پاکستان دنیا کے ان دس ملکوں میں شامل..؟

معاشرے اور معاشرت پر مبنی تحاریر کے لئے یہاں تشریف لائیں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

پاکستان دنیا کے ان دس ملکوں میں شامل..؟

Post by میاں محمد اشفاق »

پاکستان دنیا کے ان دس ملکوں میں شامل ہے جس کے شہریوں کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ بے توقیری کی جاتی ہے اور انہیں بھاری سفری اخراجات برداشت کرنے کے باوجود شدید ذہنی اذیت، ذلت اور توہین آمیز رویئے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سفری سہولیات کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ ہینلی اینڈ پارٹنرز ویزا ریٹکشنز انڈیکس کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق برطانیہ، فن لینڈ اور سوئیڈن کے پاسپورٹ کے حامل افراد کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ عزت کی جاتے ہے اس ملک کے شہری دنیا کے 173 ملکوں میں بغیر ویزہ کے داخل ہوسکتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کا شمار دنیا کے ان دس ملکوں میں ہوتا ہے جہاں کے شہریوں کو کسی بھی ملک میں داخل ہونے سے قبل سالوں ویزا کے حصول کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان کے شہریوں کو صرف 36 ممالک میں بغیر ویزا داخلے کی اجازت ہے ان میں کوئی ملک پاکستان کا پڑوسی نہیں، اس کے علاوہ جن 9 ممالک کے شہریوں کی آمدورفت کو سب سے زیادہ ناپسند کیا جاتا ہے ان میں افغانستان، عراق، صومالیہ، فلسطین، اریٹیریا، سوڈان، لبنان اور سری لنکا شامل ہیں۔
Image
Image

وہ ممالک جہاں جانے کے لئے پاکستانئیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی!

Image
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پاکستان دنیا کے ان دس ملکوں میں شامل..؟

Post by محمد شعیب »

عجیب اور بہترین معلومات شئر کرنے کا شکریہ
لیکن ایک بات سمجھ نہیں آئی. جن ممالک میں ویزہ کی ضرورت نہیں، ان میں جانے کا کیا پروسیجر ہو گا ؟
امیگریشن والے تو ویزہ مانگے گے ؟؟
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: پاکستان دنیا کے ان دس ملکوں میں شامل..؟

Post by علی خان »

نہیں شعیب بھائی.

ان ممالک کے لئے بس آپکے کنفرم ریٹرن ٹکٹ ہونا چاہیئے. کیونکہ ان ممالک میں آپ ویزٹ کے لئے جا سکتے ہیں. اور ویزٹ کے لئے کنفرم ٹکٹ ہونا لازم ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پاکستان دنیا کے ان دس ملکوں میں شامل..؟

Post by چاند بابو »

جن ممالک کے لئے ویزہ کی شرط نہیں ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کے لئے ویزے کی ضرورت ہی نہیں ہے ان ممالک کا ویزہ ان ممالک میں انٹری کے وقت کلئرنس کاونٹرز سے دے دیا جاتا ہے، اس کے لئے آپ کے پاس رٹرن ٹکٹ اور اپنے ملک کا پاسپورٹ ہونا شرط ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پاکستان دنیا کے ان دس ملکوں میں شامل..؟

Post by افتخار »

بہترین معلومات شئر کرنے کا شکریہ
Post Reply

Return to “معاشرہ اور معاشرت”