اگر پانچ سیکنڈ کے لئے آکسیجن بند ہو جائے تو..؟

معاشرے اور معاشرت پر مبنی تحاریر کے لئے یہاں تشریف لائیں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

اگر پانچ سیکنڈ کے لئے آکسیجن بند ہو جائے تو..؟

Post by میاں محمد اشفاق »

اگر زمین سے پانچ سیکنڈز تک جی ہاں محض پانچ سیکنڈز تک کے لیے آکسیجن غائب ہو جائے؟؟؟؟
ہم سب ایک منٹ تک سانس تو روک ہی سکتے ہیں لیکن یہاں بات ہماری نہیں پوری زمین کی ہے۔۔پوری زمین سے محض پانچ سیکنڈز تک کے لیے آکسیجن غائب ہو جائے

تو؟؟

ساحلِ سمندر پر لیٹے لوگوں کی جلد فورا جل جائے گی۔۔کیوں کہ ہوا میں موجود مالیکیولر آکسیجن ہی ہمیں الٹراوائلٹ روشنی سے بچاتی ہے۔

دن کے وقت آسمان کالا سیاہ ہو جائے گا اندھیرا پھیل جائے گا۔۔کچھ دکھائی نہیں دے گا۔

دھات سے بنی تمام وہ چیزیں جو الگ الگ ہیں فورا سے پہلے ایک دوسرے کے ساتھ ویلڈ ہو جائیں گی جڑ جائیں گی۔کیوں کہ ہوا میں موجود آکسیجن کی تہہ ہی انھیں آپس میں جڑنے سے روکے رکھتی ہے۔

زمین کا پینتالیس فیصد حصہ آکسیجن سے بنا ہے۔۔جیسے ہی آکسیجن غائب ہوئی ساری زمین کھردری ہو جائے گی اتھل پتھل ہو جائے گی اس پر قدم رکھنا مشکل ہو جائے گا۔

ہم ہوا کا اکیس فیصد دباو کھو دیں گے لہذا ہمارے کان کے پردے فورا پھٹ جائیں گے۔

کنکریٹ کو زمین پر جمے رہنے میں آکسیجن مدد دیتی ہے۔آکسیجن کے غائب ہوتے ہی کنکریٹ سے بنی تمام عمارتیں سیکنڈز میں ہی زمین بوس ہو جائیں گی۔

آکسیجن پانی کا ایک تہائی حصہ ہے۔۔جیسی ہی آکسیجن غائب ہوئی دنیا کے تمام سمندروں کا پانی ہائیڈروجن گیس بن جائے گا اس کا والیم بڑھ جائے گا یہ تمام گیس اڑ کر فضا میں چلی جائے گی۔۔۔

چلیں اب سوچتے ہیں کہ اگر آکسیجن گیس اپنی مقدار سے دوگنی ہو جائے یعنی جتنی ہم اب حاصل کر رہے ہیں اس کا دوگنا ہو جائے محض پانچ سیکنڈز کو

تو

ہمارے کاغذ کے جہاز زیادہ دیر اڑیں گے۔

گاڑیوں میں موجود پٹرول زیادہ لیٹر تک چلے گا۔

ہم زیادہ خوش اور زیادہ چالاک ہوں گے۔

زیادہ آکسیجن سے ہمارے جسم کے پٹھے مضبوط ہو جائیں گے اور ہم بہترین جمناسٹک کا مظاہرہ کر سکیں گے۔۔۔ہماری جسمانی کارکردگی میں اضافہ ہو گا۔

لیکن
۔
۔
۔
۔
لیکن
۔
۔
۔
۔
لیکن

زمین پر دیوقامت حشرات الارض گھومیں گے۔جی ہاں۔۔۔یہ کاکروچ،لال بیگ،بچھو،چھپکلیاں سب کی جسامت اتنی زیادہ ہو جائے گی کہ آپ کو خوف آنا شروع ہو جائے گا۔۔

کیوں کہ
حشرات الارض کی جسامت کا سائز فضا میں موجود آکیسجن کی مقدار پر منحصر ہوتا ہے۔

تو
دیکھ لیں

کیسے ہمارے رب نے ہر چیز کو مناسب رکھا ہے۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: اگر پانچ سیکنڈ کے لئے آکسیجن بند ہو جائے تو..؟

Post by علی خان »

بہت بہترین معلومات ہیں. :clap: شئیر کرنے کا شکریہ.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اگر پانچ سیکنڈ کے لئے آکسیجن بند ہو جائے تو..؟

Post by اضواء »

مفید معلومات کی فراہمی پر آپکا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اگر پانچ سیکنڈ کے لئے آکسیجن بند ہو جائے تو..؟

Post by محمد شعیب »

تبارک اللہ احسن الخالقین ..
جزاک اللہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اگر پانچ سیکنڈ کے لئے آکسیجن بند ہو جائے تو..؟

Post by چاند بابو »

بہت خوب.
واقعی میرے رب نے ہرچیز بہت ناپ تول کر بنائی ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “معاشرہ اور معاشرت”