جب زباں پر محمد کا نام آگیا

تمام نئے آنے والے معزز ارکان یہاں اپنا تعارف کروا سکتے ہیں۔
Post Reply
shirazi
کارکن
کارکن
Posts: 143
Joined: Tue Dec 14, 2010 11:39 pm
جنس:: مرد

جب زباں پر محمد کا نام آگیا

Post by shirazi »

[center]عرفان محبت[/center]
حضرت مولانا محمد احمد صاحب پرتاب گڈھی رحمۃ اللہ علیہ کا ''کلام محبت'' ہے اللہ کے فضل وکرم سے الغزالی اسلامی فورم قارئین کی خدمت میں پیش کر نے کی سعادت حاصل کر رہا ہے ۔ اسلاف کے نزدیک اس کلامِ عارفانہ کی کیا حیثیت ہے ''حضرت مولانا محی السنۃ مولانا شاہ ابرار الحق صاحب رحمۃ اللہ کے یہ تاثرات ضرور ملاحظہ فر مائیں۔

نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم اما بعد!
حضرت شیخ المشائخ مولانا شاہ محمد احمد صاحب برتاب گڈھی دامت بر کاتہم کے عارفانہ کلام کا مجموعہ بنام '' عرفان محبت " طبع ہو نے کی خبر سے نہایت مسرت ہو ئی کیونکہ اب اس خوان معرفت ومحبت سے عامۃ الخلائق بھی مستفید ہو سکے گی ۔ حضرت مولانا جس طرح خود سراپا عشق ومحبت ہیں ، اسی طرح حضرت کا کلام بھی عشق ومحبت کا آئینہ دار اور طالبین کے لئے سلوک عشق کا شمعِ رہنما ہے ، نیز ہر شعر مولانا کی نسبت مع اللہ کے انوار وبر کات کا حامل اور دوسروں تک بھی حسب استعداد وآثار نسبت کو متعدی کر نے والا ہے ۔ یہ کتاب اسم اور مسمیٰ دونوں ہی اعتبار سے الہامی معلوم ہوتی ہے اور یہی تا ثر اس زمانے کے دیگر اکا برو علماء وصلحا کے قلوب بھی محسوس کرتے ہیں ، با لخصوص ہمارے حضرت اقدس مولانا شاہ عبد الغنی صاحب پھولپوری قدس سرہ نے حضرت کے مکان پرفر مایا تھا۔کہ مولانا '' پرتاب گڈھی کے انوارمجھے زمین سے آسمان تک محسوس ہو رہے ہیں ۔ مولانا کا عاشق حق ہو نا ایسا ہی بدیہی ہے کہ جس نے ایک مرتبہ بھی مولانا کی صحبت ومجالست پالی وہ مولانا کے جذب وکیف اور محبت ومعرفت کے مخصوص رنگ کو دیکھ کر حضرت مولانا شاہ فضل الرحمٰن صاحب گنج مرا دآبادی قدس سرہ کی زندہ تاریخ اور سوانح پاتا ہے ۔ چنانچہ بلگرام میں ایک دفعہ ۱۹۷۷ ء میں مولانا موصوف کے ایک وعظ کے بعد میں نے سامعین سے گزارش کی تھی کہ آج آپ لوگوں نے گویا حضرت شاہ فضل الرحمن قدس سرہ کا وعظ سن لیا ۔ دعا کرتا ہوں کہ حق تعالیٰ شانہ اس '' عرفان محبت" کو شرف قبول اور حسنِ قبول بخشیں اور اس کی نا فعیت کو عام وتام فر مائے ۔ (عرفان محبت ص ۱۸)

[center]جب زباں پر محمد کا نام آگیا
دوستو! زندگی کا پیام آگیا

آگیا ، انبیا کا امام آگیا
لے کے فیضان دار السلام آگیا

تیرے در پر جو خیر الانام آگیا
اس کے ہاتھوں میں عرفاں کا جام آگیا

سازو سامان عیش ودوام آ گیا
یعنی حکم سجود وقیام آگیا
اللہ اللہ ہوئی دل کی دنیا حسیں
جب مقدر سے حسنِ تمام آگیا

