پاکستان

معاشرے اور معاشرت پر مبنی تحاریر کے لئے یہاں تشریف لائیں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

پاکستان

Post by میاں محمد اشفاق »

Image

پاکستان 27 رمضان المبارک 1366 ھجری کو معرضِ وجود میں آیا تھا جب سب پاکستان کو چاہتے تھے ۔ اب سب پاکستان کی بجائے اپنے آپ کو چاہتے ہیں ۔ اُس وقت مسلمان ایک قوم تھے اور اب ایک ہجوم ہیں
جیسا بھی ہے مگر ہے تو اپنا : میری دعا ہے کہ اللہ پاکستان کو دشمنوں کی سازشوں سے محفوظ فرمائے آمین اور جنہوں نے پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ان انہیں اجر عظیم عطا فرمائے بے شک پاکستان کی تمام آنے والیں نسلیں ان کی احسان مند ہے براہ کرم اپنی دعاوں میں انہیں بھی یاد رکھئے گا جنہوں نے پاکستان کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں۔۔۔
جزاک اللہ خیرا
پاکستان ذندہ آباد
پاکستان پائیندہ باد
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پاکستان

Post by بلال احمد »

سب بھائیوں کو یوم آزادی مبارک ہو.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پاکستان

Post by چاند بابو »

بہت بہت شکریہ میاں‌ صاحب آپ کو بھی اور باقی تمام احباب کو بھی پاکستان کی آزادی کا دن مبارک ہو.

بات تو آپ کی ٹھیک ہے کہ تب ہم قوم تھے مگر اب ہم ہجوم ہیں مگر اس میں ہمارا شاید اتنا قصور نہیں ہے قصور ہے ہمارے حکمرانوں کا اور ان کا جن کی آنکھوں میں یہ ملک روزِ اول سے ہی کانٹے کی طرح کھٹکتا ہے، اپنوں اور اغیار کی سازشوں نے مل کر بحیثیت قوم ہم سب کو کہیں کا نہیں چھوڑا.
مگر اللہ تعالٰی کا کرم ہے کہ تب بھی ہم عالم اسلام کی صف اول میں کھڑے تھے اور آج بھی اتنے برے حالات کے باوجود الحمداللہ عالم اسلام کی نمائندگی کے لئے موجود ہیں. گو کہ حکمران طبقہ اغیار کے ہاتھوں بری طرح بک چکا ہے مگر الحمداللہ عوام میں ابھی ملک دوستی اور جذبہ اسلامی موجود ہے.
اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ایسا نہیں ہے تو اسے چاہئے 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں کی ذہن میں رکھے اور اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ بات پرانی ہو گئی ہے تو پھر گارگل جنگ کو اپنے ذہن میں لائے جب عوام کو دھوکے میں رکھا گیا اور حقائق سے آگاہی نا ہونے کے باوجود عوام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی.
اگر کسی نے ملی و قومی یکجہتی دیکھنے ہے تو حالیہ زلزلوں اور سیلابوں میں ہونے والے بے تحاشہ نقصانات اور ان کے تدارک کے لئے عوامی سطح پر پیدا ہونے والا جذبہ دیکھ لے.
الحمداللہ ہم میں ابھی بھی کچھ مر نہیں گیا بلکہ صرف جذبات سو گئے ہیں اور جس دن کوئی جگانے والا آ گیا چاہے وہ اپنوں میں سے ہو یا باہر سے کوئی للکارنے والا اس دن یہ قوم وہی 1947 والی قوم بن کر ابھرے گی انشااللہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پاکستان

Post by شازل »

یوم آزادی مبارک ہو
حالانکہ ہم قطعی آزاد نہیں ہیں کسی نہ کسی کی غلامی کرتے چلے آرہے ہیں
Post Reply

Return to “معاشرہ اور معاشرت”