آج کے دور کی قیامت کی نشانیاں - مستند احادیث

مذاہب کے بارے میں گفتگو کی جگہ
Post Reply
muhammad_ijaz
ماہر
Posts: 978
Joined: Fri May 22, 2009 8:59 pm
جنس:: مرد
Contact:

آج کے دور کی قیامت کی نشانیاں - مستند احادیث

Post by muhammad_ijaz »

[center]"Image

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قیامت کی علامتوں کے بارے میں حدیثیں اس ٹاپک میں جمع کی گئی ہیں – یہ وہ علامتیں ہیں جو قیامت کے بلکل ساتھہ والے زمانے کے لئے نہیں ہیں یعنی یاجوج ماجوج اور دجال وغیرہ بلکہ اس سے پہلے والے زمانے کے لئے ہیں – یہ سب کام کسی نا کسی لحاظ سے شروع ہو چکے ہیں – اس لئے اب ہمیں اس وقت کو قرب قیامت کا وقت سمجھہ کر زندگی گزارنی چاہئیے – اللہ ہمیں علم و عمل کی توفیق دے - آمین


حدیث نمبر ایک – نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے بیچ کی اور انگوٹھے کے پاس والی انگلی کے اشارے سے فرمایا کہ میں اور قیامت اس طرح بھیجے گئے ہیں۔

(الفاظ بخاری کے ہیں)

صحیح بخاری:جلد دوم:حدیث نمبر 2079
صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 278
صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2903
صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2908
جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 96
سنن ابن ماجہ:جلد سوم:حدیث نمبر 920


حدیث نمبر دو – یہود و نصاریٰ کی پیروی

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت اس وقت نہ آئے گی جب تک کہ میری امت تمام باتوں میں اگلی امتوں کے بالکل اسی طرح برابر نہ ہو جائے گی، جس طرح ایک بالشت بالشت کے برابر اور ایک گز گز کے برابر ہوتا ہے، کسی نے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! کیا روم اور فارس کی طرح؟ آپ نے فرمایا کہ کیا ان کے علاوہ اور کوئی ہیں۔

(الفاظ بخاری کے ہیں)

صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 2195
صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 2194
سنن ابن ماجہ:جلد سوم:حدیث نمبر 874


حدیث نمبر تین – نافرمان اولاد اور عمارتوں پر فخر کرنا

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اس شخص (حضرت جبرائیل علیہ السلام) نے کہا کہ قیامت کب ہوگی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس سے یہ بات پوچھی جارہی ہے سائل سے زیادہ نہیں جانتا (بلکہ ناواقفی میں دونوں برابر ہیں) اور میں تم کو اس کی علامتیں بتائے دیتا ہوں، جب لونڈی اپنے سردار کو جنے اور جب سیاہ اونٹوں کو چرانے والے عمارتوں میں رہنے لگیں (تو سمجھ لینا کہ قیامت قریب ہے)

(الفاظ بخاری کے ہیں)

صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 49
صحیح بخاری:جلد دوم:حدیث نمبر 1920
صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 100
صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 101
سنن ابوداؤد:جلد سوم:حدیث نمبر 1294
سنن نسائی:جلد سوم:حدیث نمبر 1295
سنن ابن ماجہ:جلد اول:حدیث نمبر 64


لونڈی کا اپنے مالک کو جننے سے مراد زنا کی اولاد بھی ہے اور نافرمان اولاد بھی – اور اونٹ چرانے والے اکثر عرب تیل کی برکت سے مالدار ہو چکے ہیں اور بڑی بڑی عمارتوں میں رہ رہے ہیں-


حدیث نمبر چار – علم کا خاتمہ ، جہالت ، زنا ، شراب ، مردوں کی کمی ، عورتوں میں اضافہ

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ علم کا اٹھہ جانا اور جہالت کا غالب ہو جانا اور زنا کا عام ہو جانا اور شراب کا پیا جانا ، مردوں کا کم ہونا اور عورتوں کا باقی رہنا یہاں تک کہ پچاس عورتوں کے لئے ایک مرد ہی نگران ہوگا قیامت کی علامات میں سے ہیں۔

