السلام علیکم
پوسٹ لکھتے ہوئے کبھی کوئ تصویر لگانے کی ضرورت پڑتی ہے ۔ رہنمائی کریں کہ
1 ۔ پوسٹ میں تصویر یا سکرین شاٹ کاپی پیسٹ کے ذریعے کیسے لگائیں ۔
2 ۔ ویڈیو کو کیسے پوسٹ کا حصہ بنائیں ۔
شکریہ
سکرین شاٹس کیسے منسلک کریں
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: اردونامہ فورم پر تصویر اور ویڈیو لگانے کا طریقہ
السلام علیکممنیب الرحمن wrote:السلام علیکم
پوسٹ لکھتے ہوئے کبھی کوئ تصویر لگانے کی ضرورت پڑتی ہے ۔ رہنمائی کریں کہ
1 ۔ پوسٹ میں تصویر یا سکرین شاٹ کاپی پیسٹ کے ذریعے کیسے لگائیں ۔
2 ۔ ویڈیو کو کیسے پوسٹ کا حصہ بنائیں ۔
شکریہ
منیب بھائی اردونامہ فورم پر کوئی بھی تصویر یا ویڈیو اردونامہ کی اپنی ہوسٹنگ پر اپلوڈ نہیں کر سکتے ہیں جس کی وجہ سپیمنگ سے بچاؤ اور غیرضروری فائلز سے چھٹکارا ہے۔
البتہ اگر آپ اردونامہ فورم کی کسی بھی پوسٹ میں کوئی تصویر یا ویڈیو لگانا چاہتے ہیں تو اس کا نہایت آسان طریقہ درج ذیل ہے۔
کسی بھی فری فوٹو ہوسٹنگ ویب سائیٹ پر اپنا فوٹو اپلوڈ کیجئے مثال کے طور پر https://imggmi.com پر آپ بغیر کوئی اکاؤنٹ بنائے اپنی تصویر اپلوڈ کر سکتے ہیں۔
جب تصویر اپلوڈ ہو جائے تو آپ کے سامنے اس کے لنکس نظر آنا شروع ہو جائیں گے ان میں سے سب سےپہلا لنک جو Viewer Link کے نام سے ہو گا اسے کاپی کر لیجئے۔
اب اس لنک کو اردونامہ فورم کے ایڈیٹر میںپیسٹ کر دیجئے اس سارے لنک کو سلیکٹ کریں اور ایڈیٹر میں اوپر موجود کا بٹن دبا دیجئے۔
یہ بٹن آپ کے لنک کے دونوں طرف کے ٹیگز کا اضافہ کر دے گا اب آپ جب پوسٹ لگائیں کے تو آپ کی لگائی ہوئی تصویر اردونامہ پر ظاہر ہو جائے گی۔
کسی بھی امیج ہوسٹنگ سائیٹ سے لنک کاپی کرتے وقت خیال رکھئے کہ یہ لنک ڈائریکٹ لنک ہو ورنہ یہ ظاہر نہیں ہو گا کچھ سائیٹس ڈائریکٹ لنک فراہم نہیں کرتی ہیں ان میں یہ آپشن Viewer Link کے نام سے موجود ہوتا ہے۔ اور اگر سائیٹ پر امیج دیکھنے کا آپشن ہو تو آپ اس امیج پر رائیٹ کلک کر کے Copy image address کاپی کر سکتے ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: اردونامہ فورم پر تصویر اور ویڈیو لگانے کا طریقہ
ویڈیو لگانے کے لئے اردونامہ پر ایک اور بی بی کوڈ موجود ہے جو خودکار طریقہ سے ویڈیو ظاہر کر دیتا ہے۔
مثال کے طور پر آپ اردونامہ پر کوئی یو ٹیوب ویڈیو لگانا چاہتے ہیں تو یوٹیوب کے اس ویڈیو کو کھولیں اور اوپر براوزر میں سے اس کا لنک کاپی کریں۔
اب اردونامہ کے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں موجود بٹن پر کلک کریں۔
یہاں ایک ڈائیلاگ باکس نمودار ہو گا، اس باکس میں Video URL والے خانے میںیہ لنک پیسٹ کر دیں اور Insert into Post کا بٹن دبا دیں۔
لیجئے آپ کی ویڈیو اردونامہ پر لگ گئی ہے۔
مثال کے طور پر آپ اردونامہ پر کوئی یو ٹیوب ویڈیو لگانا چاہتے ہیں تو یوٹیوب کے اس ویڈیو کو کھولیں اور اوپر براوزر میں سے اس کا لنک کاپی کریں۔
اب اردونامہ کے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں موجود بٹن پر کلک کریں۔
یہاں ایک ڈائیلاگ باکس نمودار ہو گا، اس باکس میں Video URL والے خانے میںیہ لنک پیسٹ کر دیں اور Insert into Post کا بٹن دبا دیں۔
لیجئے آپ کی ویڈیو اردونامہ پر لگ گئی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
-
- کارکن
- Posts: 37
- Joined: Tue Nov 24, 2009 3:52 pm
Re: سکرین شاٹس کیسے منسلک کریں
بہت شکریہ ۔ آج کوشش کرتا ہوں تاکہ اس پر عبور حاصل ہو سکے ۔