میں اسلام سے بہت متاثرہوں، ہندو شاعرہ لتاحیا

ملکی اور غیرملکی واقعات، چونکا دینے والی خبریں اور کچھ نیا جو ہونے جا رہا ہے
Post Reply
سید انور محمود
کارکن
کارکن
Posts: 180
Joined: Wed Aug 03, 2011 6:14 pm
جنس:: مرد

میں اسلام سے بہت متاثرہوں، ہندو شاعرہ لتاحیا

Post by سید انور محمود »

از طرف: سید انور محمود
[center]Image[/center]
[center]میں اسلام سے بہت متاثرہوں، ہندو شاعرہ لتاحیا[/center]
اسلام کی مخالفت کرنے والوں کی کمی نہیں مگراسکا محافظ اللہ تعالی کی ذات ہے۔ یوں تو یہودی، کرسچین، ہندو کھلے عام اسلام کی مخالفت کرتے ہیں مگر ان تمام مخالفتوں کے باوجود اسلام پھل پھول رہا ہے۔ افسوس جب ہوتا ہے جب ایک نام کا مسلمان اسلام کے خلاف کچھ لکھتا ہے یا کہتا ہے، اسلام کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ
[center]اسلام کی فطرت میں قدرت نے لچک دی ہے
اتنا ہی یہ ابھرے گا جتنا کہ دبائیں گے[/center]
ہندوستانی انتہا پسند رہنما بال ٹھاکرئے اور اُس جیسے بہت سارے ہندوں رہنما نہ جانے کیا کیا اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بول کرچلے گے یا بول رہے ہیں، لیکن اُسی ہندوستان کی ایک ہندوشاعرہ لتاحیاجن کا تعلق ایک برہمن خاندان سے ہے اور اردو پر انہوں نے کافی کام کیا ہے ایک مشاعرہ میں اس بات کا اقرار کیا کہ وہ مذہب اسلام سے بہت متاثر ہیں۔ لتاحیا نے اسلام کے بارے میں اپنی شاعری میں اسلام کا کسطرح ذکر کیا ہے یہ آپکو اس ویڈیو کو دیکھنے سے پتہ چلے گا۔اسکو ضرور دیکھیے۔ ہوسکتا ہے آپ پہلے ہی دیکھ چکے ہوں لیکن مجھے کل یہ اپنے فیس بک کے ذریعے کل پہلی مرتبہ دیکھنے کو ملی ہے۔

[center][link][/link][/center]
سچ کڑوا ہوتا ہے۔ میں تاریخ کو سامنےرکھ کرلکھتا ہوں اور تاریخ میں لکھی سچائی کبھی کبھی کڑوی بھی ہوتی ہے۔
سید انور محمود
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میں اسلام سے بہت متاثرہوں، ہندو شاعرہ لتاحیا

Post by چاند بابو »

بہت خوب محترم شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ میں یہ ویڈیو پہلے بھی ایک بار دیکھ چکا ہوں.
واقعی اتنا ہی یہ ابھرے گا جتنا کہ دبائیں گے
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “منظر پس منظر”