پا گیا پا گیا حاصل زندگی
درپہ آقا کے جس دم غلام آگیا

دور ظلمت ہو ئی ، دل منور ہوا
جب مدینہ میں ماہِ تمام آگیا

کی مرضی نظر آئی رشک جناں
عشق میں ایک ایسا مقام آگیا

لائے تشریف جب سید المرسلین
خلد دنیا بنی وہ نطام آگیا

ظلم رخصت ہوا عدل قائم ہوا
عشق کے ہاتھ میں انتظام آگیا

تیرے ابرِ کرم سے شہہ انبیا
ہو کے سیراب ہر تشنہ کام آگیا

فیضِ ساقیٔ کونین صل علیٰ
جو بھی چاہے پئے اذنِ عام آگیا

تیری برکت سے اے سیدِ انس وجاں
صبح روشن ہو ئی کیٖفِ شام آگیا

آپ کی مدح انسان کیا کر سکے
عرش سے جب درود وسلام آگیا

قلب شاداں ہوا روح رقصاں ہو ئی
لب پہ احمد کا شیریں کلام آگیا[/center]
ہندوستان کا پہلا اردو اسلامی فورمAlgazali.org
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: جب زباں پر محمد کا نام آگیا

Post by علی عامر »

جزاک اللہ.

صل اللہ علیہ و آلہ وسلم r:o:s:e
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: جب زباں پر محمد کا نام آگیا

Post by اضواء »

Image

أحسنت و بارك الله فيك ...
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
زین
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 7582
Joined: Thu Jun 23, 2011 11:22 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: جب زباں پر محمد کا نام آگیا

Post by زین »

جزاک اللہ.

صل اللہ علیہ و آلہ وسلم r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: جب زباں پر محمد کا نام آگیا

Post by بلال احمد »

جزاک اللہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: جب زباں پر محمد کا نام آگیا

Post by نورمحمد »

جزاک اللہ.


جزاک اللہ.

جزاک اللہ.
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: جب زباں پر محمد کا نام آگیا

Post by اعجازالحسینی »

جزاک اللہ r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
rohaani_babaa
دوست
Posts: 220
Joined: Fri Jun 11, 2010 5:04 pm
جنس:: مرد
Location: House#05,Gulberg# 1, Peshawar Cantt

Re: جب زباں پر محمد کا نام آگیا

Post by rohaani_babaa »

حضرت شیخ سعدی نے فرمایا تھا
ہزار بار بشوئم دہن ز مشک و گلاب
ہنوز نام تو گفتن کمال ِ بے ادبی
(اگر ہزار بار منہ کو مشک اورعرق گلاب سےدھو لوں ۔۔۔۔تب بھی آپ sw: کا نام لینا بہت بڑی بے ادبی ہے)
صدیوں بعد کسی عاشق نے اس شعر کا اردو میں حق ادا کردیا
زباں پہ بارِ الہٰا یہ کس کا نام آیا
کہ میرے نطق نے بوسے میری زبان کے لیئے
قال را بہ گزار مرد حال شو
پیش مرد کامل پامال شو (روم)
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: جب زباں پر محمد کا نام آگیا

Post by عتیق »

v;g v;g
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
ھما
مشاق
مشاق
Posts: 1511
Joined: Wed May 25, 2011 4:20 pm
جنس:: عورت

Re: جب زباں پر محمد کا نام آگیا

Post by ھما »

zub;ar zub;ar
[center]
Bura Nahi Socha Kabhi Bhi Mene Kisi K Liye

Jis Ki Jesi Soch , Usne Wesa He Jaana Mujhe
[/center]
Post Reply

Return to “استقبالیہ”