اگر کبھی میری یاد آئے -امجد اسلام امجد

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

اگر کبھی میری یاد آئے -امجد اسلام امجد

Post by میاں محمد اشفاق »

[center]اگر کبھی میری یاد آئے

تو چاند راتوں کی نرم دلگیر روشنی میں

کسی ستارے کو دیکھ لینا

اگر وہ نخل فلک سے اڑ کر تمہارے قدموں میں آ گرے تو

یہ جان لینا وہ استعارہ تھا میرے دل کا

اگر نہ آئے------

مگر یہ ممکن ہی کس طرح ہے تم کسی پر نگاہ ڈالو

تو اس کی دیوار جاں نہ ٹوٹے

وہ اپنی ہستی نہ بھول جائے

اگر کبھی میری یاد آئے

گریز کرتی ہوا کی لہروں پہ ہاتھ رکھنا

میں خوشبوؤں میں تمہیں ملوں گا

مجھے گلابوں کی پتیوں میں تلاش کرنا

میں اوس قطروں کے آئنوں میں تمہیں ملوں گا

اگر ستاروں میں اوس قطروں میں خوشبوؤں میں

نہ پاؤ مجھ کو

تو اپنے قدموں میں دیکھ لینا

میں گرد ہوتی مسافتوں میں تمہیں ملوں گا

کہیں پہ روشن چراغ دیکھو تو سوچ لینا

کہ ہر پتنگے کے ساتھ میں بھی بکھر چکا ہوں

تم اپنے ہاتھوں سے ان پتنگوں کی خاک دریا میں ڈال دینا

میں خاک بن کر سمندروں میں سفر کروں گا

کسی نہ دیکھے ہوئے جزیرے پہ رک کے تم کو

صدائیں دوں گا

سمندروں کے سفر پہ نکلو تو

اس جزیرے پہ بھی اترنا!


امجد اسلام امجد[/center]
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
محمد وقاص خان
کارکن
کارکن
Posts: 24
Joined: Thu Dec 26, 2013 2:51 pm
جنس:: مرد

Re: اگر کبھی میری یاد آئے -امجد اسلام امجد

Post by محمد وقاص خان »

بہت بہت شکریہ بھائی اللہ تعالٰی آپ کو سلامت رکھیں...آمین
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اگر کبھی میری یاد آئے -امجد اسلام امجد

Post by افتخار »

v;g

v_v_g
Post Reply

Return to “اردو شاعری”