الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا. میر تقی میر

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
سخنور
کارکن
کارکن
Posts: 72
Joined: Sat Aug 15, 2009 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا. میر تقی میر

Post by سخنور »

الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا
دیکھا اس بیماریِ دل نے آخر کام تمام کیا

عہد جوانی رو رو کاٹا پیر ی میں لیں آنکھیں موند
یعنی رات بہت تھے جاگے صبح ہوئی آرام کیا

حرف نہیں جاں بخشی میں اس کی خوبی اپنی قسمت کی
ہم سے جو پہلے کہہ بھیجا سو مرنے کا پیغام کیا

ناحق ہم مجبوروں پر یہ تہمت ہے مختاری کی
چاہتے ہیں سو آپ کریں ہیں ہم کو عبث بدنام کیا

سارے رند اوباش جہاں کے تجھ سے سجود میں رہتے ہیں
بانکے ٹیڑھے ترچھے تیکھے سب کا تجھ کو امام کیا

سرزد ہم سے بے ادبی تو وحشت میں بھی کم ہی ہوئی
کوسوں اس کی اور گئے پر سجدہ ہر ہر گام کیا

کس کا کعبہ کیسا قبلہ کون حرم ہے کیا احرام
کوچے کے اُس کے باشندوں نے سب کو یہیں سے سلام کیا

شیخ جو ہے مسجد میں ننگا رات کو تھا مئے خانے میں
جُبہ، خرقہ، کرتا، ٹوپی مستی میں انعام کیا

یاں کے سپید و سیہ میں ہم کو دخل جو ہے سو اتنا ہے
رات کو رو رو صبح کیا اور دن کو جوں توں شام کیا

ساعدِ سمیں دونوں اس کے ہاتھ میں لا کر چھوڑ دیے
بُھولے اُس کے قول و قسم پر ہائے خیالِ خام کیا

کام ہوئے ہیں سارے ضائع ہر ساعت کی سماجت ہے
استغنا کی چوگنی اُن نے جُوں جُوں میں ابرام کیا

ایسے آہوئے رم خوردہ کی وحشت کھونی مشکل تھی
سحر کیا، اعجاز کیا، جن لوگوں نے تجھ کو رام کیا

(میر تقی میر)
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا. میر تقی میر

Post by شازل »

یہ قند مکرر کا مزہ دے گئی
بہت شکریہ آپ کا
سخنور
کارکن
کارکن
Posts: 72
Joined: Sat Aug 15, 2009 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

Re: الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا. میر تقی میر

Post by سخنور »

بہت شکریہ شازل صاحب. قندِ مکرّر میں زیادہ مزا ہے. :)
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا. میر تقی میر

Post by رضی الدین قاضی »

شیئر نگ کے لیئے شکریہ۔
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا. میر تقی میر

Post by شازل »

سخنور wrote:بہت شکریہ شازل صاحب. قندِ مکرّر میں زیادہ مزا ہے. :)
بے شک
سخنور
کارکن
کارکن
Posts: 72
Joined: Sat Aug 15, 2009 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

Re: الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا. میر تقی میر

Post by سخنور »

شکریہ رضی صاحب اور شازل صاحب !
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا. میر تقی میر

Post by چاند بابو »

بہت شکریہ سخنور بھیا بہت اچھی شئیرنگ ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
سخنور
کارکن
کارکن
Posts: 72
Joined: Sat Aug 15, 2009 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

Re: الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا. میر تقی میر

Post by سخنور »

چاند بابو wrote:بہت شکریہ سخنور بھیا بہت اچھی شئیرنگ ہے۔
بہت شکریہ جناب چاند بابو صاحب!
Post Reply

Return to “اردو شاعری”