ماں۔۔۔ دُنیا کی معتبرترین ہستی روشن فاطمہ(ویلکن گرامرہائی اس

معاشرے اور معاشرت پر مبنی تحاریر کے لئے یہاں تشریف لائیں
Post Reply
خاورچودھری
مدیر
مدیر
Posts: 202
Joined: Sun Mar 09, 2008 10:05 am

ماں۔۔۔ دُنیا کی معتبرترین ہستی روشن فاطمہ(ویلکن گرامرہائی اس

Post by خاورچودھری »

ماں۔۔۔ دُنیا کی معتبرترین ہستی روشن فاطمہ(ویلکن گرامرہائی اسکول،حضرو)
ماں دُنیا کی وہ عظیم ہستی ہے جس کی محبت کے سامنے ہرانسان کی محبت کم ترہے،ماں جیسی محبت،خلوص اورایثارکوئی دوسرا نہیں کر سکتا۔ ماں اپناوجودکاٹ کر،اپنے حصے کی خوشیاں چھوڑ کراپنی اولاد کی چھوٹی چھوٹی خواہشوں اوربڑے بڑے ارادوں میں ان کی مددگار ہوتی ہے۔ ماں وہ ہستی ہے جس کے سامنے صرف اورصرف اولاد کی بہتری اوراس کی خوشی ہوتی ہے۔ماں کی عظمت کااس سے بڑاثبوت کیا ہوگا کہ اللہ کریم جب انسان سے محبت کادعویٰ کرتاہے تواس کے لیے محبت کی مثال ماں کوبناتاہے اور کہتاہے کہ ’’میں انسان کے ساتھ سترماؤں سے زیادہ محبت کرتاہوں۔‘‘ یعنی بے پناہ محبت کرتاہوں۔دوسری جانب ہمارے رسول مکرم صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم نے کافرمان ہے کہ’’ماں کے قدموں تلے تمھاری جنت ہے۔‘‘ اس فرمان سے ماں کے مقام کااندازہ ہوتاہے کہ جوبھی شخص اپنی ماں کی خوشی کاخیال کرتاہے،اس کااحترام کرتاہے اوراس سے محبت کرتاہے تواللہ تعالیٰ اُس کے لیے جنت لکھ دیتے ہیں۔
ماں کی عظمت کے بارے میں ایک واقعہ بہت اہم ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم کے زمانے میں ایک شخص قریب المرگ تھا مگرنہ تواُس کی زبان سے کلمہ جاری ہوتاتھااور نہ ہی اُسے موت آتی تھی۔ وہ نہایت تکلیف میں تھا۔صحابہؓ میں سے کچھ لوگ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضرہوئے اور ساری کیفیت بتائی۔آپ ﷺ نے پوچھا کیااس شخص کی والدہ زندہ ہے؟ بتایاگیازندہ ہے مگراس سے ناراض ہے۔ تب آپ نے فرمایااس کی والدہ سے کہاجائے کہ وہ اسے معاف کردے۔جب والدہ نے معاف کرنے سے انکار کیا تونبی کریم نے صحابہؓ کوحکم دیا کہ وہ لکڑیاں اکٹھی کریں تاکہ اُس شخص کوجلادیاجائے۔ جب اُس کی ماں نے یہ حالت دیکھی توفوراًمعاف کردیا۔ جب ماں نے اُسے معاف کیاتوپھراس شخص کی زبان سے کلمہ بھی جاری ہوگیا۔
اگرہم دیکھیں تواندازہ ہوتا ہے ایک ماں کس قدراذیت،تکلیف اور محبت سے اپنے بچوں کوپالتی ہے۔ان کے لیے ہرطرح کے حالات کامقابلہ کرتی ہے تاکہ ان کی زندگی سکھی رہے۔سخت سردراتوں میں جب بچے بسترگیلاکردیتے ہیں توماں انھیں خشک جگہ پر ڈال کرخودگیلے بسترپرسوجاتی ہے۔اس طرح کی ہزاروں قربانیاں ہیں جوایک ماں اپنے بچے کے لیے دیتی ہے۔
ماں ہی ایسی ہستی ہے جس پرانسان ہرطرح کااعتمادکرسکتاہے۔اسے اپنے دکھ سکھ میں شریک کرسکتا ہے کیوں کہ اس سے زیادہ قابل اعتبارہم راز کوئی دوسرا نہیں ہوسکتا۔ لیکن اس کے باوجودبعض اوقات دیکھنے میں یہ آتاہے کہ اس عظیم ہستی کے ساتھ اس کی اولاد ناروا سلوک کرجاتی ہے۔بعض معاشروں میں توبوڑھی والدہ کو’’اولڈ ہومز‘‘ میں چھوڑ آتے ہیں اوربدقسمتی سے اب پاکستان میں بھی اس کارواج ہو رہاہے۔اسی طرح ہسپتالوں میں بھی ان کی مناسب دیکھ بھال نہیں ہوتی۔کچھ لوگ ماں کے بڑھاپے میں اس سے اکتاجاتے ہیں اور گھرکی فالتوچیز سمجھنے لگتے ہیں۔حالاں کہ نبی کریم کاارشادگرامی ہے کہ جس نے بڑھاپے میں اپنے والدین کوپایا اورجنت حاصل نہیں کرسکا وہ تباہ و بربادہوگیا۔اس واقعے کی شانِ نزول خاص ہے، جب آپ منبرکی سیڑھیاں چڑھتے جاتے تھے اورجبرائیل امین یہ بددعاکررہے تھے۔
بعض لوگ ماں کااتنااحترام نہیں کرتے جتنااس کاحق بنتاہے۔ایسی ہستی جوسراپامحبت ہے،اس کے ساتھ نامناسب سلوک دراصل اپنے ساتھ ظلم ہے۔اس لیے ہمیں چاہیے کہ اس شفیق ہستی کی محبتیں زیادہ سے زیادہ سمیٹیں اوراسے ہرحال میں خوش رکھنے کی کوشش کریں۔سال میں صرف ایک دن منالینے سے بات نہیں بنتی بلکہ ہرروزاپنی ماں کی قدرکریں اورجن لوگوں کی ماں دُنیاسے رخصت ہوگئی ہے انھیں چاہیے کہ وہ اپنی ماں کے لیے ہروقت دعائے خیرکرتے رہیں۔
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ماں۔۔۔ دُنیا کی معتبرترین ہستی روشن فاطمہ(ویلکن گرامرہائ

Post by اضواء »

ماں تیری عظمت کو سلام....


:clap: :clap: v;g zub;ar


Image


شئیرنگ پر آپ کا بہت بہت شکریہ ....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: ماں۔۔۔ دُنیا کی معتبرترین ہستی روشن فاطمہ(ویلکن گرامرہائ

Post by میاں محمد اشفاق »

بے شک ما ں جیسی کوئی ہستی نہیں اس دنیا میں
I MISS YOU SOO MUCH MY DEAR MOTHER ;(
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ماں۔۔۔ دُنیا کی معتبرترین ہستی روشن فاطمہ(ویلکن گرامرہائ

Post by بلال احمد »

عمدہ شیئرنگ کیلئے شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “معاشرہ اور معاشرت”