پرویز راٹھور کو پیمرا کا قائم مقام چیرمین مقرر کردیا گیا
پرویز راٹھور کو پیمرا کا قائم مقام چیرمین مقرر کردیا گیا
پرویز راٹھور اس وقت پیمرا میں سرکاری ممبر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔فوٹو:فائل
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سابق سی سی پی او لاہور پرویز راٹھور کو پیمرا کا قائم مقام چیرمین مقرر کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے سابق سی سی پی او لاہور پرویز راٹھور کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)کا قائم مقام چیئرمین مقررکردیا ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پرویز راٹھور مستقل چیرمین کی تقرری تک کام کرتے رہیں گے جبکہ پرویز راٹھور اس وقت پیمرا میں سرکاری ممبر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔
اس سے قبل سابق چیرمین پیمرا چوہدر ی رشید کو مالی بے ضابطگیوں کے الزام پر صدر ممنون حسین نے وزیراعظم نوازشریف کی ایڈوائس پر برطرف کردیا تھا،وزیراعظم کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں چوہدری رشید کی تقرری کو سپریم کورٹ کے احکامات کے منافی اور غیر شفاف قرار دیا گیا تھا جس کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔
واضح رہے کہ پیمرا میں اسسٹنٹ جنرل منیجر کے عہدے پر فرائض انجام دینے والے سہیل بھٹی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرویز راٹھور کی بطور پیمرا ممبر تعیناتی کو چیلنج کر رکھا ہے، درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ پیمرا آرڈیننس کی روح سے ممبران کا تقرر صدر کا اختیار ہے تاہم ان کی تقرری وزیراعظم نے کی۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پرویز راٹھور کا تقرر 4 سال کے لئے کیا گیا ہے جبکہ ان کی عمر 64 سال ہے اور کسی بھی سرکاری ملازم کی عمر کی حد 65 سال ہوتی ہے اگر پرویز راٹھور 4 سال تک اس عہدے پر برقرار رہے تو وہ سرکاری ملازمت کیلئے مقرر کی گئی عمر کی حد کی بھی خلاف ورزی کریں گے۔
[link]http://www.express.pk/story/260345/[/link]
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: پرویز راٹھور کو پیمرا کا قائم مقام چیرمین مقرر کردیا گیا
پیمرا ایک بہت ہی حساس ادارہ ہے. پاکستان میں اس ادارے کو مذاق بنایا ہوا ہے. اس میں ماہرین کی بہت کمی ہے.
Re: پرویز راٹھور کو پیمرا کا قائم مقام چیرمین مقرر کردیا گیا
شعیب بھائی پیمرا تو ایک ادارہ ہے پاکستان میں سبھی اداروں میں موزوں افراد کی تقرری نہیں ہوتی، آپ بتائیں نجم سیٹھی کو کرکٹ کا کتنا کہ علم ہوگا؟ یا اس سے پہلے والے چیئرمین پی سی بی کو کیا تجربہ تھا؟ اسی طرح باقی اداروں کا بیڑہ غرق ہورہا ہے.محمد شعیب wrote:پیمرا ایک بہت ہی حساس ادارہ ہے. پاکستان میں اس ادارے کو مذاق بنایا ہوا ہے. اس میں ماہرین کی بہت کمی ہے.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا