خود اپنے لیے بیٹھ کے سوچیں گے کسی دن

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

خود اپنے لیے بیٹھ کے سوچیں گے کسی دن

Post by اضواء »

[center]خود اپنے لیے بیٹھ کے سوچیں گے کسی دن

Image

خُود اپنے لیے بیٹھ کے سوچیں گے کِسی دِن
یُوں ہے کہ تجھے بُھول کے دیکھیں گے کِسی دن

بھٹکے ہُوئے پھرتے ہیں کئی لفظ جو دل میں
دُنیا نے دیا وقت تو لکّھیں گے کِسی دن

ہِل جائیں گے اِک بار تو عرشوں کے دَر و بام
یہ خاک نشیں لوگ جو بولیں گے کِسی دن

آپس کی کِسی بات کا مِلتا ہی نہیں وقت
ہر بار یہ کہتے ہیں کہ '' بیٹھیں گے کِسی دن ''

اے جان تری یاد کے بے نام پرندے
شاخوں پہ مرے درد کی اُتریں گے کِسی دن ؟

جاتی ہے کِسی جھیل کی گہرائی کہاں تک
آنکھوں میں تری ڈوب کے دیکھیں کے کِسی دِن

خُوشبو سے بھری شام میں جگنو کے قلم سے
اِک نظم ترے واسطے لکھیں گے کسی دِن

سوئیں گے تری آنکھ کی خلوت میں کسی رات
سائے میں تری زُلف کے جاگیں گے کِسی دن

صحرائے خرابی کی اسی گردِ سفر سے
پُھولوں سے بھر ے راستے نکلیں گے کِسی دن

خُوشبو کی طرح ، مثلِ صبا ، خواب نما سے
گلیوں سے ترے شہر کی گُزریں گے کِسی دن

امجد ہے یہی اب کہ کفن باندھ کے سر پر
اُس شہرِ ستم گار میں جائیں گے کسی دن

Image[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: خود اپنے لیے بیٹھ کے سوچیں گے کسی دن

Post by رضی الدین قاضی »

v;g

شیئرنگ کے لیئے شکریہ بہنا.
[center]Image[/center]
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: خود اپنے لیے بیٹھ کے سوچیں گے کسی دن

Post by پپو »

zub;ar zub;ar
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: خود اپنے لیے بیٹھ کے سوچیں گے کسی دن

Post by میاں محمد اشفاق »

v;g v;g zub;ar :clap: :clap:
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: خود اپنے لیے بیٹھ کے سوچیں گے کسی دن

Post by اضواء »

پسندگی پر آپ سب کا بیحد شکریہ ..... ;fl;ow;er; r:o:s:e ;fl;ow;er; r:o:s:e
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: خود اپنے لیے بیٹھ کے سوچیں گے کسی دن

Post by افتخار »

v;g v;g
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: خود اپنے لیے بیٹھ کے سوچیں گے کسی دن

Post by اضواء »

افتخار wrote:v;g v;g

پسندگی پر آپ کا بیحد شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: خود اپنے لیے بیٹھ کے سوچیں گے کسی دن

Post by اعجازالحسینی »

zub;ar zub;ar zub;ar zub;ar
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: خود اپنے لیے بیٹھ کے سوچیں گے کسی دن

Post by اضواء »

اعجازالحسینی wrote:zub;ar zub;ar zub;ar zub;ar

آپ کی آمد اور پسندگی کا بہت بہت شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “اردو شاعری”