(الفاظ مسلم کے ہیں)

صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 81
صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 82
صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2285
صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2286
جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 86
سنن ابن ماجہ:جلد سوم:حدیث نمبر 925

یاد رہے کہ مردوں کی تعداد میں کمی اور عورتوں کی تعداد میں اضافہ شروع ہو چکا ہے-


حدیث نمبر پانچ – مختصر زمانہ ، علم کی کمی ، بخل ، قتل

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ زمانہ مختصر ہو جائیگا (وقت بے برکتی مصروفیات اور تفکرات کی وجہ سے بہت جلد گزرے گا) اور علم کم ہو جائیگا (قلوب میں) بخل ڈال دیا جائیگا اور فتنے ظاہر ہوں گے اور ہرج بڑھ جائیگا۔ صحابہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسو ل! ہرج کیا ہے؟ فرمایا قتل۔

(الفاظ ابن ماجہ کے ہیں)

صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 982
صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 1957
صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2292
صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2293
سنن ابوداؤد:جلد سوم:حدیث نمبر 862
سنن ابن ماجہ:جلد سوم:حدیث نمبر 932


حدیث نمبر چھہ - امامت کے مسئلے پر جھگڑنا

حضرت سلامہ بنت حر سے روایت ہے کہ میں نے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ قیامت کی نشانیوں میں سے یہ نشانی یہ بھی ہے کہ اہل مسجد آپس میں لڑیں گے اور ان کو کوئی نماز پڑھانے والا نہیں ملے گا۔

(الفاظ سنن ابوداؤد کے ہیں)

سنن ابوداؤد:جلد اول:حدیث نمبر 578
سنن ابن ماجہ:جلد اول:حدیث نمبر 982


حدیث نمبر سات – مشرکین کے ساتھہ الحاق و اتحاد

حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک میری امت کے کئی قبائل مشرکین کے ساتھ الحاق نہیں کریں گے اور بتوں کی پوجا نہیں کریں گے - یہ حدیث صحیح ہے

(الفاظ جامع ترمذی کے ہیں)

جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 101
سنن ابوداؤد:جلد سوم:حدیث نمبر 859
سنن ابن ماجہ:جلد سوم:حدیث نمبر 832

اس کی مثال بھارتی ہندو ، بت پرستوں کے ساتھہ دوستی کرنے والے ملک اور لوگ ہیں-


حدیث نمبر آٹھہ – ایمان کا صبح شام بدلنا اور مسلمانوں کی آپس کی لڑائی


حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے قریب فتنے سیاہ رات کے ٹکڑوں کی طرح ظاہر ہوں گے (جس طرح رات کی سیاہی ایک دم چھا جاتی ہے اس طرح فتنے یکے بعد دیگرے آئیں گے۔) آدمی اس وقت صبح کو مومن ہوگا اور شام کو کافر ہوگا اور شام کو مومن ہوگا تو صبح کو کافر۔ بیٹھا ہوا شخص اس میں کھڑے ہوئے سے بہتر ہوگا اور چلنے والا اس میں کوشش کرنے والے سے بہتر ہے تو تم اپنی کمانوں کو توڑ ڈالو اور اپنے چلو (کمانوں کی تانت) کو کاٹ ڈالو اور اپنی تلواریں پتھروں سے دے مارو پس اگر کوئی تم میں سے کسی کے اوپر چڑھ آئے (اسے قتل کرنے کے لیے) تو تم آدم کے بیٹوں میں سے اچھے (ہابیل) کی طرح ہوجاؤ۔ (خود قتل ہوجاؤ دوسرے مسلمان کو قتل نہ کرو)۔

(الفاظ سنن ابوداؤد کے ہیں)

سنن ابوداؤد:جلد سوم:حدیث نمبر 866
سنن ابوداؤد:جلد سوم:حدیث نمبر 869
سنن ابن ماجہ:جلد سوم:حدیث نمبر 841
جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 78


