ایسا کیوں ہوتاہے.؟؟؟

معاشرے اور معاشرت پر مبنی تحاریر کے لئے یہاں تشریف لائیں
Post Reply
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

ایسا کیوں ہوتاہے.؟؟؟

Post by عتیق »

[center]اس وقت رات کے 1:14 منٹ ہورہے ہیں اور میں اردونامہ میں کچھ پوسٹز کی درستگی میں لگا تھا کہ اچھانک کسی کے چیخ نے کی آواز آئی میں فوراَ گھر کے صحن میں گیا تو آواز مجھے پچھلی گلی سے سنائی دی کسی عورت کی آواز سن کر میرے گھر والوں کے ساتھ ساتھ گلی کے بھی کچھ افراد باہر آئے میں سمجھا کہ شاید کسی کے گھر میں چور آگیا ہے.اور اس کو دیکھ کر عورت نے شور مچایا ہوگا.جب میں ان کے گھر کے باہر گیا تو معاملہ کچھ اور ہی تھا گھر کی گھنٹی بجائی اور اندر سے اس گھر کی عورت باہر نکلی ان کے یہ الفاظ تھے.
"مجھے فضول میں مار رہا ہے.رات کو اتنی دیر سے گھر میں آیا اور جب آیا تو بچے کے لیے دودھ بھی نہیں لایا اب بچے کے رونے کی آواز پر مجھے مار راہا ہے"
میں نے دیکھا تو عورت کے ہاتھ پر بجلی کے تار کے سرخ سرخ نشان تھی اور رونے کی وجہ سے آنکھیں لال تھیں.
اتنے میں گلی کے بڑے حضرات بھی آگئے اور معاملہ گھر کے اندر بیٹھ کرشروع ہوا.میں تو واپس آگیا تھا کہ میرا کمپیوٹر آن ہے.



دوستوں !اس مضمون کو بیان کرنے کا مقصد کسی کی ذاتی زندگی میں کیچھڑ اچھالنا نہیں ہے یا کسی کے عیب یا گھر کی بات کو سرے عام کرنا نہیں ہے.

ہم بھی اپنی زندگی میں ایک زندگی کو شامل کرینگے.جو اللہ کی طرف سے ایک امانت ہے.
اللہ نہ کرے ہمارے زندگی میں بھی کوئی ایسا نہ خوشگوار واقعات رونماء ہو.اس لیے اس مضمون کوپیش کررہا ہوں.

اس دینا میں کئی ایسے گھرانے بھی ہیں جو جڑ کر بھی ٹوٹ گئے اور ٹوٹ کر جڑ بھی گئے.لیکن ان تمام باتوں کے پیچھے کیا چیز پوشیدہ ہے اس کا ہمیں علم نہیں چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑنا مارنا اور طلاق تک کی نوبت آجانا کھانے میں نمک کم ہے تو چائے میں چینی وغیرہ وغیرہ.
آج ہم ان باتوں پر بحث کرکے اپنی زندگی کو کس طرح گزاریں اور کیسے اوقات میں کیا کیا عوامل سامنے رکھیں .......................اس پر بات کرنگے.
بحرحال کافی افسوس ہوا.

کیا کہتے ہیں کہ ہم اپنی زندگی کو کس طرح قیمتی بنائیں گے.
[/center]
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ایسا کیوں ہوتاہے.؟؟؟

Post by افتخار »

شادی کے بعد زندگی کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے سب کو ٹائم دینا اور مسائل کو کم کرنےکی کوشش جب انسان کرتا ھے۔ تب بات بنتی ھے۔
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: ایسا کیوں ہوتاہے.؟؟؟

Post by نورمحمد »

آپ صل اللہ علیہ و سلم کے ارشاد کا مفہوم ہے کہ : تم میں سے سب سے بہتر وہ ہے جو اپنی بیویوں کے ساتھ بہتر سلوک کرے ( اچھا معاملہ کرے )

اب ہم اگر اس ارشاد کے مد نظر زندگی گزاریں گیں تو ایسے واقعات نہیں ہونگے . . .

لیکن ہمارا حال یہ ہے کہ ہم نے سب بھلا دیا ہے - نہ تو دین کا پتہ ہے نہ دنیا کا . . . . . ایسے واقعات تو اکثر بے دین ' جاہل ' جواری' شرابی لوگوں کے گھر ہوا کرتے ہیں . . . جو بیوی کو اپنی کنیز سے بدتر سمجھتے ہیں اور جب باہر جھگڑا فساد کرنے سے جی نہیں بھرتا تو اپنے گھر میں بیویوں کے ساتھ حیوانوں سا برتاؤ کرکے اپنے گھر کو جہنم بنا دیتے ہیں

ضرورت ہے کہ ہم دین کو اپنی زندگی میں داخل کریں اور اپنے حبیب کے فرمانوں پر عمل کریں تاکہ خود کی اور دوسروں کی زندگی جنت نشاں بن جائے .
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: ایسا کیوں ہوتاہے.؟؟؟

Post by پپو »

جب تک قربانی کا جذبہ پیدا نہیں ہوتا تب ایسا ہی چلے گا جینا اپنے لیے نہیں دوسروں کےلیے ہونا چاہیے اس میں سب سے پہلے والدین ‘بیوی ‘بچے ‘رشتہ دار ‘ہمسائے ‘سائلین ‘فقرا ‘مساکین ‘ ہیں
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: ایسا کیوں ہوتاہے.؟؟؟

Post by نورمحمد »

بے شک پپو بھائ. . . . اپنے قریبی لوگوں سے ہی پہل کرنا اصل ہے
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: ایسا کیوں ہوتاہے.؟؟؟

Post by پپو »

نورمحمد wrote:بے شک پپو بھائ. . . . اپنے قریبی لوگوں سے ہی پہل کرنا اصل ہے
یہ اللہ تعالیٰ کاحکم ہے اور اس میں حکمت ہے ذرا غور کرو ہر کوئی انہیں رشتوں میں پرویا ہوا ہے بیٹا ہے تو کبھی باپ کبھی شوہر ہے کبھی بیٹی کا باپ آج کی بہو کل کی ساس آج کی بیٹی کل کی ماں بیوی سے اگر اچھا سلوک نہیں کرتے تو بہن کے خاوند سے بھی تواقع نہ رکھیں
Post Reply

Return to “معاشرہ اور معاشرت”