سنٹرل افریقن ریپبلک میں مسلمانوں کا صفایا

مذاہب کے بارے میں گفتگو کی جگہ
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

سنٹرل افریقن ریپبلک میں مسلمانوں کا صفایا

Post by محمد شعیب »

Image
بینگی (مانیٹرنگ ڈیسک ) شاید ہی دنیا کا کوئی ایسا کونہ بچا ہو کہ جہاں مسلمان کسی نہ کسی صورت ظلم وبر بریت کا شکار نہ ہورہے ہوں کہیں قتل عام ، کہیں لوٹ مار ، اور کہیں نسل کشی ان کا مقصد بن چکی ہے ۔ سنٹرل افریقن ریپبلک بھی ایک ایسی ہی جگہ ہے کہ جہاں مسلمانوں کا قتل عام اب منظم سازش کی صورت اختیار کر چکا ہے ۔ فرانسیسی اور افریقی فوجی جو کہ اس ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری پر مامور دارلحکومت میں گھرے ہوئے مسلمانوں کی مدد کو پہنچے ۔ جب ان کے ٹرک شہر میں موجود آخری 1300مسلمانوں کو اس شہر کے عیسائی شدت پسندوں کے چنگل سے نکال کر روانہ ہوئے تووہاں پھر ایک بھی مسلمان باقی نہ رہا ۔ قافلے کی روانگی کے فوری بعد بپھرے ہوئے عیسائی مقامی مسجد پر حملہ آور ہوگئے اور خوب لوٹ مار اور بے حرمتی کی ۔ کچھ عیسائی شدت پسندوں نے مسجد کے سامنے جھاڑو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے شہر کو مسلمانوں سے پاک کر دیا ہے ۔ایک طویل عر صے سے جاری اس خون خرابے میں بے شمار مسلمانوں کو قتل کیا جا چکا ہے اور لاتعداد مسلمان خواتین کی عصمت دری کی گئی ہے ۔
[link]http://www.dailypakistan.com.pk/interna ... 2014/97302[/link]
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: سنٹرل افریقن ریپبلک میں مسلمانوں کا صفایا

Post by یاسر عمران مرزا »

افسوس کہ کہیں بھی مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہو ، دیگر مسلمان ان کی مدد کو نہیں‌پہنچتے. جب کہ غیر مسلم اپنی کمیونٹی کی حفاظت کے لیے ہر جگہ پہنچ جاتے ہیں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: سنٹرل افریقن ریپبلک میں مسلمانوں کا صفایا

Post by اضواء »

لاحول ولا قوة إلا بالله
اللهم احفظ المسلمين والمسلمات بكل مكان وانصرهم
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: سنٹرل افریقن ریپبلک میں مسلمانوں کا صفایا

Post by محمد شعیب »

مسلمانوں کا علیحدہ وطن کا مطالبہ
لنگوئی (نیوز ڈیسک) افریقی ملک ’سنٹرل افریقن رپبلک‘میں شدت پسند عیسائیو ں کے جبر سے تنگ آکر مسلمانوں نے علیحدہ ’ملک‘ کا مطالبہ کر دیا ہے۔ باغیوں کے گروہ ’سیلیکا‘ نے گزشتہ برس اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اتنا عرصہ انھیں ملک کے قیمتی قدرتی ذخائر میں حصہ نہیں دیا گیا لیکن اس گروہ کے طاقت میں آنے کے بعد سے مسلمانوں پر تو جیسے عذاب ٹوٹ پڑا ہے۔عیسائیوں کے زیر انتظام ملک کے جنوبی حصے میں مسلمانوں کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے۔کئی علاقوں میں انھیں سرعام سنگسار بھی کیا گیا اور اور بہت سے شہروں سے تو مسلمانوں کا مکمل صفایا کر دیا گیا ہے۔ اندازوں کے مطابق ان واقعات کے باعث کم از کم 45لاکھ افراد ہجرت کر چکے ہیں۔ رد عمل میں اب مسلمانوں کی جانب سے علیحدہ ملک کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور نوجوان مسلمان موبائل فونوں کے ذریعے ایک جھنڈے کی تصویر ایک دوسرے کو بھیج رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ’شمالی سنٹرل افریقن رپبلک‘ کا جھنڈا ہے اور چاہے کچھ ہو جائے وہ اس خواب کو حقیقت میں بدل کر سانس لیں گے۔ یاد رہے ملک کا شمالی حصہ مسلمانوں کے زیر انتظام ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ انھیں کامیابی نصیب کرے۔
[link]http://www.dailypakistan.com.pk/daily-b ... 2014/98560[/link]
Post Reply

Return to “مذہبی گفتگو”