اولیاء اکرام معصوم نہیں محفوظ ہیں

تمام نئے آنے والے معزز ارکان یہاں اپنا تعارف کروا سکتے ہیں۔
Post Reply
shirazi
کارکن
کارکن
Posts: 143
Joined: Tue Dec 14, 2010 11:39 pm
جنس:: مرد

اولیاء اکرام معصوم نہیں محفوظ ہیں

Post by shirazi »

دوستو!
معاف کرنا جو مضمون الغزالی پر پوسٹ کرتا ہوں وہی یہاں بھی لگا دیتا ہوں.وجہ. حسینی بھیا کے ذریعہ محترم چاند بھائی کا تھدیدی حکم پہو نچا.اگر حکم واپس لے لیا جائے تو محکوم بھی اس حرکت سے توبہ کر لے گا.ورنہ تحصیل حاصل کا وبال ان دو بررگوں پر.

[center]اولیاء اکرام معصوم نہیں محفوظ ہیں[/center]
انبیاء کرام علیہم السلام سب کے سب معصوم ہیں عصمت انہیں کیلئے خاص ہے ۔اولیاء کرام معصوم تو نہیں محفوظ ہیں ۔اللہ پاک اُن کی گناہوں سے حفاظت فر ماتے ہیں اگر کبھی بتقاضائے بشریت کوئی ان سے لغزش ہو جا ئے تو تو یہ اُن کی ولایت کے منافی نہیں ۔راقم الحروف( مولانا عبد الحلیم صاحب ؒ)عرض کرتا ہے کہ میں نے یہ جملہ القطب قد یزنی کسی کتاب یا رسالہ میں دیکھا ہے بر وقت یاد نہیں ۔قطب سے بھی زنا کا صدور ہو سکتا ہے ۔ایک بزرگ تھے جن کے پاس لوگوں کا ہجوم بہت زیادہ ہوتا تھا وہ جتنا منع کرتے کریں اتنا ہی زیادہ ہجوم ہوتا ایک مرتبہ انہوں نے اعلان کروایا کہ کوئی شخص اُن کے حجرہ کے پاس آج رات میں نہ آئے مگر کچھ لوگ اُن بزرگ صاحب کی بات کو نہ مانے اور چُھپ چھپا کر حجرہ کے ارد گرد جمع ہو کر تاک جھانک کرنے لگے ۔ جب آدھی رات گزری تو ایک عورت نہایت ہی حسین وجمیل جو اندھیرے میں سورج کا کام دیوے بزرگ کے دروازہ کے پاس آئی اُنہوں نے دروازہ کھولا وہ اندر چلی گئی یہ حالت دیکھ کر لوگ بزرگ صاحب پر لعن وطعن کر تے ہو ئے واپس چلے گئے صرف ایک شخص یہ حالت دیکھ کر اپنی جگہ کھڑا رہا اور صبح کو بزرگ صاحب کے غسل کر نے کیلئے پانی لا کر رکھ دیا جب اُن بزرگ صاحب کی اس شخص پر نظر پڑی تو اسکو حجرہ کے اندر بلا لیا اور اس سے پو چھا کہ تو کیوں نہیں چلا گیا پانی کیوں لا یا ۔جواب دیا کہ مجھے خیال ہوا کہ شایدحضرت کوغسل کی حاجت ہو میں نے آپ سے نبی مان کر اصلاحی تعلق قائم نہیں کیا بلکہ پیر مان کر تعلق قائم کیا ہے ۔
بہ تقاضائے بشریت ممکن ہے کو ئی لغزش ہو جائے ۔ بزرگ صاحب نے فرمایا ! کہ وہ دنیا تھی جو عورت کی شکل میں آئی تھی اور چلی گئی ہم نے ہجوم کو کم کرانے کیلئے ایسا کیا تھا ۔مولانا عبد الحلیم صاحب ؒ فر ماتے ہیں کہ تبلیغ ونصیحت کیلئے دو طریقے ہیں ۔ (۱) قولی (۲) فعلی ۔پھر حدیث کی تین قسمیں تصریح فر مائی ۔ حدیث قولی ۔حدیث فعلی ۔ حدیث تقریری ۔۔تبلیغ فعلی کو مولانا روم کے شعر سے اصلاح کے باب میں جذّاب تر فر مایا کہ اس سے بہرے اور بے بہرے آدمی سب فائدہ اٹھاتے ہیں ۔نیز فر مایا کسی طاعت کو معمولی نہ سمجھو ممکن ہے کہ مغفرت کا ذریعہ بن جائے ۔
ہندوستان کا پہلا اردو اسلامی فورمAlgazali.org
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اولیاء اکرام معصوم نہیں محفوظ ہیں

Post by چاند بابو »

محترم شیرازی صاحب شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
آپ اپنی شئیرنگ جاری رکھئے حکم تو نہیں ہے درخواست ہے اور درخواست واپس نہیں لی جا سکتی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
shirazi
کارکن
کارکن
Posts: 143
Joined: Tue Dec 14, 2010 11:39 pm
جنس:: مرد

Re: اولیاء اکرام معصوم نہیں محفوظ ہیں

Post by shirazi »

چاند بابو wrote:محترم شیرازی صاحب شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
آپ اپنی شئیرنگ جاری رکھئے حکم تو نہیں ہے درخواست ہے اور درخواست واپس نہیں لی جا سکتی ہے۔
شکریہ جناب عالی
مجھے بھی اسی محبت کی توقع تھی.جزاک اللہ فی الدارین
ہندوستان کا پہلا اردو اسلامی فورمAlgazali.org
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: اولیاء اکرام معصوم نہیں محفوظ ہیں

