دعوتِ انبیاء کا منہج

مذاہب کے بارے میں گفتگو کی جگہ
Post Reply
العلم
کارکن
کارکن
Posts: 32
Joined: Sat Dec 21, 2013 12:34 pm
جنس:: مرد

دعوتِ انبیاء کا منہج

Post by العلم »

إن الحمد لله، نحمده، ونستعينه، ونستغفره، ونعوذ بالله من شرور أنفسنا وسيئات أعمالنا، من يهده الله فلا مضل له، ومن يضلل فلا هادى له، وأشهد أن لا إله إلا الله وحده لاشريك له، وأشهد أن محمداً عبده ورسوله،

سامعین کرام !آج ہماری گفتگو ایک ایسے منہج سے متعلق ہوگی، جو سب سے صحیح منہج اور سب سے واضح اور مضبوط دلیلوں والا منہج ہے۔ جو اس پر چلا، وہ کامیاب و بامراد ہوا، اور منزل مقصود کو پہنچا۔ اور جس نے اس سے روگردانی کی وہ گم گشتہ راہ ہوا اور سیدھی راہ سے بھٹکا ۔ وہ ایک واضح منہج اور ایک واضح طریق ہے۔ وہ ہے دعوت الیٰ اللہ کے سلسلے میں انبیاء کا منہج۔ یہ وہ پاک منہج ہے، جسے دعوت الیٰ اللہ کے سلسلے میں اپنانا ہر مسلمان مردوزن کے لیے ضروری ہے۔ کیوں کہ یہ وہ بہترین منہج ہے، جسے انسانی برادری نے سمجھا۔

اللہ آپ کا نگہبان ہو، جیسا کہ آپ جانتے ہیں دعوت انبیاء کی حقیقت، اللہ تعالیٰ کی توحید اور قول وفعل میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنے سے عبارت ہے۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا :

(وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَّسُولًا أَنِ اعْبُدُوا اللَّـهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ ۖ) (النحل:36)

" ہم نے ہر امت میں رسول بھیجا کہ (لوگو!) صرف اللہ کی عبادت کرو اور اس کے سوا تمام باطل معبودوں سے بچو۔"

اللہ عزوجل نے قرآن مجید کے اندر دعوت انبیاء کے اصول تفصیل سے بیان کیے ہیں ، افراد جماعتیں،حاکم ومحکوم کمزور وطاقتور اور مالدار ومحتاج وغیرہم سبھی طرح کے لوگوں کے پاس اسلام پیش کرنے کی کیفیت بیان کی ہے۔ چنانچہ انبیاء کے واقعات وقصص ان کی قوموں کے ساتھ بیان کیے اور واضح فرمایا کہ اپنے پیغمبروں اور ان کے پیروکاروں کی اللہ نے کس طرح مدد کی۔مگر ان کے مخالفین اور ایذا رسائی کرنے والوں کو کیسے رسوا وبرباد کیا۔ خواہ کوئی حاکم رہا ہو جیسے فرعون اور نمرود، یا کوئی فرد جیسے قارون ، یا کوئی گروہ ، قبیلہ یا کوئی امت یا پھر کوئی قوم جیسے قوم عاد وثمودوغیرہم۔

قرآن کریم، جیسے ایک کتاب توحید وایمان ہے، اسی طرح کتاب شریعت بھی ہے، جیسے وہ ایک کتاب علم وحکمت ہے، اسی طرح کتاب دعاء وعبودیت ہے، کتاب اصلاح ودعوت ہے اور اسی طرح کتاب ذکر وفکر بھی ہے۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا :

(لَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِ فَقَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّـهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَـٰهٍ غَيْرُهُ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ) (الأعراف:59)

" ہم نے نوح (علیہ السلام) کو ان کی قوم کی طرف بھیجا توانہوں نے کہا اے میری قوم! تم اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا کوئی تمہارا معبود ہونے کے قابل نہیں، مجھ کو تمہارے لیے ایک بڑے دن کے عذاب کا اندیشہ ہے۔"

اور فرمایا:

(وَإِلَىٰ عَادٍ أَخَاهُمْ هُودًا ۗ قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّـهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَـٰهٍ غَيْرُهُ ۚ أَفَلَا تَتَّقُون) (الأعراف:65)

