اپنی تصویر کو بنائیں 2 منٹس میں خوبصورت

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
kmazizi
کارکن
کارکن
Posts: 80
Joined: Sun Jan 04, 2009 5:37 pm

اپنی تصویر کو بنائیں 2 منٹس میں خوبصورت

Post by kmazizi »

السلام علیکم!
دوستو آپ کے لیئے ایک چھوٹا سا لیکن مفید ٹیٹوریل اور سافٹ وئیر لے کر حاضر ہوں امید ہے آپکو پسند آئے گا۔
دوستو ہماری کھینچی گئی تصاویر اور فلمی تصاویر میں کافی فرق ہوتا ہے چاہے ہمارا کیمرہ کتنا ہی قیمتی اور اچھا کیوں نہ تو میں آپکو اس سافٹ وئیر کے بارے بتانے جا رہا ہوں جس سے آپ اپنی تصاویر کو بہت اچھا بنا سکتے ہیں جن دوستوں کو ایڈوب میں کام کرنا آتا ہے وہ تو اپنی تصاویر کو ایڈوب میں ہی اچھا کرلیتے ہیں لیکن اس میں مہارت اور ڈھیر سارے وقت کی ضرورت ہوتی ہے اس سافٹ سے آپ بنا کسی مہارت اور کم ٹائم میں باآسانی اپنی تصویروں کو خوبصورت بنا سکتے ہیں تو شروع کرتے ہیں اپنے رب کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہاہت رحم والا ہے۔

سب سے پہلے تو آپ اس لنک سے سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کرلیں اس کو ڈبل کلک کریں یہ اپ کی سی ڈرآئیو میں انسٹال ہوجائے گا اور اس کا آئی کان آپکے ڈیسک ٹاپ پر Moon Cpak کے نام سے آویزاں ہو جائے گا اس کو چلائیں اور نیچے دی گئی تصویر کے مطابق اپنی مطلوبہ تصویر کو اس میں کھول لیں

ImageImage

تصویر کھل جانے کے بعد پرگرام میں بائیں جانب اوپر موجود select tool کو سنگل کلک کریں تصویر دیکھیں

Image

اس ٹول کو اپنی تصویر پر لے جائیں اور لیفٹ کلک پریس کرکے اپنی مطلوبہ تصویر کے چہرے کو رنگ دیں آپکی تصویر کچھ ایسے نظر آئے گی

Image

اب اپ erase selection tool کو سنگل کلک کریں جو سلیکٹ ٹول کے بالکل ساتھ موجود ہے اس سے آپ اپنی تصویر کی آنکھیں، بھنوئیں اور ہونٹ پہلے کی گئی سلیکشن کو صاف کردیں تصویر دیکھں

Image

اور اب مون سی پیک کے دائیں جانب بار میں آپ اپنی مرضی کا فارمیٹ سلیکٹ کریں اورgoto سیٹ اپ پر کلک کریں اور اسے سیو کرلیں۔ لیں جناب آپ کی تصویر صاف اور خوبصورتی کے ساتھ آپکے سامنے ہے۔ تصویر دیکھں

ImageImage

میں نے اس تصویر کے لئے ٍFine Skin استعمال کیا ہے آپ تجربہ کریں آپکو کو کونسا فارمیٹ پسند آتا ہے۔
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Post by مجیب منصور »

جزاک اللہ۔خآلد صاحب۔انتھائی معیاری ٹیوٹوریل دینے کا بہت بہت شکریہ۔میں نے ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد انسٹال کیا اور پھر کام شروع کیا۔۔۔۔۔۔۔۔اور بہتر پایا۔۔۔۔۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

بہت خوب ڈاکٹر بھیا بہت اچھا سافٹوئیر ہے جو منٹوں میں اور بڑی آسانی سے تصویر کی ایڈیٹنگ کر رہا ہے میں انشااللہ اسے ڈاونلوڈ کر کے ابھی چیک کرتا ہوں۔
مفید ٹوٹیوریل شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
kmazizi
کارکن
کارکن
Posts: 80
Joined: Sun Jan 04, 2009 5:37 pm

Post by kmazizi »

اظہار پسندیدگی کےلئے دونوں احباب کا مشکور ہوں :)
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Post by پپو »

میں نے بڑی کوشش کی ان ٹولز سے چاند بابو کی تصویر کو کچھ بہتر بناسکوں مگر ٹولز نے انکار کردیا اور پیغام دیا یہ ٹولز تصاویر کو بہتر بناتے ہیں بدلتے نہیں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

جی واقعی میں وہیں پر تھا اور میں نے خود دیکھا کہ ڈاکٹر بھیا کا دیا ہوا سافٹ وئیر خود یہ پیغام دے رہا تھا کہ
اتنی خوبصورت شخصیت کی تصویر کو مزید خوبصورت بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے خاص طور پر اتنے جیلس شخص کو تو یہ کام ہرگز نہیں کرنا چاہئے
تو یوں ڈاکٹر بھیا کا دیا ہوا سافٹ وئیر فیل ہو گیا لیکن کوئی بات نہیں ہےپریشانی کی کیونکہ باقی تمام تصاویر پر یہ بالکل درست کام کرتا ہے اور جس حد سے آگے وہ نہیں جا سکتا ہے وہاں تو اس نے معذرت کرنی ہی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

بہت ہی مفید ٹیوٹوریل شیئر کرنے شکریہ !
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Post by پپو »

