کاپی رائٹس کی خلاف ورزی پرجرمانہ

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

کاپی رائٹس کی خلاف ورزی پرجرمانہ

Post by شازل »

امریکہ میں کاپی رائٹس قوانین کی خلاف ورزی کے جرم میں ایک طالب علم کو چار موسیقی کی کمپنیوں کو سات لاکھ ڈالر کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
بوسٹن یونیورسٹی کے طالب علم جویل ٹینین بام نے انٹرنیٹ پر موسیقی کی فائلز کا تبادلہ کیا تھا۔
انہوں نے عدالت میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے تیس گانے ڈاؤن لوڈ کیے اور انہیں تقسیم بھی کیا تھا۔
جویل نے میوزک ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اپنے گھر کا کمپیوٹر استعمال کیا تھا۔ انہوں نے یہ بات تسلیم کی سنہ انیس سو نناوے سے اب تک انہوں نے تقریبا آٹھ نغمے ڈاؤن لوڈ کیے ہیں۔ جویل نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ابتدائی سماعت کے دوران انہوں نے جھوٹ بھی بولا تھا کہ گھر کے دیگر افراد یا ان کے کسی دوست نے بھی ڈاؤن لوڈنگ کے لیے کمپیوٹر کا استعمال کیا ہوگا۔
کاپی رائٹس حقوق کے حوالے سے امریکی عدالت میں اس نوعیت کا یہ دوسرا معاملہ ہے۔ اس سے قبل ایک خاتون پر چوبیس گانوں کے ڈاؤن لوڈ کرنے اور شیئر کرنے پر تقریبا انیس لاکھ ڈالرکا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
جیوری نے ٹینین بام سے ہر جرم کے ارتکاب پر ساڑھے بائیس ہزار ڈالر ادا کرنے کو کہا ہے جبکہ اس کے لیے مجموعی طور پر ان پر پینتالیس لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا سکتا تھا۔
عدالت کے فیصلے کے بعد جویل نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ جرمانہ ملینز میں نہیں ہے۔’ اس سے ایک پیغام تو ملتا ہے کہ، ہم یہ مانتے ہیں کہ وہ آپ کے بارے میں قانونی طور پر سوچتے ہیں‘۔
لیکن جویل کے وکیل نے اس فیصلے کو درست نہیں مانا اور اس کے خلاف اپیل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ’جویل ایک بچے کی طرح ہے جس نے وہی کیا جو بچے کرتے ہیں۔ وہ ٹیکنلوجی سے پیار کرتے ہیں اور موسیقی کا بھی شوق ہوتا ہے‘۔
امریکی قوانین کے مطابق کاپی رائٹس کی ہر ایک قانون شکنی پر ریکارڈنگ کمپنی ساڑھے سات سو ڈالر سے تیس ہزار ڈالر تک کی حقدار ہوسکتی ہے۔ لیکن اگر جیوری کو یہ لگے کہ قانون کی خلاف ورزی جان بوجھ کر کی گئی ہے تو اسے اس میں ڈیڑھ لاکھ ڈالر تک کا اضافہ کرنے کا حق بھی حاصل ہے۔
بی بی سی نیوز
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کاپی رائٹس کی خلاف ورزی پرجرمانہ

Post by چاند بابو »

یہ سات لاکھ ڈالر پاکستانی روپوں میں کتنے ہوتے ہیں :cry: :cry:
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: کاپی رائٹس کی خلاف ورزی پرجرمانہ

Post by شازل »

ایک ڈالر 80 روپے کا شاید ہے تو
کروڑوں تک گیم پینچ گئی نا پھر
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Re: کاپی رائٹس کی خلاف ورزی پرجرمانہ

Post by مجیب منصور »

چاند بابو wrote:یہ سات لاکھ ڈالر پاکستانی روپوں میں کتنے ہوتے ہیں :cry: :cry:
آج 82.71 تھا لیکن میں نے 82 سے لگایا تو یہ جواب آیا
57400000
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”