" اور ہم نے قوم عاد کی طرف ان کے بھائی ہود (علیہ السلام) کو بھیجا۔ انہوں نے کہا: اے میری قوم! تم اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں، سو کیا تم نہیں ڈرتے۔"

نیز ارشاد ہوا:

(وَإِلَىٰ ثَمُودَ أَخَاهُمْ صَالِحًا ۚ قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّـهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَـٰهٍ غَيْرُهُ) (ھود:61)

" اور قوم ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا، انہوں نے کہا کہ اے میری قوم تم اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔

اور فرمایا :

(وَإِلَىٰ مَدْيَنَ أَخَاهُمْ شُعَيْبًا ۗ قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّـهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَـٰهٍ غَيْرُهُ ۖ) (الأعراف:85)

" ور ہم نے مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب (علیہ السلام) کو بھیجا۔ انہوں نے کہا اے میری قوم! تم اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں۔"

اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ بن جبل کو یمن بھیجتے وقت فرمایا:تم ایک ایسی قوم کے پاس جارہے ہو، جو اہل کتاب ہے، جب تم ان کے پاس پہنچو تو ان کو سب سے پہلے اس بات کی دعوت دو کہ وہ گواہی دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔ اگر وہ تمہاری یہ بات مان لیں تو ان کو بتلاؤ کہ اللہ نے ان پر شب وروز میں پانچ نمازیں فرض کی ہیں، اگر وہ تمہاری یہ بھی بات مان لیں تو ان کو بتلا ؤ کہ اللہ نے ان پر زکوٰۃ فرض قراردی ہے، جو ان کے مالداروں سے لی جائےگی اور فقیروں کو دے دی جائےگی ۔ اگر وہ تمہاری یہ بھی مان لیں تو پھر اس کے بعد ان کے عمدہ عمدہ مال لینے سے بچو، اور مظلوم کی بددعا سے بچو کیوں کہ اس کے اور اللہ کے بیچ میں کوئی پردہ حائل نہیں ہوتا۔ (بخاری)

اور نرمی سے متعلق اللہ نے فرمایا :

(فَقُولَا لَهُ قَوْلًا لَّيِّنًا لَّعَلَّهُ يَتَذَكَّرُ أَوْ يَخْشَىٰ) (طہ:44)

"اسے نرمی سے سمجھاؤ کہ شاید وه سمجھ لے یا ڈر جائے۔"

اسی طرح حکمت بھی ہے جو اللہ نے انبیاء کو عطا کی تھی ۔ دیکھئے، حضرت یوسف علیہ السلام کو، انہوں نے دو ساتھی قیدیوں سے کیا کہا تھا:

(يَا صَاحِبَيِ السِّجْنِ أَأَرْبَابٌ مُّتَفَرِّقُونَ خَيْرٌ أَمِ اللَّـهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ. مَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِهِ إِلَّا أَسْمَاءً سَمَّيْتُمُوهَا أَنتُمْ وَآبَاؤُكُم مَّا أَنزَلَ اللَّـهُ بِهَا مِن سُلْطَانٍ ۚ إِنِ الْحُكْمُ إِلَّا لِلَّـهِ ۚ أَمَرَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ ۚ ذَٰلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ) (یوسف:40)

"اے میرے قید خانے کے ساتھیو! کیا متفرق کئی ایک پروردگار بہتر ہیں؟ یا ایک اللہ زبردست طاقتور؟۔اس کے سوا تم جن کی پوجا پاٹ کر رہے ہو وه سب نام ہی نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے خود ہی گھڑ لیے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی کوئی دلیل نازل نہیں فرمائی، فرمانروائی صرف اللہ تعالیٰ ہی کی ہے، اس کا فرمان ہے کہ تم سب سوائے اس کے کسی اور کی عبادت نہ کرو، یہی دین درست ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔"

اور اللہ تعالیٰ نے حضرت ھود علیہ السلام کی حکایت بیان کرتے ہوئے فرمایا:

