دنیا بھر میں اور خصوصا پاکستان میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی طرف بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئے میں نے سوچا کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایجنسی کے خواہشمندوں کے لئے یہ ٹپس شئر کر دوں۔
یہ بات تو ظاہر ہے کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ سروسز دینے کے لئے آپ کو ان سروسز یعنی ویب سائٹ ڈیزائننگ، ایس ای او، سوشل میڈیا مارکیٹنگ وغیرہ میں مہارت ہونی چاہئے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ان سکلز کی بنیاد پر کاروبار کیسے کیا جائے ؟ (اگر آپ کے پاس یہ سکلز نہیں ہیں تو بندہ سے سیکھ سکتے ہیں، تاہم کورسز فری نہیں ہیں )
اس کے لئے مندرجہ ذیل مراحل کے مطابق کام کریں:
1۔ اپنے شہر میں ایسی کمپنیز، اداروں، دوکانداروں وغیرہ کو سلیکٹ کریں جنہیں آپ سروسز دے سکتے ہیں۔ اس لسٹ کو بنانے کے لئے آپ فیس بک بھی استعمال کر سکتے ہیں اور خود بھی مارکیٹ، شہر کا وزٹ کر کے سلیکٹ کر سکتے ہیں۔
2۔ جن کو آپ سلیکٹ کریں، ان کے کاروبار کو آپ کس طرح فائدہ پہنچا سکتے ہیں، اس کے پوائٹنس لکھیں۔ یعنی اگر وہ کمپنی، ادارہ یا کاروبار آپ کا ہوتا تو آپ ڈیجیٹل سروسز سے اسے کیسے فائدہ پہنچاتے؟ یہ مرحلہ مطالعہ، غور و فکر اور پوائنٹس جمع کرنے کا ہے اور بہت اہم ہے۔
3۔ ان کمپنیز، اداروں یا کاروباروں کے مالکان یا ان لوگوں کو تلاش کریں جو بااختیار ہیں یا آپ کو پراجیکٹ دلوا سکتے ہیں اور ان سے میٹنگ سیٹ کریں۔ اس کام کے لئے محنت کی ضرورت ہے۔ آپ کو ان کے دفاتر/دکانوں پر جا کر اس طرح بات کرنی ہوگی جس سے وہاں بیٹھے ملازمین آپ کو اصل مالک کا نمبر بھی دیدیں اور آپ کی مدد بھی کریں۔
4۔ اصل مالک یا بااختیار شخص سے ملاقات کے لئے وقت طے کروائیں، اگر آپ انہیں اپنے آفس بلوا سکیں تو بہت بہتر، ورنہ اس کے آفس/دکان میں ایسا وقت مانگیں جب وہ تسلی سے آپ کی بات سن سکے۔
5۔ یہ ملاقات بہت اہم ہو گی، اگر آپ نے اس ملاقات میں اسے متاثر کر دیا تو سمجھیں آپ کو پراجیکٹ مل گیا، اگر پہلی ملاقات اچھی نہیں رہی تو آپ کو اگلی ملاقات کا وقت نہیں ملیگا۔ اس لئے پہلی ملاقات میں پوری تیاری سے جائیں۔
نوٹ: اس سلسلے میں مزید مدد درکار ہو تو بندہ کو 03120026601 پر واٹس اپ کر دیں۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایجنسی کیسے بنائیں ؟
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایجنسی کیسے بنائیں ؟
بہت خوب شعیب بھیا یقینا یہ احباب کے لئے بہت مددگار ہو گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو