"اچھے استاد اچھی تربیت".
ایک استاد نے کلاس کو متحرک کرنے , جوش اور ولولہ سے معمور کرنے کیلیئے کلاس میں ایک طالب علم سے پوچھا آپ کی عمر کتنی ہے ؟
طالب علم نے جواب دیا : جناب انیس سال
استاد نے پھر سوال کیا : محمد قاسم نے جب سندهہ کو فتح کیا تھا اسکی عمر کتنی تھی؟
طالب علم : سترہ سال
استاد : سکندر اعظم جب یونان کا بادشاہ بنا تو اسکی عمر کتنی تھی؟
طالب علم : تقریبا انیس سال
استاد : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جھوٹے نبی مسیلمہ بن کذاب کی سرکوبی کیلئے جو لشکر ترتیب دیا تھا اس کے سپہ سالار اسامہ بن زید کی عمر کیا تھی ؟
طالب علم : سترہ یا انیس سال
استاد نے طنزیہ نظروں سے کلاس کی جانب دیکھا اور سوال کیا : تمھاری عمر کتنی ہے اور تم نے اب تک کیا کیا ہے؟
طالب علم نے اعتماد سے جواب دیا : استاد محترم محمد بن قاسم کی عسکری تربیت حجاج بن یوسف جیسے سپہ سالار نے کی تھی
سکندر اعظم ارسطو فلاسفی کا شاگرد تھا
اور اسامہ بن زید نے خیرالبشر حضرت محمد صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کے زیر سایہ تربیت پائی تھی .
محترم مجھے بھی اچھے استاد دے دیں اور اچھی تربیت دے کر اچھا کردار لے لیں . درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے....
__________________
اچھے استاد اچھی تربیت
-
- منتظم سوشل میڈیا
- Posts: 6107
- Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
- جنس:: مرد
- Location: السعودیہ عربیہ
- Contact:
اچھے استاد اچھی تربیت
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: اچھے استاد اچھی تربیت
طالب علم کا یہ جواب بے ادبی ہے. کسی نے کہا تھا
پیر خس بھی مرید کے لئے بس ہے
پیر خس بھی مرید کے لئے بس ہے
-
- منتظم سوشل میڈیا
- Posts: 6107
- Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
- جنس:: مرد
- Location: السعودیہ عربیہ
- Contact:
Re: اچھے استاد اچھی تربیت
بے ادبی بلا شبہ ہے مگر بات...........
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں