مکمل غزل چاہئیے

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

مکمل غزل چاہئیے

Post by محمد شعیب »

میں نے بہت عرصہ قبل جرات کے یہ اشعار سنے تھے. بہت پسند آئے. لیکن مکمل غزل نہیں مل سکی
کسی کے پاس ہو تو شئر کرے

امشب کسی کاکل کی حکایات ہیں واللہ
کیا رات ہے، کیا رات ہے، کیا رات ہے واللہ
دل لوٹ لیا اس نے دکھا دست حنائی
کیا ہاتھ ہے، کیا ہاتھ ہے، کیا ہاتھ ہے واللہ
عالم ہے جوانی کا اور ابھرا ہوا سینہ
کیا گھات ہے، کیا گھات ہے، کیا گھات ہے واللہ
جرات کی غزل جس نے سنی اس نے کہا واہ
کیا بات ہے، کیا بات ہے، کیا بات ہے واللہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مکمل غزل چاہئیے

Post by چاند بابو »

بھائی یہ مجھے جہاں بھی ملی اتنی ہی ملی ہے اس سے آگے نیٹ پر تو شاید کہیں نا ہو گی کیونکہ میں کافی دیر سے اور طرح طرح سے تلاش کر کے تھک چکا ہوں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مکمل غزل چاہئیے

Post by محمد شعیب »

اور نیٹ پر جہاں بھی ملی ہو گی وہ میں نے ہی شئر کی ہوگی
دیکھ لیں

:D
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: مکمل غزل چاہئیے

Post by اعجازالحسینی »

:lol: :lol: :lol: :lol:
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مکمل غزل چاہئیے

Post by محمد شعیب »

کیا ابھی تک کسی کو نہیں ملی ؟
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: مکمل غزل چاہئیے

Post by میاں محمد اشفاق »

لگتا ہے جرات کا دیوان ہی ڈھونڈنا پڑ ے گا پھر آپ والی غزل اس میں
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: مکمل غزل چاہئیے

Post by اےآرفاروقی »

آپ کی شیئر کردہ غزل میں فقط ایک شعر کم تھا . مکمل یوں ہے


[center]امشب کسی کاکل کی حکایات ہے واللہ
کیا رات ہے، کیا رات ہے، کیا رات ہے واللہ

دل چھین لیا اس نے کہا دستِ حنائی
کیا بات ہے، کیا بات ہے، کیا بات ہے واللہ

عالم ہے جوانی کا جو اُبھرا ہوا سینہ
کیا گات ہے، کیا گات ہے، کیا گات ہے واللہ

دشنام کا پایا جو مزہ اس کے لبوں سے
صلٰوت ہے، صلٰوت ہے، صلٰوت ہے واللہ

جرأت کی غزل جس نے سُنی اس نے کہا واہ
کیا بات ہے، کیا بات ہے، کیا بات ہے واللہ
[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مکمل غزل چاہئیے

Post by محمد شعیب »

دشنام کا پایا جو مزہ اس کے لبوں سے
صلٰوت ہے، صلٰوت ہے، صلٰوت ہے واللہ

جی بالکل
یہی یاد نہیں تھا. میں نے اردو محفل میں بھی پوچھا تھا کہ اس غزل کے تمام اشعار چاہئیں. وہاں بھی نہیں ملے.
آپ نے یہ کہاں سے لیا ؟ انٹرنیٹ سے یا کسی کتاب سے ؟
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: مکمل غزل چاہئیے

Post by اےآرفاروقی »

محمد شعیب wrote:دشنام کا پایا جو مزہ اس کے لبوں سے
صلٰوت ہے، صلٰوت ہے، صلٰوت ہے واللہ

جی بالکل
یہی یاد نہیں تھا. میں نے اردو محفل میں بھی پوچھا تھا کہ اس غزل کے تمام اشعار چاہئیں. وہاں بھی نہیں ملے.
آپ نے یہ کہاں سے لیا ؟ انٹرنیٹ سے یا کسی کتاب سے ؟
یہ سینہ با سینہ راز ہیں . مفت ملنے کے نہیں ہیں. :P
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مکمل غزل چاہئیے

Post by محمد شعیب »

یہ راز ہیں یا علم ؟
میرے خیال سے علم ہے. اور کتمان علم گناہ ہے.
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: مکمل غزل چاہئیے

Post by اےآرفاروقی »

محمد شعیب wrote:یہ راز ہیں یا علم ؟
میرے خیال سے علم ہے. اور کتمان علم گناہ ہے.
اچھا جناب . ہمیں خوب گناہ و ثواب کے چکر میں پھنسایا. یہاں سے لی
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مکمل غزل چاہئیے

Post by محمد شعیب »

ہاہاہا
اب آیا ناں اونٹ پہاڑ کے نیچے
Post Reply

Return to “اردو شاعری”