی کام ہیں جو لوگ میڈیا پر دیکھ کر کرتے ہیں.
سب سے زیادہ ضروری چیز تربیت ہے. ہمارے معاشرے میں بچوں کی تربیت کو زیادہ اہم نہیں سمجھا جاتا. اور اس معاملے میں بے توجہی کی جاتی ہے. جس کی وجہ سے وہ بڑے ہو کر بے راہ روی کا شکار ہو جاتے ہیں.
اللھم احفظنا ...
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: محبت کی شادی (love marriage) کرنا کیسا ہے.

Post by پپو »

ہم نے اپنی زندگی مقصد صرف شادی ہی بنا لیا ہے جبکہ دنیا میں انسان کسی اور عظیم مقصد کےلیے آیا ہے اصل بات تو اہمیت کی ہے وہ ہم کس چیز کو دیتے ہیں اگر شادی ہی ہمارا مقصد ہے تو ہمیں دوبارہ سوچنا ہوگا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: محبت کی شادی (love marriage) کرنا کیسا ہے.

Post by چاند بابو »

پپو بھیا میں آپ کی بات سے متفق نہیں ہوں۔
اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ انسان کی زندگی میں شادی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے تو یہ بالکل غلط ہے۔
اسلام میں شادی بھی ایک لازمی امر کے طور پر ہمیں بتائی گئی ہے اور وہ مسلمان مکمل ہی نہیں ہوتا ہے جو شادی کی عمر کو پہنچے مگر بغیر کسی وجہ کے شادی نا کریں۔
باقی پسند کی شادی کے بارے میں بعد میں لکھتا ہوں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: محبت کی شادی (love marriage) کرنا کیسا ہے.

Post by پپو »

چاند بابو wrote:پپو بھیا میں آپ کی بات سے متفق نہیں ہوں۔
اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ انسان کی زندگی میں شادی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے تو یہ بالکل غلط ہے۔
اسلام میں شادی بھی ایک لازمی امر کے طور پر ہمیں بتائی گئی ہے اور وہ مسلمان مکمل ہی نہیں ہوتا ہے جو شادی کی عمر کو پہنچے مگر بغیر کسی وجہ کے شادی نا کریں۔
باقی پسند کی شادی کے بارے میں بعد میں لکھتا ہوں۔
چاند بابو میں نے کب کہا شادی کا عمل دخل نہیں ہے میں نے تو یہ کہا جب شادی ہی کو مقصد بنا لیا جائے تو ّّغلط ہےرہی پسند کی شادی تو اس میں بھی کوئی برائی نہیں مگر اس کی ‌ ‌اپنی حدودوقیود ہیں ہم لوگ بھارتی میڈیا اور میٹریلسٹک رجحانات سے متاثر ہو کر ایک خاص قسم کی سوچ اپناتے جارہے ہیںزندگی کا کوئی نہ کوئی تحرک ہوتا ہے بھارت اور میٹریلسٹک سوچ میں وہ یہ تحرک عورت کو بناتے ہیں حالانکہ یہ سچ نہیں ہے تجربہ گواہ لو میرج کرنے والوں کی اکثریت جلد ایک دوسرے سے بے زار اور ناکام جوڑے ثابت ہوتے ہیں اس کی وجہ یہی ہے محبت میں بھی ہم تواقعات کا شکار ہیں اور جب وہ پوری نہیں ہوتی تو معمالات خراب ہو جاتے ہیں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: محبت کی شادی (love marriage) کرنا کیسا ہے.

Post by چاند بابو »

بہت خوب اب ہوئی نا بات اب میں آپ کی بات سے سوفیصد متفق ہوں۔
اسی حوالے سے ایک مضمون اردونامہ پر ابھی شئیر کیا گیا ہے جسے آپ نیچے دیئے گئے لنک سے پڑھ سکتے ہیں۔
[link]http://urdunama.org/forum/viewtopic.php?f=99&t=5226[/link]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: محبت کی شادی (love marriage) کرنا کیسا ہے.

Post by پپو »

چاند بابو میں نے یہ مضمون غور سے دیکھا ہے اس میں معاشرتی پہلو کو بیان کیا گیا ہے لیکن اس کی بنیاد میں اصل محرک جو ہمارے معاشرے کا ہےاسے نظر انداز کیا گیا ہے وہ ہے معاشی پہلو ہمارے ہاں چونکہ متحدہ خاندان کا نظام رائج ہے ہمارے ہاں زیادہ تر ایسے شادی شدہ جوڑوں کو مسئلہ درپیش ہوتا ہے وہ کفالت کا ہوتاہے ماں باپ بیٹے کی ضد کے سامنے ہتھیار تو ڈال دیتے مگر بعد میں جب پیٹ اور محبت کی جنگ شروع ہوتی ہے تو جیت پیٹ کی ہوتی ہے اس لیے جب تک کوئی فرد معاشی طور پر اس قابل نہ ہوجائے اسے اس سے باز رہنا چاہیے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: محبت کی شادی (love marriage) کرنا کیسا ہے.

