سارے خط جلا دینا

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
انور جمال انور
کارکن
کارکن
Posts: 119
Joined: Wed Sep 26, 2012 12:08 am
جنس:: مرد

سارے خط جلا دینا

Post by انور جمال انور »

کبھی آئے کوئی آفت تو سارے خط جلا دینا

کبھی خطرے میں ہو عزت تو سارے خط جلا دینا

محبت زندگی بھر کون کرتا ہے مرے محبوب

کبھی محسوس ہو نفرت تو سارے خط جلا دینا

ابھی تو خوش دلی کے ساتھ تم بھی لکھ رہے ہو خط

تمہیں ہونے لگے زحمت تو سارے خط جلا دینا

مجھے ہوگا جنوں تو میں بھی سارے خط جلا دوں گا

تمہیں بھی ہو کبھی وحشت تو سارے خط جلا دینا

اگر تقدیر ہم دونوں کو یکجا کر نہیں سکتی

جدائی ہو اگر قسنت تو سارے خط جلا دینا

تمہیں کچھ اور کیا دے گا محبت کے سوا انور

اگر درکار ہو دولت تو سارے خط جلا دینا

انور جمال انور
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: سارے خط جلا دینا

Post by اضواء »

انور جمال انور wrote:کبھی آئے کوئی آفت تو سارے خط جلا دینا


تمہیں کچھ اور کیا دے گا محبت کے سوا انور

اگر درکار ہو دولت تو سارے خط جلا دینا

انور جمال انور

بہت خوب v;g zub;ar آپ کا بہت بہت شکریہ ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”