حدیث نمبر نو – مسجدیں بنانے میں فخر کرنا

حضرت انس سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ علامات قیامت یہ ہے کہ لوگ فخر کریں گے مسجدوں میں (مطلب یہ ہے کہ لوگ تکبر کی نیت سے ایک دوسرے سے بڑھ کر عمدہ عمدہ مساجد تعمیر کریں گے اور ایک دوسرے کی تقلید میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی نیت سے مساجد تعمیر کریں گے اور ان کا مقصد رضائے خداوندی نہ ہوگا)

(الفاظ سنن نسائی کے ہیں)

سنن نسائی:جلد اول:حدیث نمبر 693
سنن ابن ماجہ:جلد اول:حدیث نمبر 739


حدیث نمبر دس – مسلمانوں کی آپس کی لڑائی اور مجرموں کا حاکم بننا

حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس خدا کی قسم جس کے ہاتھہ میں میری جان ہے قیامت اس وقت تک نہ آئے گی یہاں تک کہ تم اپنے امام کو قتل کرو اپنی تلواروں سے لڑائی کرو اور تمہارے دنیاوی امور شریر لوگوں کے ہاتھہ میں آ جائیں - یہ حدیث حسن ہے

(الفاظ جامع ترمذی کے ہیں)

جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 47
سنن ابن ماجہ:جلد سوم:حدیث نمبر 923


حدیث نمبر گیارہ – مسلمانوں کی آپس کی لڑائی قیامت تک چلے گی

حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب میری امت میں تلوار رکھہ دی جائے گی تو پھر قیامت تک نہیں اٹھائی جائے گی - یہ حدیث صحیح ہے

(الفاظ جامع ترمذی کے ہیں)


سنن ابوداؤد:جلد سوم:حدیث نمبر 859
جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 83
سنن ابن ماجہ:جلد سوم:حدیث نمبر 832


حدیث نمبر بارہ – اللہ کا نام لینے والوں کی وفات

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک ایک بھی اللہ اللہ کہنے والا باقی رہے گا۔

(الفاظ مسلم کے ہیں)

صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 375
صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 376
جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 88
جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 89

ہمارے معاشروں میں اللہ کا نام لینے کا رواج کم ہوتا جا رہا ہے-


حدیث نمبر تیرہ – ہر جمعہ کو مخلوق قیامت کے آنے سے ڈرتی ہے

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس دن سے یہ سورج روشن ہے اسی دن سے یہ جمعہ کا دن باقی تمام دنوں سے بہتر رہا ہے اسی دن آدم علیہ السلام پیدا کیے گئے اور اسی دن آسمان سے زمین پر اتارے گئے اسی دن ان کی توبہ قبول ہوئی اسی دن انھوں نے وفات پائی اور اسی دن قیامت برپا ہوگی اور کوئی جاندار ایسا نہیں جو اس دن قیامت کے ڈر سے، صبح سے لے کر آفتاب نکلنے تک کان نہ لگائے رہتا ہو بجز جنوں اور انسانوں کے

(الفاظ سنن ابوداؤد کے ہیں)

سنن ابوداؤد:جلد اول:حدیث نمبر 1043
سنن نسائی:جلد اول:حدیث نمبر 1435

[/center]
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: آج کے دور کی قیامت کی نشانیاں - مستند احادیث

Post by علی خان »

بہت ہی اعلٰی.

اچھی معلومات شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: آج کے دور کی قیامت کی نشانیاں - مستند احادیث

Post by اضواء »

جزاك الله خير نسأل الله ان يرحمنا .....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: آج کے دور کی قیامت کی نشانیاں - مستند احادیث

Post by چاند بابو »

شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ محترم
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: آج کے دور کی قیامت کی نشانیاں - مستند احادیث

Post by بلال احمد »

نایاب شیئرنگ کے لیے شکریہ

اللہ رب العزت ہمیں دین حق پر استقامت عطا فرمائے (آمین ثم آمین)
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “مذہبی گفتگو”