::: خَطاء اور غلطی میں فرق :::

مذاہب کے بارے میں گفتگو کی جگہ
Post Reply
عادل سہیل
کارکن
کارکن
Posts: 60
Joined: Sun Apr 29, 2012 7:25 pm
جنس:: مرد

::: خَطاء اور غلطی میں فرق :::

Post by عادل سہیل »

::: خَطاء اور غلطی میں فرق :::
بِسم ِِ اللَّہِ ، والصَّلاۃُ و السّلامُ عَلی ٰرسولِ اللَّہ
السلام علیکم و رحمۃ ُ اللہ و برکاتہُ ،
::: سوال :::
کِسی نے کہا کہ خطاء اور غلطی میں فرق کیا جانا چاہیے ، پوچھنے پر کوئی وضاحت نہ کی گئی، کیا آپ اِس کے بارے میں معلومات مہیا کر سکتے ہیں ؟
::: جواب :::
و علیکم السلام ورحمۃُ اللہ و برکاتہُ،
ماشاء اللہ محترم بھائی ، بڑا اچھا سوال ہے ، اِس قسم کے سوالات اِن شاء اللہ فائدہ مند ہوتے ہیں ، جن میں کچھ علم کی طلب ہو ، محض بحث کے لیے ، اپنے اپنے مذاھب و مسالک ، جماعتوں اور شخصیات کی تائید کے لیے ، اور فلسفوں کی بِناء پر کیے جانے والے سوالات عموماً تفرقہ اور جھگڑے کا سبب ہی رہتے ہیں ، اللہ ہم سب کو ہر شر سے محفوظ رکھے،
""" خَطاء """ اور """ غلطی """ میں یقینی فرق ہے ، لیکن عموماً ہماری اُردُو میں تقریباً ایک ہی معنی میں اِستعمال کر دِیے جاتے ہیں ، اِن میں پائے جانے والے فرق کی طرف توجہ نہیں کی جاتی ، جس سے بات کا مفہوم عموماً دُرُست نہیں رہتا ، خصوصاً شرعی معلومات اور مسائل کے ذِکر میں ِاس کا لحاظ رکھا جانا ضروری ہے ،
""" خَطاء """ کوئی ایسا قول یا فعل ہے جو دُرستگی کے معیار پر پورا نہ اُترتا ہو ، لیکن اِس کے فاعل اور قائل نے جان بوجھ کر اِنہیں ادا نہ کیا ہو ، یعنی ایسا نہ ہو کہ وہ جانتا ہو کہ وہ جو کچھ کرنے یا کہنے والا ہے وہ دُرسُت نہیں اور پھر بھی کر دے ، کہہ دے ،
اِس مفہوم کی قران کریم میں سے دلیل درج ذیل آیات مُبارکہ ہیں :::
(((((ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِندَ اللَّهِ فَإِن لَّمْ تَعْلَمُوا آبَاءَهُمْ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ وَمَوَالِيكُمْ وَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ فِيمَا أَخْطَأْتُم بِهِ وَلَٰكِن مَّا تَعَمَّدَتْ قُلُوبُكُمْ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا ::: (اے ایمان لانےوالو) لے پالکوں کو اُن کے باپوں کے نام سے (منسوب کر کے )پکارا کرو ، ایسا کرنا اللہ کے ہاں زیادہ اِنصاف(اور دُرُستگی) والا ہے ، اور اگر تُم لوگ اُن کے باپوں کو نہ جانتے ہو تو وہ دِین میں تمہارے بھائی ہیں(یا) اور خدمت گار ہیں اور(اِس معاملے میں ) جو بات تُم لوگ خطاء سے دِلی اِرداے کے بغیر ہی کہتے ہو اُس میں تُم لوگوں پر کوئی گناہ نہیں ، اور بے شک اللہ بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے ))))) سُورت الاحزاب(33) /آیت5 ،
(((((وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ أَن يَقْتُلَ مُؤْمِنًا إِلَّا خَطَأً::: کِسی اِیمان والے کے لیے جائز نہیں کہ وہ کِسی اِیمان والے کو جان بوجھ کر اِرداۃً قتل کر دے)))))سُورت النساء(4) /آیت 92،
خیال رہے کہ """ خَطاءٌ """ اور """ خِطاءٌ """ مختلف معنی والے اِلفاظ ہیں ،
اِن آیات مُبارکہ میں یہ بڑی وضاحت سے بیان ہوا ہے کہ دِلی اِرداے کے بغیر کسی نا دُرُست کام کرنے والے کو " غلط کار " نہیں مانا جاتا ، اور نہ اُس کے ایسے نا دُرسُت عمل کو """ غلطی """،
