خلوت و جلوت میں تم مجھ سے ملی ہو بارہا

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

خلوت و جلوت میں تم مجھ سے ملی ہو بارہا

Post by اےآرفاروقی »

[center]خلوت و جلوت میں تم مجھ سے ملی ہو بارہا
تم نے کیا دیکھا نہیں، میں مسکرا سکتا نہیں
میں‌کہ مایوسی مری فطرت میں داخل ہو چکی
جبر بھی خود پر کروں‌تو گنگنا سکتا نہیں
مجھ میں کیا دیکھا کہ تم الفت کا دم بھرنے لگیں
میں تو خود اپنے بھی کوئی کام آسکتا نہیں
روح افزا ہیں جنونِ عشق کے نغمے مگر
اب میں ان گائے ہوئے گیتوں کو گاسکتا نہیں
میں نے دیکھا ہے شکستِ سازِ الفت کا سماں
اب کسی تحریک پر بربط اٹھا سکتا نہیں
دل تمہاری شدتِ احساس سے واقف تو ہے
اپنے احساسات سے دامن چھڑا سکتا نہیں
تم مری ہو کر بھی بیگانہ ہی پاؤ گی مجھے
میں تمہارا ہو کے بھی تم میں سما سکتا نہیں
گائے ہیں میں نے خلوصِ دل سے بھی الفت کے گیت
اب ریا کاری سے بھی چاہوں تو گا سکتا نہیں
کس طرح تم کو بنا لوں میں‌شریکِ زندگی
میں‌تو اپنی زندگی کا بار اٹھا سکتا نہیں
یاس کی تاریکیوں میں‌ ڈوب جانے دو مجھے
اب میں‌شمعِ ‌آرزو کی لو بڑھا سکتا نہیں[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: خلوت و جلوت میں تم مجھ سے ملی ہو بارہا

Post by اضواء »

بہت خوب ... بہترین ہے ...

ممتاز مفتی کہتا ہے "میری دانست میں محبت کوئی شرط نہیں ہوتی ۔ محبت صرف کی جاتی ہے چاہے دوسرا کرے نہ کرے ، محبت ایک ہا تھ کی تالی ہوتی ہے اس میں نہ شکوے کی گنجائش ہے نہ شکایت کی ، نہ وفا کی شرط نہ بیوفائی کا گلہ "

بقول خلیل جبران ــــ تم محبت کے متعلق اپنے عرفان سے مجروح ہو جاؤ اور اپنے زخموں سے خوشی خوشی ، بہ رضا و رغبت خوب بہنے دو ...

[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: خلوت و جلوت میں تم مجھ سے ملی ہو بارہا

Post by محمد شعیب »

روح افزا ہیں جنونِ عشق کے نغمے مگر
اب میں ان گائے ہوئے گیتوں کو گاسکتا نہیں
میں نے دیکھا ہے شکستِ سازِ الفت کا سماں
اب کسی تحریک پر بربط اٹھا سکتا نہیں


گائے ہیں میں نے خلوصِ دل سے بھی الفت کے گیت
اب ریا کاری سے بھی چاہوں تو گا سکتا نہیں


v;g zub;ar
شئرنگ کا شکریہ
بھائی ایسی مزے مزے کی شئرنگ کرتے رہا کرو . اب پھر لسی پینے نہ چلے جانا ..
Post Reply

Return to “اردو شاعری”