ہاشم آملہ کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر
ہاشم آملہ کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر
کپتانی کی دوڑ میں 31 سالہ ہاشم آملہ کے ساتھ اے بی ڈویلئیرز موجود تھے فوٹو؛ اے ایف پی
جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کے کرکٹ بورڈ نے اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔
ٹیسٹ فارمیٹ کے کپتان گریم اسمتھ کے مستعفیٰ ہونے کے بعد کپتانی کی دوڑ میں 31 سالہ ہاشم آملہ کے ساتھ اے بی ڈویلئیرز موجود تھے تاہم بورڈ نے ہاشم آملہ پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے انہیں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا جبکہ اے بی ڈویلیئرز ٹیسٹ ٹیم میں بطور وکٹ کیپر اور نائب کپتان کی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
کپتانی کا پروانہ ملنے کے بعد ہاشم آملہ کا کہنا تھا کہ ٹیم کی قیادت کرنا ان کے لئے فخر کی بات ہے لیکن ذمہ داری ملنے کے بعد انہیں اپنی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ ٹیم کو بھی متحد رکھ کر چلنا ہوگا۔ انہوں نے گریم اسمتھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسمتھ کی قیادت میں ٹیم نے بھرپور کامیابیاں حاصل کیں اور ان کامیابیوں کے سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ ہاشم آملہ 75 ٹیسٹ میچز میں 21 سنچریوں اور 27 نصف سنچریوں کی مدد سے 6 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں اور آئندہ ماہ دورہ سری لنکا کے دوران 2 ٹیسٹ میچز سے اپنی کپتانی کے سفر کا آغاز کریں گے۔
[link]http://www.express.pk/story/259751/[/link]
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: ہاشم آملہ کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر
اچھا فیصلہ ہے.
لیکن جنوبی افریقہ کی قسمت خراب ہے. ورلڈ لپ ہار جاتے ہیں.
لیکن جنوبی افریقہ کی قسمت خراب ہے. ورلڈ لپ ہار جاتے ہیں.
Re: ہاشم آملہ کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر
یہ افریقہ کی بدقسمتی ہے کہ ہمیشہ بڑے میچ میں رہ جاتے ہیں-
ایسا ہی کچھ نیوزی لینڈ کے ساتھ بھی ہے-
ایسا ہی کچھ نیوزی لینڈ کے ساتھ بھی ہے-
Re: ہاشم آملہ کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر
خبر کی شیئرنگ کے لیے شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Re: ہاشم آملہ کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر
جنوبی افریقہ کی قسمت ورلڈکپ میں ہی خراب نہیں ہے ہر ٹورنامنٹ میں خراب ہے ہر جگہ اہم میچوں میں جیتا ہوا میچ ہار جاتے ہیں