اور حدیث شریف میں بھی یہ بات مزید وضاحت کے ساتھ سمجھائی گئی ہے :::
::: ابی ذر الغِفاری رضی اللہ عنہ ُ کا کہنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اِرشاد فرمایا (((((إِنَّ اللَّهَ قَدْ تَجَاوَزَ عَنْ أُمَّتِي الْخَطَأَ، وَالنِّسْيَانَ، وَمَا اسْتُكْرِهُوا عَلَيْهِ :::بے شک اللہ نے میری اُمت کی خَطاؤں ، بھول اور جس پر اُنہیں جبراً عمل کروا جائے (ایسے کاموں) سے درگزر فرمایا ہے ))))) ،
::: ابو ہُریرہ رضی اللہ عنہ ُ ، اور عَمرو بن العاص رضی اللہ عنہ ُ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اِرشاد فرمایا (((((إِذَا حَكَمَ الحَاكِمُ فَاجْتَهَدَ ثُمَّ أَصَابَ فَلَهُ أَجْرَانِ، وَإِذَا حَكَمَ فَاجْتَهَدَ ثُمَّ أَخْطَأَ فَلَهُ أَجْرٌ :::اگر کسی فیصلہ کرنے والے نے(دُرُستگی کے لیے)جدوجہد کر کے فیصلہ دِیا اور دُرُستگی پر پہنچا تو اُس کے لیے دو ثواب ہیں ، اور اگر اُس نے(دُرُستگی کے لیے)جدوجہد کر کے فیصلہ دِیا پھر اُس سے خَطاء ہوئی (یعنی دُرُست فیصلے تک نہ پہنچ پایا ) تو(بھی)اُس کے لیے ایک ثواب ہے ))))) ،
پس یہ بات واضح ہوتی ہے کہ شرعی مسائل کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہمیں """ خَطاء """ اور """ غلطی """ کا فرق رَوا رکھنا ہی چاہیے ، ورنہ غلطی کو جانتے ہوئے وہ غلطی کرنے والے """ غلط کار """ اور غلطی سے بچ کر دُرُستگی کے لیے محنت کے ساتھ کام کرنے والے """ نیکو کار """ میں کوئی فرق نہیں رہتا ، اور بات بہت دُور جا نکلتی ہے ، کیونکہ خَطاء کے قران و حدیث میں مذکور بالا مفہوم کی روشنی میں غلطی وہ ہوتی ہے جِس کی نا دُرستگی کا عِلم ہونے باوجود ، جانتے بوجھتے ہوئے اُس کا ارتکاب کیا جائے ، خواہ وہ عقیدے میں ہو، قولاً ہو یا عملاً ،
اِن شاء اللہ یہ معلومات """ خَطاء """ اور """ غلطی """ کا فرق جاننے کے لیے کافی ہوں گی ، مزید کوئی اشکال ہو تو خوش آمدید ،
و السلام علیکم،
طلب گارء دُعا ء ،
عادِل سُہیل ظفر ۔
تاریخ کتابت :11/01/1432 ہجری، بمُطابق، 17/12/2010عیسوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مضمون کا برقی نسخہ درج ذیل ربط پر میسر ہے :
http://bit.ly/2FzemkO
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ::: خَطاء اور غلطی میں فرق :::

Post by چاند بابو »

بہت خوب محترم شئیر کرنے کا شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عادل سہیل
کارکن
کارکن
Posts: 60
Joined: Sun Apr 29, 2012 7:25 pm
جنس:: مرد

Re: ::: خَطاء اور غلطی میں فرق :::

Post by عادل سہیل »

چاند بابو wrote:بہت خوب محترم شئیر کرنے کا شکریہ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیراٌ، چاند بھائی ، یہ فقط اللہ پاک کی عطإ کردہ توفیق سے ہے ۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ::: خَطاء اور غلطی میں فرق :::

Post by چاند بابو »

عادل سہیل wrote:
چاند بابو wrote:بہت خوب محترم شئیر کرنے کا شکریہ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیراٌ، چاند بھائی ، یہ فقط اللہ پاک کی عطإ کردہ توفیق سے ہے ۔
اللہ پاک آپ پر اپنی یہ عنایات ہمیشہ برقرار رکھے اور آپ کو امت مسلمہ کی ایسے ہی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “مذہبی گفتگو”