ڈاکوؤں نے کراچی کو تباہی سے بچا لیا
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
ڈاکوؤں نے کراچی کو تباہی سے بچا لیا
کراچی (خصوصی رپورٹ) عام طورپر ڈاکوﺅں کومعاشرے کی ابتری کی علامت سمجھاجاتاہے لیکن شہرقائد کو ڈاکوﺅں کی کارروائی نے تباہی سے بچادیاجس کاانکشاف تحقیقاتی اداروں نے کیا۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق دوروز قبل فرنٹیرکالونی کی ایک مسجد کے ساتھ دہشتگردوں نے بم نصب کیاتھا جسے موبائل سم سے جوڑا گیاتھالیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ مسجد کے قریب ہی کسی جگہ پر گھومنے والے دہشتگرد کو چور پڑگئے ۔ چوروں نے بم سے جڑا موبائل فون اور دیگر اشیاءلوٹ لیں اور رفو چکر ہوگئے ۔ دوسری طرف علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گئے اور بم ناکارہ بنادیاگیا۔ تحقیقاتی ذرائع کاکہناتھاکہ سم اور موبائل دونوں ہی بندہیں ۔