Post by نورمحمد »

.جزاک اللہ
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اولیاء اکرام معصوم نہیں محفوظ ہیں

Post by بلال احمد »

شیرازی بھائی آپکی محبت بھری شیئرنگ کا شکریہ ;fl;ow;er;
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اولیاء اکرام معصوم نہیں محفوظ ہیں

Post by اضواء »

الله يجزاك كل خير و بارك الله فيك ........
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
rohaani_babaa
دوست
Posts: 220
Joined: Fri Jun 11, 2010 5:04 pm
جنس:: مرد
Location: House#05,Gulberg# 1, Peshawar Cantt

Re: اولیاء اکرام معصوم نہیں محفوظ ہیں

Post by rohaani_babaa »

اسلام علیکم محترم شیرازی صاحب۔۔۔۔
آپ نے بہت ہی اچھا مضمون نقل فرمایا یہ بتائیے کہ محترم عبد الحلیم صاحب کون ہیں۔۔۔۔۔درحقیقت ان کی اس بات سے ذرا سا اختلاف ہے کہ قطب سے بھی زنا کا ارتکاب ہوسکتا ہے۔۔۔۔کیونکہ قطب ایک بہت بڑا درجہ ہے اور جب کوئی انسان اس درجہ تک پہنچتا ہے تو حرام تو یک طرف مکروہات سے بھی محفؤظ ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔۔ابن عربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ شیطان کی کسے بھی خبر نہیں لیکن قطب کو اس کے نفس تک رسائی ہوتی ہے۔۔۔یعنی قطب وقت کا کشف اتنا بڑھ جاتا ہے کہ وہ شیطان کی تمام حرکات پر نظر رکھتا ہے اور پھر اس کے مطابق اس کا سدباب کرتا ہے
قال را بہ گزار مرد حال شو
پیش مرد کامل پامال شو (روم)
shirazi
کارکن
کارکن
Posts: 143
Joined: Tue Dec 14, 2010 11:39 pm
جنس:: مرد

Re: اولیاء اکرام معصوم نہیں محفوظ ہیں

Post by shirazi »

rohaani_babaa wrote:اسلام علیکم محترم شیرازی صاحب۔۔۔۔
آپ نے بہت ہی اچھا مضمون نقل فرمایا یہ بتائیے کہ محترم عبد الحلیم صاحب کون ہیں۔۔۔۔۔درحقیقت ان کی اس بات سے ذرا سا اختلاف ہے کہ قطب سے بھی زنا کا ارتکاب ہوسکتا ہے۔۔۔۔کیونکہ قطب ایک بہت بڑا درجہ ہے اور جب کوئی انسان اس درجہ تک پہنچتا ہے تو حرام تو یک طرف مکروہات سے بھی محفؤظ ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔۔ابن عربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ شیطان کی کسے بھی خبر نہیں لیکن قطب کو اس کے نفس تک رسائی ہوتی ہے۔۔۔یعنی قطب وقت کا کشف اتنا بڑھ جاتا ہے کہ وہ شیطان کی تمام حرکات پر نظر رکھتا ہے اور پھر اس کے مطابق اس کا سدباب کرتا ہے
محترم مولانا عبد الحلیم صاحب مظاہری رحمۃ اللہ علیہ حضرت مولانا شاہ وصی اللہ صاحب خلیفہ حضرت تھانو ی رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت شیخ الحدیث زکریا رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ ہیں . مزید ان کے متعلق الغزالی فورم پر پڑھ سکتے ہیں جس کے منتظمین میں اعجاز الحسینی بھی ہیں.
حضرت نے امکان کا ذکر کیا ہے . میرے ناقص مطالعہ میں صرف انبیا ہی کی ایسی ذات با برکت ہے جہاں امکان کا گزر نہیں اور یہ امت کا اجماعی عقیدہ بھی ہے. اور یہ بات بھی اظہر من الشمش ہے کہ امتی میں دوسرا کوئی بھی اصحاب نبی سے شرف وفضیلت میں ہمصر نہیں ہو سکتا لیکن وہاں بھی ایسے واقعات کا صدور ہوا ہے . حضرت مولانا کا یہ فر مانا ہے کہ ان واقعات سے جیسے صحابیت کے مراتب پر کوئی فر ق نہیں پڑتا ایسے ہی خدا نخواستہ ایسا ہو بھی جائے تو توبہ واستغفار کے بعد قطبیت پر بھی فرق نہیں پڑے گا .واللہ اعلم.
ہندوستان کا پہلا اردو اسلامی فورمAlgazali.org
rohaani_babaa
دوست
Posts: 220
Joined: Fri Jun 11, 2010 5:04 pm
جنس:: مرد
Location: House#05,Gulberg# 1, Peshawar Cantt

Re: اولیاء اکرام معصوم نہیں محفوظ ہیں

Post by rohaani_babaa »

شیرازی صاحب جواب دینے کا بہت بہت شکریہ ۔۔۔۔ذرا ہاتھ ہلکا رکھیں آپ نے تو بہت زیادہ ہی کھلا لکھ دیا ہے۔
قال را بہ گزار مرد حال شو
پیش مرد کامل پامال شو (روم)
Post Reply

Return to “استقبالیہ”