خواتین کا سب سے زیادہ احترام متحدہ عرب امارات میں کیا جاتا ہے، رپورٹ
متحدہ عرب امارات میں پرتشدد واقعات اور قتل کی شرح بھی سب سے کم ہے، رپورٹ
--------------------------------------------------------------
ابوظہبی: حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں خواتین کے احترام کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کا پہلا نمبر ہے۔
ورلڈ اکنامک فورم کی عالمی ایجنڈا کونسل کے زیر اہتمام بین الاقوامی ماہرین اقتصادیات نے 132 ممالک کا سائنسی مطالعہ کیا جس کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں خواتین کو سب سے زیادہ عزت واحترام دیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ خواتین کے احترام کے حوالے سے تیار کی جانے والی رپورٹ سے دراصل اماراتی ثقافت اور روایات سے متعلق بنیادی سچائی سامنے آئی ہے۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ ہم خواتین کا بہت احترام کرتے ہیں اور اپنی قوم کی تشکیل کے حوالے سے خواتین کے عزم اور قربانیوں کا احترام کرتے ہیں، اماراتی معاشرہ خواتین کو اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کے لیے مددگار ماحول فراہم کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بعض شعبوں میں خواتین مردوں سے بھی آگے نظر آتی ہیں۔
معاشرتی ترقی کے عالمی اشاریے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پرتشدد واقعات اور قتل کی شرح بھی سب سے کم ہے جبکہ یہاں پر ثانوی اسکول کی سطح پر بچوں کے داخلے کی شرح دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔
خواتین کا سب سے زیادہ احترام متحدہ عرب امارات میں
-
- کارکن
- Posts: 117
- Joined: Thu Mar 06, 2014 3:21 am
- جنس:: مرد
- Contact:
Re: خواتین کا سب سے زیادہ احترام متحدہ عرب امارات میں
اچھی معلومات ہے
جمیل قادری کا بلاگwww.jamilqadri.wordpress.com
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: خواتین کا سب سے زیادہ احترام متحدہ عرب امارات میں
خبر کی شئیرنگ پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: خواتین کا سب سے زیادہ احترام متحدہ عرب امارات میں
واہ کیا بات ہے. اچھی معلومات شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
-
- معاون خاص
- Posts: 13369
- Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
- جنس:: مرد
- Location: نیو ممبئی (انڈیا)
Re: خواتین کا سب سے زیادہ احترام متحدہ عرب امارات میں
اچھی معلومات شیئر نگ کے لیئے شکریہ