Post by چاند بابو »

جی پپو بھیا آپ کی بات درست ہے لیکن جہاں بھوک کا مسئلہ نہیں ہوتا وہاں تقریبا وہی باتیں اہم ہوتی ہیں جو اس مضمون میں بیان کی گئی ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: محبت کی شادی (love marriage) کرنا کیسا ہے.

Post by عتیق »

[center]تمام کا بہت بہت شکریہ

پسند کی شادی کرنا کوئی عیب اور برا عمل نہیں بلکہ ایک نظر دیکھ لینا درست ہے.اگر کوئی آپ کو شروع سے پسند ہے.تو اپنے گھر والوں کو کہیں.گھر والوں کے ساتھ ساتھ خود کو بھی اندازہ ہوجائے گا کہ کیسی ہے. ناکہ اس لیکر ٹی پوئنٹ جائیں..............یہ سب کام شادی سے پہلے حرام ہے جیسکہ سر شعیب صاحب نے کہیں.اور
آپ اس کو اپنی زندگی میں لانے سے پہلے سونچ تو لیں کہ اخلاق میں کسی ہے.نمازی پرہیزگار ہے.دین کے معاملے میں کیسی ہے.عقیدہ کیا ہے.میرے ماں باپ کے لیے کیسی ہے.میرے گھر والوں کے لیے کسی ہے. چال چلن کیسی ہے.وغیرہ وغیرہ.
کیوں کہ معاشرے میں یہ بہت ہی کم پایا جاتا ہے.لوگ خوبصورتی یا دولت مند دیکھ کر اندھے کی طرح فیصلہ کرلیتے ہیں.یہ بھی درست نہیں کیوں کہ بہت سی لڑکے لڑکیاں دولت دیکھ کرشادی کرلیتے ہیں.دونوں میں کوئی اخلاق میں زیادہ اچھا ہوتا ہے.کوئی کام چور ہوتی ہے/ہوتا ہے.شوہر کام نہیں کرتا بیوی فیکٹری جارتی ہے.کسی کو شاپنک کی لگی تو کسی کو کچھ کی.............................ایسے بہت ساری بارتیں ہوتی ہیں جن کو دیکھ لینا ضروری ہوتا ہے
اسی طرح اگر ہمارے گھرانے میں کوئی ایسا معاملہ رونماء ہونے جاراہا ہوتو بہتر ہے کہ پہلے ہی دونوں گھرانوں کو آپس میں سنجیدگی کے ساتھ یہ معاملہ حل کرلینا چاہیے اور دونوں کو سپورٹ کرنا چاہیے.تاکہ عزت بھی برقرار رہے اورآس پڑوس میں آزادی سے چل پھر سکیں.
جوپسند کی شادی کرلیں انکے ساتھ ایسا ہی معاملہ کرنا چاہیے جیسے عام کے ساتھ تو تاکہ ان دونوں کے دل سے اس بات کا ڈریا احساس ختم ہوکہ تمہارا یہ عمل اچھا نہیں رہا.کیوں کہ اگر پھر جدا ہوئے کیسی کی بھی وجہ سے تو وہ نہ گھر کی ہوگی نہ باہر کی.
باقی واللہ اعلم
ہم یہی دعا کرتے ہیں کہ اللہ ہمیں صحیح سمجھ دے اور ہماری زندگی کو اپنے دین کے لیے بنائے.
آمین



[/center]
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: محبت کی شادی (love marriage) کرنا کیسا ہے.

Post by افتخار »

بہت کم لوگ ھیں جو اسلام کے تمام پہلووں کو مدنظر رکھتے ھیں اور پھر کامیاب ہو جاتے ھیں۔
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: محبت کی شادی (love marriage) کرنا کیسا ہے.

Post by عتیق »

شرعیت کے عین مطابق ہو تو اس دور کی ہرشادیاں خرافات،اسراف پر مبنی ہونگی.
اگر کوئی آپ سے یہ مشورہ معلوم کرے کہ پسند کی شادی کرنا کیسا ہے تو آپ لوگوں کیا جواب دینگے.
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
Post Reply

Return to “معاشرہ اور معاشرت”