(وَجَاءَهُ قَوْمُهُ يُهْرَعُونَ إِلَيْهِ وَمِن قَبْلُ كَانُوا يَعْمَلُونَ السَّيِّئَاتِ ۚ قَالَ يَا قَوْمِ هَـٰؤُلَاءِ بَنَاتِي هُنَّ أَطْهَرُ لَكُمْ ۖ فَاتَّقُوا اللَّـهَ وَلَا تُخْزُونِ فِي ضَيْفِي ۖ أَلَيْسَ مِنكُمْ رَجُلٌ رَّشِيدٌ) (ھود:78)

"اور اس کی قوم دوڑتی ہوئی اس کے پاس آپہنچی، وه تو پہلے ہی سے بدکاریوں میں مبتلا تھی، لوط علیہ السلام نے کہا اے قوم کے لوگو! یہ ہیں میری بیٹیاں جو تمہارے لئے بہت ہی پاکیزه ہیں، اللہ سے ڈرو اور مجھے میرے مہمانوں کے بارے میں رسوا نہ کرو، کیا تم میں ایک بھی بھلا آدمی نہیں۔"

اور ترغیب وترہیب کے طور پہ حضرت ھود علیہ السلام نے اپنی قوم سے فرمایا:

(فَإِن تَوَلَّوْا فَقَدْ أَبْلَغْتُكُم مَّا أُرْسِلْتُ بِهِ إِلَيْكُمْ ۚ وَيَسْتَخْلِفُ رَبِّي قَوْمًا غَيْرَكُمْ وَلَا تَضُرُّونَهُ شَيْئًا ۚ إِنَّ رَبِّي عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ حَفِيظٌ) (ھود:57)

"پس اگر تم روگردانی کرو تو کرو میں تو تمہیں وه پیغام پہنچا چکا جو دے کر مجھے تمہاری طرف بھیجا گیا تھا۔ میرا رب تمہارے قائم مقام اور لوگوں کو کر دے گا اور تم اس کا کچھ بھی بگاڑ نہ سکو گے، یقیناً میرا پروردگار ہر چیز پر نگہبان ہے۔"

اور حضرت نوح علیہ السلام نے اپنی قوم سے کہا:

(فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارً۔ يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُم مِّدْرَارًا۔ وَيُمْدِدْكُم بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَل لَّكُمْ جَنَّاتٍ وَيَجْعَل لَّكُمْ أَنْهَارًا۔ مَّا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّـهِ وَقَارًا) (نوح: 13-10)

" اور میں نے کہا کہ اپنے رب سے اپنے گناه بخشواؤ (اور معافی مانگو) وه یقیناً بڑا بخشنے والا ہے۔

میں نےکہا ، اے میری قوم کے لو گو! اپنے رب سے استغفار کرو ، بلا شبہ وہ بڑا بخشنے والا ہے ،وہ تم پر موسلا دھار بارش کرے گا، تمہیں مال واولاد سے نوازے گا، تمہارے لیے باغ اور نہریں بنائے گا، تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ کی بر تری کا خیال نہیں کرتے ۔

حضرت نوح علیہ السلام نے کہا ۔

(قَالَ رَبِّ إِنِّي دَعَوْتُ قَوْمِي لَيْلًا وَنَهَارًا۔ ثُمَّ إِنِّي دَعَوْتُهُمْ جِهَارًا. ثُمَّ إِنِّي أَعْلَنتُ لَهُمْ وَأَسْرَرْتُ لَهُمْ إِسْرَارًا) (النوح:5,8,9)

"(نوح علیہ السلام نے) کہا اے میرے پرورگار! میں نے اپنی قوم کو رات دن تیری طرف بلایا ہے۔پھر میں نے انہیں بآواز بلند بلایا۔اور بےشک میں نےان سے اعلانیہ بھی کہا اور چپکے چپکے بھی۔"

اسی طرح اللہ سبحانہ تعالیٰ نے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ بھیجا تو آپ موقع بہ موقع لوگوں کے پاس جانے لگے اور ان کو اللہ وحدہ لا شریک لہ کی دعوت دینے لگے ۔

حصہ دوئم کے مطالعہ کے لیے یہاں کلک کیجیے
Post Reply

Return to “مذہبی گفتگو”