اسلام مخالف فلم کا ڈسٹری بیوٹر اور اسکا بیٹا دونوں مسلمان ہو

مذاہب کے بارے میں گفتگو کی جگہ
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

اسلام مخالف فلم کا ڈسٹری بیوٹر اور اسکا بیٹا دونوں مسلمان ہو

Post by محمد شعیب »

اسلام مخالف فلم ’’فتنہ‘‘ کے ڈسٹری بیوٹر ارونڈ وین ڈورن کے بعد ان کا بیٹا بھی مسلمان ہوگیا
Image
والد کے اسلام قبول کرنے کے بعد ان کی زندگی میں آنے والی تبدیلوں کے بعد میں نے قرآن کا مطالعہ شروع کیا،اسکندرامین
------------------------------------------------------------------------
دبئی: اسلام مخالف فلم ” فتنہ“ کے ڈسٹری بیوٹر ارونڈ وین ڈورن کے بعد ان کا بیٹا اسکندر امین نے بھی اسلام قبول کرلیا۔
دبئی میں ایک تقریب کے دوران ارونڈ وین ڈورن کے 22 سالہ بیٹے اسکندر امین نے اسلام قبول کیا۔ اس دوران اسکندر نے سب کے سامنے کلمہ طیبہ پڑھ کر کہا کہ ’’ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور رسول ہیں‘‘، اس موقع پر اسکندر امین نے عقیدہ ختم نبوت پر بھی اپنے مکمل ایمان کا اعلان کیا۔
اس موقع پر اسکندر امین کا کہنا تھا کہ میں نے یہ بات محسوس کی کہ میرے والد اسلام قبول کرنے کے بعد پہلے سے زیادہ پر امن اور پرسکون زندگی گزار رہے ہیں جس کے باعث میرے اندر بھی یہ احساس پیدا ہوا کہ اسلام میں ضرور ایسی کوئی اچھائی موجود ہے جو انسانوں کو بہتر بنا دیتی ہے،اسکندر کے مطابق اپنے والد کی زندگی میں نمایاں تبدیلوں کے بعد اس نے قرآن کا مطالعہ شروع کیا جب کہ علماء کے لیکچر بھی سنے جو اس کی اسلام کے بارے میں آگاہی کا ذریعہ بن گئے۔
واضح رہے کہ ارونڈ وین ڈورن جرمنی کا ایک سیاستدان اور اسلام مخالف پارٹی کے رکن کے ساتھ ساتھ 2008 میں بننے والی اسلام مخالف فلم ”فتنہ“ کا ڈسٹری بیوٹر بھی تھا تاہم فلم کے اجرا کے 5 سال بعد ارونڈ نے اسلام قبول کر لیا تھا۔
حوالہ:
[link]http://www.express.pk/story/248748/[/link]
[link]http://www.dailypakistan.com.pk/daily-b ... 2014/96356[/link]
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: اسلام مخالف فلم کا ڈسٹری بیوٹر اور اسکا بیٹا دونوں مسلما

Post by عبیداللہ عبید »

حوالہ جناب ؟؟

ایسی اہم خبر بغیر حوالہ کے شائع نہ کریں شعیب بھائی !

کل کلاں کو غلط ثابت ہوجائے تو جس طرح بے پناہ‌خوشی حاصل ہوئی تھی اسی طرح بے اندازے رنج بھی ہوتا ہے .
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اسلام مخالف فلم کا ڈسٹری بیوٹر اور اسکا بیٹا دونوں مسلما

Post by محمد شعیب »

دو حوالے شامل کر دیئے ہیں.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اسلام مخالف فلم کا ڈسٹری بیوٹر اور اسکا بیٹا دونوں مسلما

Post by چاند بابو »

شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ شعیب بھیا
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اسلام مخالف فلم کا ڈسٹری بیوٹر اور اسکا بیٹا دونوں مسلما

Post by افتخار »

جزاک اللہ
خبر شئیر کرنے کا بہت شکریہ
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: اسلام مخالف فلم کا ڈسٹری بیوٹر اور اسکا بیٹا دونوں مسلما

Post by یاسر عمران مرزا »

یہ خبر سعودی عرب کے بڑے اخبار ، عرب نیوز میں بھی شائع ہو چکی ہے، یعنی قوی امکان ہے کہ یہ درست خبر ہے.

تاہم اس پر اتنا خوش ہونے کی ضرورت اس لیے نہیں ہے کہ یہ لوگ اسلام کا قریب سے جائزہ لینے کے لیے بھی اسلام قبول کرتے ہیں اور بعد میں اپنا اعتبار قائم ہو جانے پر اینٹی اسلام ایجنڈے پر بھی کام کرتے ہیں

پھر بھی نیتوں کا حال اللہ جانتا ہے. اللہ تعالی ہم سب کو ہدایت دے.
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اسلام مخالف فلم کا ڈسٹری بیوٹر اور اسکا بیٹا دونوں مسلما

Post by اضواء »

شئیرنگ پر آپ کا بہت بہت شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “مذہبی گفتگو”