ہاں جناب چاند بابو کو یہ وہم ہو گیا ہے کہ وہ خوبصورت ہیں لیکن میں بھی ان کا دل بنائے رکھنا چاہتا ہوں جب انہوں نے اپنا نام چاند بابو رکھا تب بھی چاند نے بڑا اجتجاج کیا تھا مگر اب کیا ہوسکتا ہے چاند کا بس چلے تو اسی چاند بابو پر گر جائے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

اجی ایسی کوئی بات نہیں اصل بات یہ ہے کہ پپو مجھے سے شروع سے جلتے ہیں اور ان کے انہی جذبات کی ترجمانی یہ پیغام کرتا ہے۔
:lol:
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
kmazizi
کارکن
کارکن
Posts: 80
Joined: Sun Jan 04, 2009 5:37 pm

Post by kmazizi »

شکریہ رضی اور پپو بھائی۔
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Post by مجیب منصور »

پپو wrote:ہاں جناب چاند بابو کو یہ وہم ہو گیا ہے کہ وہ خوبصورت ہیں لیکن میں بھی ان کا دل بنائے رکھنا چاہتا ہوں جب انہوں نے اپنا نام چاند بابو رکھا تب بھی چاند نے بڑا اجتجاج کیا تھا مگر اب کیا ہوسکتا ہے چاند کا بس چلے تو اسی چاند بابو پر گر جائے
اور پپو بھائی۔۔۔۔۔(پپو کہا جاتاہے خوبصورت لڑکے کو)۔۔۔۔۔۔آپ اپنی کہانی کیوں چھپارہے ہیں
آپ کو پتہ نہیں ہے کہ جس دن آپ کو پپو پپوپکاراجانے لگاتھا
اسی دن مینار پاکستان کے پاس حسینوں کا ایک ہجوم جمع ہوگیا
تھا اور احتجاج بھی کررہاتھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہ آج حسن کا جنازہ نکل گیا
اگر یہ عینکی حسین ہے تو دنیا میں کوئی بھی حسین نہیں ہے
بلکہ کچھ حسین لڑکے تو خود کشی بھی کرنے لگ گئے تھے
پھر چاند بابو بھائی نے اور میں نے ان کو منع کرنے کی بھرپور کوشش کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ہا ہا ہا ہی ہی ہی ہو ہو ہو کھی کھی کھی۔۔۔آہ آہ آہ آہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

ہا ہا ہا ہی ہی ہی ہو ہو ہو کھی کھی کھی۔۔۔آہ
ہا ہا ہا ہی ہی ہی ہو ہو ہو کھی کھی کھی۔۔۔آہ
ہا ہا ہا ہی ہی ہی ہو ہو ہو کھی کھی کھی۔۔۔آہ
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

بھائی جیسا عینک لگاؤ دنیا ویسی ہی نظر آتی ہے۔
عدنان
کارکن
کارکن
Posts: 12
Joined: Sat Aug 22, 2009 3:51 am

Re: اپنی تصویر کو بنائیں 2 منٹس میں خوبصورت

Post by عدنان »

اچھا سافٹ وئیر لگتا ہے ابھی ڈائونلوڈ کرکے دیکھتا ہوں
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اپنی تصویر کو بنائیں 2 منٹس میں خوبصورت

Post by شازل »

اچھا سافٹ ویئر ہوگا وہ لوگ جو فوٹو شاپ کو نہیں‌جانتے ان کے لئے آسان ہوگا
لیکن فوٹو شاپ سے بہتراور کوئی امیج ایڈیٹنگ کا سافٹ ویئر نہیں ہے
اور میں تو یہ بھی کہتا ہوں کہ بہت ہی آسان بھی ہے
لیکن ان کے لیے جو اسے جانتے ہوں
kmazizi
کارکن
کارکن
Posts: 80
Joined: Sun Jan 04, 2009 5:37 pm

Re: اپنی تصویر کو بنائیں 2 منٹس میں خوبصورت

Post by kmazizi »

شازل بھائی بجا فرمایا آپنے، فوٹ شاپ کے مقابل ایسے پروگرامز کچھ بھی نہیں.
شازل wrote:اچھا سافٹ ویئر ہوگا وہ لوگ جو فوٹو شاپ کو نہیں‌جانتے ان کے لئے آسان ہوگا
لیکن فوٹو شاپ سے بہتراور کوئی امیج ایڈیٹنگ کا سافٹ ویئر نہیں ہے
اور میں تو یہ بھی کہتا ہوں کہ بہت ہی آسان بھی ہے
لیکن ان کے لیے جو اسے جانتے ہوں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اپنی تصویر کو بنائیں 2 منٹس میں خوبصورت

Post by چاند بابو »

لیکن جسے فوٹو شاپ کا کوئی تجربہ نہیں ان کےلئے تو یہی کافی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
kmazizi
کارکن
کارکن
Posts: 80
Joined: Sun Jan 04, 2009 5:37 pm

Re: اپنی تصویر کو بنائیں 2 منٹس میں خوبصورت

Post by kmazizi »

چاند بھیا یہ پروگرام ایسے ہی دوستوں کے لئے شئیر کیا گیا ہے جو کمپیوٹر سافٹ وئیرز کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے.
اسداللہ شاہ
مشاق
مشاق
Posts: 1577
Joined: Mon Jul 06, 2009 3:04 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین پر
Contact:

Re: اپنی تصویر کو بنائیں 2 منٹس میں خوبصورت

Post by اسداللہ شاہ »

شکریہ
[center]والسلام طالب دعا آپکا بھائی
اسداللہ شاہ[/center]
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”